وزارت سیاحت
تلنگانہ کے پوچمپلی گاؤں کو اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم نے بہترین سیاحتی گاؤں قرار دیا ہے
پوچمپلی کی بنائی کے منفرد انداز اور نمونوں کو وزیر اعظم کے ووکل فار لوکل منتر کے ساتھ خود کفیل ہندوستان کے وژن کے ایک حصے کے طور پر ایک خاص پہچان ملی: جناب جی کشن ریڈی
میں پوچمپلی کے لوگوں اور تلنگانہ کے لوگوں کی طرف سے خاص طور پر شکر گزار ہوں کہ پوچمپلی گاؤں کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے: جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
16 NOV 2021 4:50PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں
- یہ ایوارڈ 2 دسمبر 2021 کو میڈرڈ، اسپین میں اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم-UNWTO جنرل اسمبلی کے 24ویں اجلاس کے موقع پر پیش کیا جائے گا
- پوچمپلی اور دیگر اندراجات کو مؤثر طریقے سے پیش کرنے کے لیے میں وزارت کے حکام کا شکر گزار ہوں: جناب جی کشن ریڈی
ریاست تلنگانہ کے پوچمپلی گاؤں کو اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (یو اینڈ بلیو ٹی او) نے بہترین سیاحتی دیہاتوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ یہ باوقار ایوارڈ 2 دسمبر 2021 کو میڈرڈ، اسپین میں یو اینڈ بلیو ٹی او جنرل اسمبلی کے 24ویں اجلاس کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔
گاؤں کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے، ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی علاقے کے ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا، ”پوچمپلی کی بنائی کے منفرد انداز اور نمونوں کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ووکل فار لوکل منتر کے ذریعے آتم نربھر بھارت کے حصے کے طور پر خصوصی پہچان ملی ہے“۔ جناب ریڈی نے کہا، ”پوچمپلی کے لوگوں اور خاص طور پر تلنگانہ کے لوگوں کی طرف سے، میں شکر گزار ہوں کہ پوچمپلی گاؤں کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ میں وزارت کے حکام کا بھی شکر گزار ہوں کہ انھوں نے پوچمپلی اور دیگر اندراجات کے معاملے کو مؤثر طریقے سے پیش کیا۔
یو این ڈبلیو ٹی او کے بہترین سیاحتی دیہات کے پرچم بردار اقدام کا مقصد ان دیہاتوں کو انعام دینا ہے جو دیہی مقامات کی شاندار مثال ہیں اور اس کے نامزد کردہ نو تشخیصی علاقوں کے مطابق اچھے طریقوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اس کا مقصد دیہاتوں کو تربیت اور بہتری کے مواقع تک رسائی کے ذریعے دیہی سیاحت کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔
پوچمپلی، حیدرآباد سے 50 کلومیٹر دور، تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کا ایک قصبہ ہے اور اسے اکت نامی منفرد انداز سے بُنی ہوئی شاندار ساڑیوں کے لیے اکثر ہندوستان کے سلک سٹی کے طور پر جانا جاتا ہے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7 اگست 2015 کو سودیشی تحریک کے باضابطہ اعلان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پہلے قومی ہینڈلوم ڈے کا افتتاح کیا، تاکہ بُنائی کی متنوع تکنیک اور ہینڈلوم کی ہماری بھرپور روایت کو تسلیم کیا جا سکے۔ سودیشی تحریک کا باضابطہ اعلان 1905 میں کلکتہ میں 7 اگست کو ٹاؤن ہال کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
18 اپریل 1951 کو اس گاؤں سے آچاریہ ونوبھا بھاوے کی طرف سے شروع کی گئی بھودان تحریک کی یاد میں پوچمپلی کو بھودان پوچمپلی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس وقت گاؤں کے اندر دو کمروں والا ونوبھا بھاوے کا مندر موجود ہے۔
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا، ”وزارت سیاحت نے دیہی سیاحت کی پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے جس سے نہ صرف ہمارے گاؤں کے اندر سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی فنون اور دستکاری کا بھی احیا ہوگا اور دیہی معیشت کی ترقی ہوگی۔ اس سے ہمارے گاؤں اور دیہی زندگی کی تعمیر نو میں مدد ملے گی اور گاؤں کے باشندوں کو باہر کے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے اور ان سے بات چیت کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
وزیر موصوف نے کہا، ”ہمارے وزیر اعظم نے لال قلعہ سے ہمارے ملک کے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ملک بھر میں کم از کم 15 سیاحتی مقامات کا دورہ کریں۔ اس نقطہ نظر کو آگے بڑھاتے ہوئے، میں شہریوں سے گزارش کرنا چاہوں گا کہ وہ اپنے دورے کے دوران پوچمپلی جیسے دیہی مقامات کو شامل کریں۔“
**************
ش ح۔ ف ش ع- ف ک
U: 12933
(Release ID: 1772441)
Visitor Counter : 232