قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ’ آزادی کا امرت مہوتسو ‘ کے تحت ’ جن جاتیہ گورو دیوس‘ کے موقع پر 50 نئے اکلویہ ماڈل  رہائشی اسکولوں  کا سنگ بنیاد رکھا

Posted On: 15 NOV 2021 5:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی :15 ؍نومبر2021:

اہم خصوصیات :

  • 7 ریاستوں اور 1 مرکز کے زیر انتظام علاقے کے 27 ضلعوں میں نئے اکلویہ ماڈل رہائشی  اسکول (ای ایم آر ایس) کھولے جائیں گے۔
  • قبائلی طلبا کو بہترین تعلیم فراہم کرنے کے لئے اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کھولے جارہے ہیں، جس میں نہ صرف اکیڈمک تعلیم بلکہ قبائلی طلبا کی ہمہ جہت ترقی پر بھی خاص زور دیا جارہا ہے ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 15 نومبر 2021 کو 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت   جن جاتیہ گورو دیوس منائے جانے سے متعلق تقریب کی قیادت کی۔ ابتدا میں وزیراعظم نے جنگ آزادی کے دوران اپنی جانوں کی قربانی دینے والے قبائلی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ورچوئل طریقہ سے رانچی میں برسا منڈا فریڈم فائٹر میوزیم کا افتتاح  کیا۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے قبائلی طلبا کے لئے بہترین تعلیم  کی  مضبوط  اور شاندار عمارت بنانے کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے بھوپال سے ورچوئل طریقہ سے سات ریاستوں اور 1 مرکزکے زیر انتظام علاقے کے 27 ضلعوں میں 50

نئے اکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا ۔ اس تقریب میں سرکردہ  شخصیات ، سیاسی رہنماؤں اور قبائلی امور کی وزارت کے سینئر افسران  نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RHAJ.jpg

 

 

اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول (ای ایم آر ایس ) پورے بھارت میں بھارتی قبائلیوں (درج فہرست قبائل) کے لئے ماڈل رہائشی اسکول کھولنے کے لئے بھارت سرکار کے ذریعہ شروع کی گئی ایک اہم اسکیم ہے۔ یہ قبائلی امور کی وزارت ، بھارت سرکار کے اہم اقدامات میں سے ایک ہےاور اس کی شروعات دوردراز کے قبائلی علاقوں میں رہنے والے قبائلی طلبا کو بہترین تعلیم فراہم کرنے کے لئے سال 98-1997 میں کی گئی تھی۔ مالی سال 19-2018 کے مرکزی بجٹ میں  اعلان کیا گیا تھا کہ 50 فیصد سے زیادہ ایس ٹی آبادی اور کم سے کم 20000 قبائلی لوگوں والے ہر بلاک میں اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کھولے جائیں گے۔ سرکار نے ملک بھر میں 452 نئے  اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قبائلی طلبا کی قبائلی ثقافت اور زبان کی تعریف اور احترام کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے کہا ،’آزادی کا امرت مہوتسو (بھارت @ 75) کے تحت قبائلی طلباکی تعلیم میں ضروری تعاون کے لئے تقریباً 750 اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کھولنے کا عزم کیا گیا ہے۔ ان میں سے بڑی تعداد میں اسکول پہلے ہی کھولے جاچکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی  کہ مرکزی سرکار کے ذریعہ برداشت کئے جانے والے ہر طالب علم  پر ہونے والے اخراجات کو تقریباً 40000 روپئے سے بڑھا کر 100000 روپئے سے بھی زیادہ کردیا گیا ہے جس سے قبائلی طلبا کو بہترین تعلیم حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے اس بات پر بھی خاص زور دیا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے جذبے  کو زندہ یا برقرار رکھتے ہوئے قبائلی طلبا کی علاقائی زبان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HOHG.jpg

 

اکلویہ ماڈل رہائشی اسکول نہ صرف اکیڈمک تعلیم ، بلکہ قبائلی طلبا کی ہمہ جہت ترقی پر خصوصی زور دیتے ہوئے قبائلی طلبا کو معیاری یا بہترین تعلیم فراہم کرنے کے مقصد سے کھولے جارہے ہیں۔ ان اسکولوں میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے طلبا تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ہر اسکول میں 480 طلبا کو تعلیم فراہم کرنے کی گنجائش ہے۔  اس وقت ملک بھر میں اس طرح کے 367 اسکولوں میں تعلیم فراہم کی جارہی ہے جو نوودیاودیالیہ  جیسے ہی ہیں  جہاں کھیل اور ہنرمندی کے فروغ میں تربیت فراہم کرنے کے علاوہ مقامی آرٹ  اور ثقافت کے تحفظ کے لئے خصوصی جدید سہولیات پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ، ای ایم آر ایس ہمہ جہت ترقی کے لئے طلبا کی آن –کیمپس ضرورتوں کو پورا کرنے والی سہولیات سے لیس ہیں اور ان اسکولوں میں طعاماور باڈنگ ہونے کے ساتھ ساتھ مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔

جون 2021 سے نومبر 2021 تک منائے جارہے آزادی کا امرت مہوتسو (بھارت @75) کے تحت شروع کی گئی سرگرمیوں کے تحت 21 ای ایم آر ایس کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب شروع کی گئی ہے۔ قبائلی امور کی وزارت ، قبائلی کمیونٹیز کے معیارزندگی کو بلند کرنے کی سمت میں مسلسل کوشش کرتی رہی ہے؛ تعلیم اس کے خصوصی توجہ دینے والے اہم شعبوں میں سے ایک ہے۔ اس وقت منعقد شاندار سنگ بنیاد  رکھے جانے کا پروگرام  اس وزارت کی غیرمعمولی جذبہ کا عکاس ہے، جس کا ہدف قبائلی طلبا کی مستقبل کی کامیابی اور حصولیابیوں کی راہ ہموار کرنے کے لئے ایک موثر وسیلے کے طور پر انہیں بہترین تعلیم فراہم کرنا ہے ۔

************

 

ش  ح ۔ ف  ا  ۔  م  ص

 (U:12894)


(Release ID: 1772173) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Punjabi