قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں  جن جاتیہ گورَودوس منایا گیا

Posted On: 16 NOV 2021 12:47PM by PIB Delhi

کل وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں  ملک بھر میں جن جاتیہ گورو دوس منایا گیا۔ اس کے تحت   بہت سے اہم پروگرام پیش کئے گئے ، جن میں جھارکھنڈ  میں یولی ہاتھو  کے مقام پر  ، جو  بھگوان برسا منڈا کی جائے پیدائش  ہے،  رنگ بہ رنگ ثقافتی پروگرام  ،  سماجی سرگرمیاں منعقدکی گئیں۔ حکومت نے  15 نومبر کو، بہادر قبائلی مجاہدین  آزدای کی یادمیں، جن جاتیہ دوس  قراردیا ہے  تاکہ نئی نسلیں   ملک کے لئے ان کی طرف سے دی جانے والی قربانیوں سے آگاہ ہوسکیں ۔ یہ تاریخ  برسا منڈا  کی تاریخ  پیدائش ہے ، جنہیں  ملک بھر میں قبائلی لوگ  بھگوان مانتے ہیں۔

وزیراعظم نے  پیر کے دن  15  نومبر  2021 کو رانچی میں  ‘‘ بھگوان برسا منڈا میموریل  پارک  کم فریڈم فائٹر میوزیم ’’ کا رانچی میں  افتتاح کیا۔ قبائلی مجاہدین آزادی میں  عظیم شخصیت  بھگوان  برسا منڈا    کے 146  ویں   یوم  پیدائش  کے موقع پر  ،  وزیراعظم نے  15سے  22  نومبر  2021 تک  ملک بھر میں  ایک ہفتہ کی تقریبات کا آغاز  بھی کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KBJB.png

وزیراعظم نے  پارلیمنٹ کی عمارت میں  بھگوان برسا منڈا کے مجسمے پر عقیدت کے پھول بھی چڑھائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022FTV.jpg

جن جاتیہ دوس کے موقع پر وزیر اعظم نے ملک کے عوام سے  ایک ساتھ آنے  اور ہندوستان  کی  جنگ آزادی   اور قوم کی تعمیر میں  قبائلی لوگوں  کی خدمات   کو سلام کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے  مسلسل  ہندوستان کی آزادی کی جنگ میں بہادر قبائلی مجاہدوں  کی  طرف سے بیش بہا قربانیوں   پر روشنی ڈالی ۔ اپنی گزشتہ تقریروں میں  انہوں نے  قبائلی مجاہدین آزادی کی یاد میں  میوزیم تعمیر کرنے کا مشورہ دیا تھا  تاکہ آنے والی نسلیں  ملک کے لئے ان کی قربانیوں سے واقف ہوسکیں اور ان قبائلی  مجاہدین آزادی کی وراثت کو آگے لےجاسکیں۔

 اس مقصدکو حاصل کرنے کے لئے ،قبائلی امور کی وزارت نے  آج تک قبائلی مجاہدین آزادی سے متعلق   10  عجائب گھروں  کی تعمیر کو منظوری دی ہے ۔یہ میوزیم  ہندوستان کی مختلف  ریاستوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی مجاہدین آزادی کی  یادوں کو تازہ رکھیں گے ۔

برسا منڈا  ایک عظیم مجاہد آزادی ، سماجی مصلح  اور  اس ملک میں  ایک محترم  قبائلی لیڈر تھے ، جنہوں نے برطانوی سامراج کا اور اس کے استحصالی نظام کابہادری سے مقابلہ کیا اور اپنی زندگی میں  ہی ایک مثالی شخصیت بن گئے  ، جنہیں اکثر بھگوان کے  لقب سے یادکیا جاتا تھا۔انہوں نے  ایک قبائلی تحریک   کی تنظیم  اور قیادت کی  ، جس کے ذریعہ انہوں نے قبائلیوں کو الگلان  ( بغاوت ) کی دعوت دی ۔ انہوں نے قبائلیوں کو   اپنی ثقافتی بنیادوں  کو پہنچاننے  اور اتحاد قائم کرنے کی ترغیب دی ۔   حکومت ہند  نے  15  نومبر کو   جن جاتیہ  گور و دوس قراردیا ہے  اور اسی دن  بھگوان برسا  منڈا کی  146  ویں  سالگرہ  بھی ہے ۔    رانچی میں  پرانی  سنیٹرل جیل    کے نزدیک   جھارکھنڈ  کی ریاستی حکومت کی مدد سے   بھگوان برسا منڈا  ٹرائبل فریڈم فائٹر میوزیم   تعمیر کیا گیا ہے، جہاں  برسا منڈا نے   اپنی جان کی قربانی  پیش کی تھی۔قبائلی مجاہدین آزادی  کی خدمات   کی یاد منانے کے لئے  قبائلی امور کی وزارت ،   ریاستی  قبائلی تحقیقی اداروں    ( ٹی آر آئیز ) کے تعاون سے   جن جاتیہ گور ودوس   منارہی ہے اور ملک بھر میں   تمام  ڈی آر آئیز کےذریعہ  بہت سی   یادگاری سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ان سرگرمیوں سے شہریوں  کو  تعلیم ، صحت  ، کاروباریت   ،  روزگار کے امکانات   ،قبائلیوں  کے لئے ذریعہ معاش   ،  قبائلی ثقافت  ،   آرٹ  اور گرانمایہ ثفافت  کے تحفظ کے میدانوں میں   سرگرمیاں  انجام دینے کی ترغیب ملے گی۔

رانچی میں بھگوان برسا منڈا  میموریل پارک   کم  فریڈم فائٹر میوزیم   کا ،  ان کی   146 ویں  سالگرہ  پر  ورچوئل  طریقے سے افتتاح کرتے ہوئے  وزیراعظم نے  جن جاتیہ گورو دوس  کے جشن پر  خوشی کا اظہار کیا اور کہا ‘‘ مجھے رانچی  میں  بھگوان برسا منڈا  کے میوزیم کا افتتاح کرنے میں  خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ جھارکھنڈ کے یوم تاسیس کے موقع  پر  یہ اقدام  قوم  اور قبائلی لوگو ں  کے لئے قبائلی مجاہدین آزادی کی  قربانیوں  کو سچا خراج عقیدت ہوگا ۔ ’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XCQW.jpg

انہوں نے کہا کہ بھگوان برسا منڈا   نے اپنی زندگی کو ہندوستان کی جنگ آزادی ، وراثت اورثفاقت   کے لئے وقف کردیا تھا۔ 

‘‘ ان کا یوم  پیدائش   منانا ، انہیں یاد کرنے  اور ایک اچھا شہری بننے کے لئے  ان کی پیروی کرنے کا ایک اور طریقہ ہے ۔ ہمارے   قبائلی مجاہدین آزادی نے   اسمتا  اور آتم نربھرتا   پر قائم  ایک  ترقی  پسند ہندوستان کا خواب دیکھا تھا۔ میں  آپ سب لوگوں   پر  ہندوستانی  افتخار اور وراثت میں  اضافہ کرنے کے لئے زوردیتا ہوں۔  یہ میوزیم  قبائلی ثقافت اور تاریخ کے تحفظ اورفروغ  میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔’’

          گورنر جناب  رمیش  بائس   ،  وزیراعلیٰ  جناب ہیمت سورین  ،  مرکزی وزراء  جناب ارجن منڈا  اور جناب جی کشن ریڈی    کے ساتھ ساتھ   دیگر معزز شخصیات   رانچی جھارکھنڈ میں  منعقد ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں موجود تھیں۔افتتاح کے بعد   مرکزی وزراءجناب ارجن منڈا  اور جناب جی کشن ریڈی   نے جھارکھنڈ میں قائم   بھگوان برسا منڈا  کی جائے پیدائش  کی زیارت  بھی  کی ۔ 

          وزیراعظم نے ریاست کے عوام کو جھارکھنڈ  کو ریاست کا درجہ ملنے والے دن   کی مبارکباد بھی دی ۔

          اس کے بعددن کے وقت ،  وزیراعظم نے  جن جاتیہ گورودوس    مہاسمیلن میں شرکت کی  ، جو  جمبوری میدان  ،  بھوپال ،مدھیہ  پردیش   میں منعقدہوا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HS2Z.jpg

           ریاست بھر سے  آئے قبائلی فنکاروں نے وزیراعظم کے استقبال میں  مدھیہ پردیش کی مالامال ثفافت کی عکاسی کرتے  ہوئے  عوامی رقص پیش کئے ۔  وزیراعظم نے  بہت سے خود امدادی   گروپوں کی طرف سے   کچھ  نمائشوں کا افتتاح کیا اور  مختلف قبائلی مجاہدین آزادی کی تصویری  نمائش   کو بھی  دیکھا ۔ وزیراعظم نے  بھوپال میں  جن جاتیہ گورودوس   مہاسمیلن    کے دوران   قبائلی لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے بہت سے کلیدی اقدامات  کی  شروعات بھی کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005EOE8.jpg

          وزیراعظم نے  ملک بھر میں  50 ایکلاویہ   ماڈل   رہائشی  اسکولوں کا  سنگ  بنیاد بھی رکھا ۔  قبائلیوں کی مخصوص ثقافت اور زبان کا  اعتراف کرتے ہوئے   جناب نریندر مودی نے کہا ‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو  ( ہندوستان  75  برس میں  )  کے تحت    قبائلی طلبا کے    تعلیم  میں مدد کرنے کے لئے   تقریباََ 750  ایکلویہ  ماڈل  رہائشی اسکولوں کے قیام    کا پروگرام بنایا گیا ہے۔’’ انہوں نے اس بات کو  بھی اجاگر کیا کہ  حکومت کے ذریعہ  ہر طالبعلم  پر کیا جانے والا خرچ   40000  سے بڑھا کر  ایک لاکھ سے زیادہ کردیا گیا ہے،جس سے  قبائلی  طلبا کے معیاری تعلیم حاصل کرنے میں  یقینا ََ مددملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006PD33.jpg

          مرکزی وزیر برائے قبائلی امور  جناب   ارجن منڈا  اور ثقافت ،سیاحت  اور ڈی او این ای آر  کے مرکزی وزیر  جناب جی کشن ریڈی نے رانچی سے اس پروگرام میں شرکت کی  ،جس میں  وزیراعظم کے ذریعہ  برسا منڈا میموریل   پارک  کم  فریڈم فائٹر میوزیم   کا افتتاح کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0078SI4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008FCBZ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009NA7T.png

          اس کے بعد انہوں نے  برسا چوک  ،  رانچی  ،  جھارکھنڈ میں برسا منڈا کے مجسمے پر پھولوں کے ہار چڑھائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010L4U5.jpg

           بعدازاں ، جناب ارجن منڈا اور جناب جی کشن ریڈی نے   کھنٹی ضلع   جھارکھنڈ   کے  اولی ہاتو  علاقے میں  برسا منڈا کی جائے  پیدائش کی زیارت کی ۔  انہوں نے بھگوان برسا منڈا کے مجسمے  پر ہا ر چڑھائے  اور  اس مجسمے پر بھی  جو برسا منڈا کمپلیکس   میں نصب ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011I1M4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012MF8M.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0133L3F.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image014I3ZZ.jpg

          اس موقع پر کچھ ریاستوں نے   اس  پروگرام میں  خصوصی سرگرمیاں  پیش  کیں ۔  آندھر ا پردیش  ،وشاکھا پٹنم  میں   5دن کا قبائلی  دستکاری میلہ  ( نمائش  اور فروخت  ) منعقد کررہا ہے۔  اروناچل  پردیش   ای ایم آر ایس میں  برسا منڈا کی یاد میں   ایک تقریب کا اہتمام کررہا ہے ۔ آسام میں   اس موقع پر  ایک طبی کیمپ کا انعقادکیا گیا ہے۔ چھتیس گڑھ  میں  قبائلی دستکاری  میلے کا اہتمام کیا ہے۔  گجرات میں   روایتی  قبائلی آرٹ اور دستکاری میلہ   ،  قبائلی جڑی بوٹیاں اور  غذاؤں    پر مشتمل میلہ   لگایا جارہا ہے ۔  انہوں نے   قبائلی  رقص  کا پروگرام  بھی  پیش کیا۔   جھارکھنڈ میں  خون کےعطیہ کا کیمپ لگایا گیا۔  45  کتابوں   کی رونمائی ہوئی ۔   مالٹو، بھومجی  ،  اسور  اور بیرہور  پر   ابتدائی اور گرامر کی کتابیں  ، مل پہاڑیا  بنجارہ ،  کوندھ   ،  کرملی  ،  کرما  اور سورہری    پر دستاویز   بھی   جاری کی گئی۔ کیرالہ میں   جنگلاتی حقوق  قانون  پر  ایک ورکشاپ  کا انعقاد کیا ۔   میگھالیہ میں   کانگ تھانگ    پر ایک  پروگرام  پیش کیا گیا۔   میزورم   میں بھگوان برسا منڈا کے پورٹریٹ  پر پینٹنگ کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔  ناگا لینڈ میں   غلیل سے نشانہ لگانے    کا پروگرام  پیش کیا گیا۔ اوڈیشہ میں    ہندوستان کی جنگ آزادی کے لئے بھگوان برسا منڈا کے  تعاون  پر   ایک قومی ویبنار   منعقد کیا گیا۔ راجستھان میں قبائلی مجاہدین آزادی کی  خدمات  پر  سمپوزیم    منعقد کیا گیا۔  سکم میں  خون کے عطیہ کا کیمپ لگایا گیا۔  تامل ناڈو میں  طبی جڑی  بوٹیوں   پر ایک ورکشاپ   اور  قبائلی نوجوانوں کے لئے   ڈرائنگ کا مقابلہ  منعقد کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image015WQ2R.jpg

*************

ش ح۔س ب ۔رم

U-12917

 


(Release ID: 1772309) Visitor Counter : 259


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali