قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی امور کی وزارت ان عظیم گمنام قبائلی ہیروز کی یاد میں آئیکونک ویک کا انعقاد کر رہی ہے جنھوں نے اپنی جانیں قربان کیں اور قوم کی تعمیر میں اپنا تعاون پیش کیا


قبائلی امور کی وزارت، حکومت ہند نے ’ہندوستان کی آزادی کی جد و جہد کے لیے بھگوان برسا منڈا کی خدمات‘ کے موضوع پر ایک قومی ویبینار (ورچوئل موڈ) کا انعقاد کیا

Posted On: 16 NOV 2021 4:40PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے 15 نومبر کو بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کو ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ قبائلی آزادی کے جنگجوؤں کی قربانیوں اور شراکت کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور بہادری، مہمان نوازی اور ہندوستانی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔

ملک کے مختلف حصوں میں 15 سے 22 نومبر تک ہفتہ بھر کی تقریبات کے دوران بڑی تعداد میں سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ ان عظیم گمنام قبائلی ہیروز کو یاد کیا جا سکے جنھوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور قوم کی تعمیر میں اپنا تعاون کیا۔ ایس ٹی اور ایس سی ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، حکومت اوڈیشہ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مجموعی طور پر یادگاری اقدامات کے حصے کے طور پر قبائلی لوگوں کی شاندار تاریخ، ثقافت اور کامیابیوں کو منانے اور ان کی یاد منانے کے لیے 15 نومبر سے 22 نومبر 2021 تک ہفتہ بھر کی تقریبات کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

 

 

بھگوان برسا منڈا کی سالگرہ کے ملک گیر جشن (15 - 22 نومبر 2021) کے ایک حصے کے طور پر، ایس ٹی، ایس سی ترقیاتی محکمہ، حکومت اوڈیشہ کے قبائلی امور کی وزارت کے تعاون سے، حکومت ہند نے 15 نومبر 2021 کو برسا منڈا کی یوم پیدائش پر ’ہندوستان کی آزادی کی جد و جہد کے لیے بھگوان برسا منڈا کی خدمات‘ کے موضوع پر ایک قومی ویبینار (ورچوئل موڈ) کا انعقاد کیا۔

قومی ویبنار کے افتتاحی اجلاس میں جناب جگناتھ ساراکا، وزیر، ایس ٹی اور ایس سی ڈیولپمنٹ، حکومت اوڈیشہ، محترمہ رنجنا چوپڑا، پرنسپل سکریٹری ایس ٹی اور ایس سی ڈیولپمنٹ، حکومت اوڈیشہ اور ڈاکٹر نولجیت کپور، جوائنٹ سکریٹری، قبائلی امور کی وزارت، حکومت ہند اور پروفیسر وجے ایس سہائے، پروفیسر (ایمریٹس)، سابق سربراہ شعبہ بشریات، الہ آباد یونیورسٹی نے شرکت کی۔

 

 

 

ڈاکٹر نوالجیت کپور، قبائلی امور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری، حکومت ہند نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے 15 نومبر کو بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کو ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے تاکہ قبائلی آزادی کے جنگجوؤں کی خدمات کو یاد کیا جا سکے۔ محترمہ رنجنا چوپڑا نے روشنی ڈالی کہ اس قومی ویبینار کا انعقاد عظیم قبائلی مجاہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر کیا گیا ہے۔

 

 

پروفیسر (ڈاکٹر) اے بی اوٹا، ایڈوائزر کم ڈائرکٹر اور اسپیشل سکریٹری، ایس سی ایس ٹی آر ٹی آئی نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور کہا۔ برسا منڈا ایک نوجوان آزادی پسند اور قبائلی رہنما تھے جن کی سرگرمی کے جذبے کو ہندوستان میں برطانوی راج کے خلاف احتجاج کے ایک مضبوط نشان کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ویبینار ان کی عظیم قربانی اور جدوجہد کو اجاگر کرے گا۔

نامور شخصیات اور ماہرین تعلیم جیسے پروفیسر کشور کمار باسا، وائس چانسلر، مہاراجہ سری رام چندر بھانجا دیو یونیورسٹی، باری پاڑا، اڈیشہ، پروفیسر سوماہن بند اوپادھیائے پروفیسر، شعبہ بشریات، ودیا ساگر یونیورسٹی، گنجال اکیر منڈا، کوآرڈینیٹر۔ جھارکھنڈ، ڈاکٹر ستیہ نارائن منڈا، سابق وائس چانسلر، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی یونیورسٹی، رانچی نے تکنیکی سیشن میں بطور پینلسٹ حصہ لیا جس کی صدارت پروفیسر وجے سہائے، سابق سربراہ شعبہ بشریات، الہ آباد یونیورسٹی نے کی۔

                                               **************

 

 

ش ح۔ ف ش ع- ف ک   

U: 12934


(Release ID: 1772442) Visitor Counter : 189


Read this release in: English , Hindi , Punjabi