وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس نے گروگرام میں تلاشی کی کاروائیاں انجام دیں

Posted On: 15 NOV 2021 6:04PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس نے 10.11.2021 کو دو گروپس پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں کیں، جن میں سے ایک ریئل اسٹیٹ اور ہوٹل کے کاروبار میں مصروف تھا اور دوسرا گروگرام میں آلات اور ساز و سامان بنانے والا گروپ ہے۔

ریئل اسٹیٹ میں بے حساب سرمایہ کاری، بے حساب فروخت اور خریداری، اسٹاک میں فرق، شیل کمپنیوں کے حصول، بے نامی جائیدادوں اور لین دین، جعلی غیر محفوظ قرضوں اور حصص کی درخواست کی رقم، کیپٹل گین کی چوری وغیرہ سے متعلق متعدد مجرمانہ دستاویزات اور الیکٹرانک ڈیٹا پائے گئے اور انھیں قبضے میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک گروپ میں خاندان کے افراد کی جانب سے کسی بھی اہلیت یا کاروباری انتظام میں شرکت کے بغیر تنخواہ اور معاوضے کی مد میں بھاری رقوم وصول کرنے کے شواہد ملے ہیں اور انھیں ضبط کر لیا گیا ہے۔

کُل 3.54 کروڑ روپے کی نقدی اور 5.15 کروڑ روپے کے زیورات ضبط کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 18 بینک لاکرز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ان گروپس پر تلاشی کی کارروائی کے نتیجے میں 600 کروڑ روپے کی بے حساب آمدنی کا پتہ چلا ہے۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ف ک   

U: 12887



(Release ID: 1772121) Visitor Counter : 534


Read this release in: English , Hindi , Punjabi