قبائیلی امور کی وزارت

آزادی کاامرت مہوتسو کے حصے کے طور پر وشاکھاپٹنم میں جن جاتیہ گورودیوس کے موقع پر ریاستی سطح کے 5 روزہ دستکاری میلے کی شروعات

Posted On: 16 NOV 2021 2:01PM by PIB Delhi

 

اہم خصوصیات:

  • ریاستی سطح کا دستکاری میلہ (نمائش کم سیل) 15 نومبر تا 19  نومبر منعقد کیا جارہا ہے۔
  • برسامنڈا کے یوم پیدائش  کے حصے کے طور پر‘ آشرم ’(اے ایس ایچ آر ایم)اسکولوں اور رہائشی اسکولوں میں کوئز مقابلے، آرٹ اور پینٹنگ مقابلے بھی منعقد کئے گئے ہیں۔

مرکزی کابینہ نے وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں 15 نومبر کو جن جاتیہ گورودیوس (قبائل کے وقار کا دن) منانے کااعلان کیا تھا، جو قبائلیوں کے مالامال ثقافتی ورثے کی تقریبات  منائے جانے کا مظہر ہوگا اور جدوجہد آزادی میں ان کے رول کو بھی یاد رکھے گا۔ قبائلی امور کی وزارت 15 نومبر کو شروع ہوئے ٹرائبل پرائڈ ویک کے دوران متعدد  اقدامات بھی کرے گی۔اس سلسلے میں آندھراپردیش کا قبائلی ثقافتی تحقیق اور تربیتی مشن ٹی ڈبلیو محکمہ آئی ٹی ڈی ا یز،  جی سی سی، ٹرائفیڈ،قبائلی دستکاری سوسائٹیز وغیرہ کے ساتھ اشتراک میں وشاکھاپٹنم میں  ریاستی قبائلی دستکاری میلہ اورفروخت کاانعقاد کررہا ہے۔پہلا یوم قبائلی افتخارآندھراپردیش ریاست میں قبائلی برادریوں کی ثقافت سے مالا مال ورثے کو یاد کرنے کےلئے بھگوان  برسامنڈا کے 146 ویں  یوم پیدائش پر منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب کونئی دہلی کے قبائلی امور سے متعلق وزارت کی مدد  حاصل تھی۔

1.jpg

آر کے بیچ گراؤنڈپروشوپریہ(عالمی شہرت یافتہ) فنکشن ہال کے سامنے وشاکھاپٹنم میں ریاستی سطح کے 5 روزہ دستکاری میلہ(ایگزیبیشن کم سیل) 15 نومبر سے 19 نومبر 2021 تک منعقد کیاجارہا ہے۔

 

2.jpg

 

آندھرا پردیش کے قبائلی  بہبود کے محکمے کے  آئی اے ایس ڈائریکٹر  جناب پی رنجیت باشا نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے کہا کہ آندھراپردیش ریاست قبائلی دستکاری اورہنر مند دستکاروں کی مالا مال ثقافت ہے، جو روایتی اورخصوصیت کی حامل ہے اور عام طور پر نسل در نسل چلتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ  دستکاروں کے لئے یہ دستکاری اشیاء ان کی روزی روٹی کا ذریعہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  روایتی قبائلی دستکاری کو بنائے رکھنے میں قبائلی دستکاری کو بڑھاوا دینے کے لئے مختلف طریقوں کے ذریعہ پتہ لگانا ضروری ہے ، اوریہ قبائلی میلہ اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

 

3.jpg

 

اس میلہ میں قبائلی دستکاری کی مندرجہ ذیل زمروں کو شامل کیا گیا ہے:

  1. بانس سے بنی اشیا ،  جیسے سجاوٹی سامان اور فرنیچر   اشیاء
  2. تاڑ کے پتوں سے بنے سجاوٹی سامان
  3.  قبائلی ، روایتی کھانوں سے متعلق ا شیا  جیسے باجرے سے بنے بسکٹ، کاجو سیرپ، باجرے کی سبھی اقسام
  4. جوٹ  اشیا جیسے سجاوٹی، گیگس وغیرہ
  5. ہل بروم کی مختلف  قسمیں
  6. کپڑے سے متعلق اشیاء
  7. لاکھ سے بنی اشیا
  8. ٹیراکوٹا مٹی سے بنی اشیا
  9. ووڈ ٹرننگ  اشیا
  10. ٹھوس لوہے سے بنی اشیا
  11. انسنٹیو اسٹک- اگربتی
  12. ریشم سے بنی اشیا وغیرہ

سبھی زمروں کی قبائلی دستکاری  اشیا کو بالخصوص سوارا، کونڈا ریڈی اوردیگر قبائلی گروپوں  کونڈا ڈورا، نوکا ڈورا، کویا،  جٹاپو، کونڈا، کم مارا، گوڑا، والمیکی،بھگتہا، کوٹیا وغیرہ جیسے قبائلی برادری کے محروم گروپوں سمیت مختلف قبائلی برادریوں کو اکٹھا کیا گیا ہے۔

4.jpg

 

نمائشی موڈ میں کُل 25 اسٹال ہیں،اس میں بانس سےبنی اشیا، روایتی قبائلی  اشیا، ہلدی ، باجرا جیسی زرعی اشیا، جی سی سی، ٹرائیفیڈ اور پڈیرو ایجنسی سے کافی کے لئے ایک اسٹال شامل ہیں۔

میلے میں روزانہ قبائلی ثقافتی پروگرام منعقد ہوں گے جن میں  دمسا کے قبائلی رقص، کومو رقص، ساورا انڈیلا راولی رقص، چنچو رقص، میورا رقص، میورا وغیرہ شامل ہیں۔

آندھراپردیش ریاست میں برسامنڈا یوم پیدائش کی تقریب کے حصے کے طور پر آشرم اسکولوں اور رہائشی اسکولوں میں  کوئز مقابلے، آرٹ اور پینٹنگ سے متعلق مقابلے بھی منعقد  کئے جارہے ہیں۔

جن جاتی گورودیوس کے   حصے کے طورپر وزیراعظم نریندر مودی نے ورچوئل طور پر 50 ایکلویئر ماڈل رہائشی اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا جن میں سے تین آندھرا پردیش کے پیدابیالو، مودوگلا اوراراکو گھاٹی میں واقع ہیں۔

 

****************

 

(ش ح۔ش ر ۔ ف ر)

U NO. 12941



(Release ID: 1772490) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi , Tamil