سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی کی سوسائٹی کی سالانہ جنرل باڈی میٹنگ

Posted On: 15 NOV 2021 1:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  15/نومبر 2021 ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اِمیونولوجی (این آئی آئی) کی سوسائٹی کی سالانہ جنرل باڈی کی میٹنگ 14 نومبر 2021 کو ہوئی اور میٹنگ کی صدارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کی۔

ڈاکٹر پشکر شرما، ڈائریکٹر اِنچارج، این آئی آئی نے سوجن / جلن، پیتھوجینیسس،  عمر بڑھنے اور امیون رسپانس کو کنٹرول کرنے والے اہم پروسیس کو سمجھنے میں ادارے کے ذریعے کئے گئے کاموں کو پیش کیا۔ انھوں نے ذکر کیا کہ انفیکشن اور امیونٹی، مولیکیولر ڈیزائن، جین ریگولیشن اور ری پروڈکشن و ڈیولپمنٹ سمیت ریسرچ کے ان مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جہاں ماڈرن بایولوجی سے کئی اوورلیپنگ ڈسپلن کو ریگولیٹ کرتے ہوئے ماڈرن بایولوجی میں جدید ترین تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خاص طور سے ایس اے آر ایس- سی او وی-2 ویکسین کے لئے ٹرانزیشنل (عبوری) ریسرچ کی سمت میں اہم کوشش کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اِن ایکٹیویٹڈ وائرس ویکسین بی بی وی 152 / کوویکسن، ایس اے آر ایس- سی او وی-2 کے ساتھ ہی باعث تشویش وائرس ویرینٹ – ڈیلٹا، الفا، بیٹا اور گاما کے لئے مضبوط سیلولر امیون میموری حاصل کرتا ہے، جو کم از کم 6 مہینے تک برقرار رہتی ہے۔ این آئی آئی نے کووڈ-19 ریسرچ کے لئے بھی خدمات فراہم کی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت 65 ایم ایل ٹی / لیب کو کووڈ-19 ٹریننگ کے مختلف پہلوؤں میں ٹرینڈ کیا گیا۔ اب تک 30 ہزار سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور پوزیٹیو نمونے جینوم سیکوئینسنگ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے گزشتہ 40 برسوں کے دوران ادارے کے ذریعے کئے گئے تحقیقی کاموں کی ستائش کی۔

ڈاکٹر شرما نے آگے تفصیل سے بتایا کہ این آئی آئی نے آسٹیوآرتھرائٹس (او اے) کے لئے ایک کولیجن پر مبنی ہربل فارمولیشن بھی تیار کیا ہے۔ اس فارمولیشن (ایس جی002) میں ایک بایوایکٹیو کولیجن پیپٹائڈ اور دو ہمالیائی پودوں کا الکحلک عرق شامل ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ اگلی نسل کی انفلوئینزا ٹیکہ کاری کے لئے انڈو- یوروپین کنسورشیم کا بھی ایک حصہ ہے۔ ادارہ سی او بی آر اے (کمپیوٹیشنلی آپٹیمائزڈ بروڈلی ری ایکٹیو انٹیجن) ویکسین پر کام کرنے والے گروپ کا حصہ ہے۔ اسے موسمی اور وبائی اسٹرین کو شامل کرتے ہوئے ایک دہائی میں انفلوئینزا اسٹرین کے سیکوئینس کا تجزیہ کرکے تیار کیا گیا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں کی تحقیق کی بنیاد پر یہ صلاح دی گئی ہے کہ کوبرا – سی او بی آر اے ویکسین میں موسمی فلو، سبھی وبائی اسٹرین اور کسی بھی ابھرتے فلو اسٹرین سے تحفظ فراہم کرنے کی امید ہے۔ مطالعہ کے لئے این آئی آئی کیمپس کے اندر جدید ترین این ایچ پی – اے بی ایس ایل3 مرکز کی تعمیر کی جارہی ہے، جسے ملک کے دیگر محققین کے ساتھ بھی مشترک کیا جائے گا۔

ڈاکٹر شرما نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ریسرچ کی حصول یابیوں کو شائع کیا گیا ہے اور اسے پیٹنٹ بھی دیا گیا ہے۔ این آئی آئی اپنے سائنس سیتو پروگرام کے توسط سے کالج اور اسکولی طلباء کے لئے برابر آن لائن ویبینار بھی منعقد کرتا رہا ہے۔ ادارہ مستقل طور پر فیکلٹی لیکچر سیریز، کولوکیوئیم لیکچرس اور گیسٹ لیکچرس کا انعقاد کررہا ہے۔ این آئی آئی نیتی آیوگ کے ذریعے نامزد توقعاتی اضلاع میں سے ایک میں سائنس میوزیم بھی قائم کرے گا۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.12884


(Release ID: 1772182) Visitor Counter : 743


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu