کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

جناب پیوش گویل نے کہا کہ بھارت سرمایہ کاری کا اگلا عالمی مرکز ہوگا


وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت میں پچھلے سات سال کے دوران ریکارڈ ایف ڈی آئی حاصل کیا : جناب پیوش گویل

Posted On: 16 NOV 2021 3:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی،16 نومبر، 2021/کامرس و صنعت ، صارفین امور ، خوراک اور نظام عامہ اور کپڑے  کے وزیر جناب پیوش گویل نے کہا ہے  کہ  سی آئی آئی – ارنیسٹ اینڈ ینگ کی  ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق  بھارت سرمایہ کاری کا اگلا عالمی مرکز ہوگا۔

انہوں نے کہا ’’ہمارے پاس 2005 تک 120 ارب امریکی ڈالر سے  160 ارب امریکی ڈالر تک سالانہ راست سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ پچھلے سات برس میں ہم نے ریکارڈ ایف ڈی آئی حاصل کیا ہے اور لگاتار سات برس تک ہر سال پچھلے برس سے زیادہ سرمایہ حاصل کیا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم بڑی ڈھانچہ جاتی اصلاحات جاری رکھیں گے ۔ جیساکہ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے ایک سرگرم رہنما وزیراعظم مودی ہیں جو سننا چاہتے ہیں اور بدلتے وقت کے مطابق بدلنا بھی چاہتے ہیں۔‘‘ ایم این سی 2021 کے بارے میں  آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سی آئی آئی کی  دوسری قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

جناب گویل نے کہا کہ عالمی جذبات بھارت کیوں؟ سے بھارت کیوں نہیں؟، میں بدلے ہیں اور آج ہمیں بھارت میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا ’’بھارت میں آج کامیابی کی مزید داستانیں دنیا میں دیگر ملکوں سے کہیں زیادہ ہے۔ اکتوبر ، 2021 کی نوکری جاب اسپیک انڈیکس نے رپورٹ دی ہے کہ پچھلے سال اکتوبر ہی کے مہینے کے مقابلے روزگار میں 43 فیصد ترقی ہوئی ہے۔ ہماری مینوفیکچرنگ پی ایم آئی (اونچی ہیں) اور سروس پی ایم آئی ایک دہائی میں سب سے اونچی سطح پر آگئی ہے۔ ‘‘

جناب گویل نے کہا کہ حکومت نے بہت سی بنیادی پالیسی شروع کی ہے اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کاروباری اصلاحات شروع کی ہے ۔

جناب گویل نے کہا کہ قومی سنگل وینڈو نظام (این ایس ڈبلیو ایس) سرمایہ کاروں کو درکار منظوریوں کے لیے ایک ہی جگہ پر یہ سہولیات مہیا کر دی گئی ہے۔ اس پورٹل پر 18 مرکزی محکموں اور 9 ریاستوں کی طرف سے منظوری حاصل کرنے کی سہولت موجود ہوگی اور  مزید 14 مرکزی محکمے اور پانچ ریاستیں اس میں جوڑ دیئے جائیں گے۔ جناب گویل نے کہا کہ بھارت کثیر ملکی کارپوریشنوں کے لیے سبھی صلاحیتوں کا حامل ہے اور وہ ایم این سی کو عالمی سطح پر مزید مقابلہ جاتی بننے میں مدد کر سکتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی یہ بات دوہراتے ہوئے ’’اچھی اور مستعد حکمرانی ، اصلاحات کے لیے ضروری ہے ۔ دنیا دیکھ چکی ہے کہ بھارت  کس طرح  حکمرانی کا ایک نیا باب لکھ رہا ہے ۔ جناب گویل نے چھوٹے صنعت کاروں کو ، بھارت کی اس کہانی کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا۔ ‘‘

۔۔۔  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12921



(Release ID: 1772456) Visitor Counter : 148