صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر  جمہوریہ  ہند نے ہریانہ کے بھیوانی ضلعے میں آدرش گاؤں سوئی کا دورہ کیا

Posted On: 17 NOV 2021 4:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،17 نومبر، 2021/ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے ہریانہ کہ بھیوانی ضلعے میں آج (17 نومبر، 2021) کو سوئی گاؤں کا دورہ کیا اور مختلف عوامی سہولیات کا افتتاح کیا۔ اس گاؤں کو مہادیوی پرمیشوری داس جندل چیریٹیبل ٹرسٹ کی طرف سے ہریانہ سرکار کی اسکیم سوا – پریرت آدرش گرام یوجنا (ایس پی اے جی وائی) کے تحت ’آدرش گرام ‘ کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ جناب ایس کے جندل اور ان کے کنبے نے سوئی گاؤں کو ایک مثالی گاؤں بنانے میں زبردست تعاون دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری مادر وطن سے لگاؤ اور اس کے تئیں تشکر کی ایک اچھی مثال ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اسکول ، لائبریری، پینے کے پانی کی سہولیات اور گاؤں میں فراہم کی گئی دیگر سہولیات  کا استعمال کر کے اس گاؤں کے بچے اور نوجوان تعلیم،  صحت اور کھیل کود کے میدانوں میں قابل تحسین کامیابیاں حاصل کریں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ دیہی ترقی ہماری گاؤں کے غلبے والی معیشت میں قومی ترقی کی بنیاد ہے۔ انہوں نے آدرش گرام یوجنا کا تصور پیش کرنے اور اس پر عمل کرنے کی تعریف  کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سبھی اپنے گاؤوں کی ترقی کے لیے کام کریں تو ہمارا ملک ایک ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔ انہیں اعتماد ہے کہ دیگر لوگ بھی اس طرح کی مثالوں سے جذبہ حاصل کریں گے اور گاؤں کی ترقی کے لیے آگے آئیں گے۔

صدر جمہوریہ کی ہندی میں تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں:

۔۔۔

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12969



(Release ID: 1772688) Visitor Counter : 161