وزارت دفاع

فرانس کے پیرس میں  15-16  نومبر 2021  کو   بحرہند کا  بحری  سمپوزیم   ( آئی او این ایس ) 2021  سربراہان کے کنکلیو کا انعقاد

Posted On: 16 NOV 2021 8:58PM by PIB Delhi

 

فرانسیسی بحریہ کے ذریعہ  15-16  نومبر  2021  کو   بحر ہند کا نول سمپوزیم   ( آئی او این ایس )  ،  کنکلیو آف چیفس   کا ساتواں ایڈیشن   منعقد کیا گیا ہے ۔ بحریہ کی مغربی کمان کے   فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف ، وائس ایڈمرل آر ہری کمار  اس کنکلیو میں بھارتی بحریہ کے دورکنی وفد کی قیادت کررہے  ہیں۔

بحری افواج کے سربراہوں   کے اس کنکلیو  میں   آئی او این ایس   ملکوں  کی بحریہ  کے سربراہان /  ممتاز بحری ایجنسیوں کے سربراہ شرکت کررہے ہیں۔ آئی او این ایس ملکوں کے درمیان   بحری تعاون اور  مفاہمت  میں  مزید اضافے کے لئے  اس کنکلیو کے موقع پر مختلف باہمی میٹنگیں  بھی کی جارہی ہیں۔ آئی او این ایس  سمپوزیم کا ساتواں ایڈیشن    کو وڈپروٹوکول کی وجہ سے   28 جون سے یکم جولائی  2021  کے درمیان  ہائی برڈ طریقے سے منعقدکیا گیا تھا ۔سمپوزیم کے دوران  پیرس میں سربراہان کے کنکلیو کے انعقاد  پراتفاق  کیا گیا تھا۔

آئی او این ایس  کا تصور  بھارتی بحریہ نے  2008  میں  پیش کیا تھا جس کا مقصد بحرہند کے خطے کے ملکوں کی  بحری افواج  کے درمیان  بحری تعاون میں اضافہ کرنا اور متعلقہ  بحری امور  پر تبادلہ خیال کے لئے ایک کھلا  پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا ۔ آئی او این ایس  کا افتتاحی  ایڈیشن   فروری  2008  میں نئی دلی میں منعقد کیا گیا تھا جس میں  بھارتی بحریہ نے  دو سال تک  صدارت کی  ۔ فی الحال آئی او  این ایس کی صدارت فرانس کے پاس ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PicYP8E.jpeg

*************

ش ح۔وا ۔رم

U-12948

 



(Release ID: 1772504) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi