وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

‘‘انڈیا@75 بی آر او موٹر سائیکل مہم’’ پر روانہ ٹیم نے سلی گوڑی سے ڈوم ڈوما تک تیسرا مرحلہ مکمل کیا،  کولکتہ کے لئے روانگی

Posted On: 16 NOV 2021 2:43PM by PIB Delhi

‘انڈیا@75 بی آر او موٹر سائیکل مہم’ کا 2,450 کلومیٹر کا تیسرا مرحلہ 11 دنوں سے بھی کم وقت میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا اور 05 نومبر 2021 کو سلی گوڑی سے جھنڈی دکھا کر روانہ کی جانیوالی ٹیم 14 نومبر 2021 کو ڈوم ڈوما واقع آسام پہنچی۔ سکم، آسام اور اروناچل پردیش کی گزرگاہوں اور مقامات سے گزرنے والی مہم جو ٹیم کے لئے جو بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) اور ہندستانی فوج کے 17 جوانوں پر مشتمل ہے، مہم جوئی اور تفریح جاری ہے۔

مہم جُو ٹیم نے تیسرے مرحلے کے پہلے ہی دن ناتھو لا (14,051 فٹ) کا دورہ کیا جہاں تیسرے مرحلے کے پہلے دن ہی منفی 60 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت تھا۔ ٹیم اُس وقت سونگمو جھیل سے گزر  رہی تھی جسے چانگو جھیل بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے بعد ٹیم گینگٹاک میں رکی۔ اگلے دنوں میں یہ مہم جُو کالمپونگ، ہاشیمارا، گواہاٹی، تیج پور، ایٹہ نگر، پاسی گھاٹ سے گزرتے ہوئے آخر میں ڈوم ڈوما پہنچے۔

اس مہم میں ٹیم نے کالمپونگ، ہاشیمارا، ایٹہ نگر، سیلاپتھر (اروناچل پردیش) اور پاسی گھاٹ میں حوصلہ افزا لیکچر دیئے اور اسکول کے بچوں، کالج کے طلباء اور این سی سی کیڈٹس کے ساتھ رابطہ کیا اور نوجوانوں کے ساتھ کھل کر بات چیت کی گئی کہ وہ کس طرح قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ٹیم تقریباً روزانہ ہی سونگمو جھیل، ناتھولا، کالمپونگ، ہاشیمارا، ایٹہ نگر اور سیلاپتھر میں تمام عمر کے گروپوں کو شامل کرکے ایک سے زیادہ کوئز اور آؤٹ ریچ پروگراموں کے ذریعے سڑکوں کو محفوظ بنانے کے رُخ پر بیداری کا پیغام پھیلانےمیں کامیاب رہی۔

ٹیم نے بی آر او پروجیکٹوں کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی،یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا، مختلف مقامات پر سابق فوجیوں سے ملاقاتیں کیں اور وطن کے کام آنے والے ہیروز کی یاد میں جنگی یادگاروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ٹیم کو راج بھون میں اروناچل پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ چونا مین نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹیم کے ارکان کے ساتھ بات چیت کی اور قوم کی تعمیر میں بی آر او کے کردار کی ستائش کی۔

'انڈیا @75 بی آر او موٹر سائیکل مہم' کو نئی دہلی سے جھنڈی دکھا کر روانہ کئے جانے کے بعد ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے۔ مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے گزرتے ہوئے مہم جُو اب اپنی اگلی منزل - کولکتہ کے رُخ پر ہیں جہاں وہ  27 نومبر 2021 کو پہنچیں گے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  کی طرف سے 14 اکتوبر 2021 کو جھنڈی دکھا کر نئی دہلی سے روانہ ٹیم نے ہماچل، لیہ و لداخ اور جموں و کشمیر میں بلند اور برفباری والے علاقوں کا سفر کیا۔ سری نگر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ٹیم  پنجاب کے میدانی علاقوں، اتراکھنڈ کی پہاڑیوں اور اتر پردیش اور بہار کے ہند-گنگا کے میدانی علاقوں سے گزری اور سلی گڑی پہنچ کر 3000 کلومیٹر طویل سفر مکمل کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1BSMW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2S2Q8.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/37E81.jpg

**********

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

U-12926

 

 


(Release ID: 1772370)
Read this release in: English , Hindi , Bengali