وزارات ثقافت

 کاشی کی  کلاسیکی ورثے اور ثقافت کو منانے کے لئے وارانسی میں تین روزہ میلہ ’کاشی اُتسو‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے


آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر 16  سے 18  نومبر تک  یہ کاشی اتسو  منایا جائے گا

Posted On: 15 NOV 2021 9:54AM by PIB Delhi

وارانسی میں ایک تین روزہ میلہ  ’’کاشی اتسو‘‘ کا انعقاد  کیا جا رہا ہے، تاکہ کاشی  کی  کلاسیکی ورثے اور  اس کی ثقافت کے ساتھ ساتھ  صدیوں پرانے شعراء  اور مصنفین  جیسے  گوسوامی  تلسی داس ،  سنت کبیر،  سنت رائے داس، بھارتیندو ہریش چندر، منشی پریم چندر اور جناب جے شنکر پرساد  کی یاد  تازہ کرنے کے لئے یہ اتسو منایا  جاسکے۔ یہ پروگرام 16  سے 18  نومبر  2021  تک  رُدر کاش بین الاقوامی کارپوریشن اور کنونشن  سینٹر ، وارانسی میں منعقد کیا جائے گا۔

آئی جی این سی اے  ،آزادی کا امرت مہوتسو کی ماتحتی میں  اتر پردیش کی  ریاستی حکومت  اور  وارانسی  انتظامیہ کی مدد سے  بھارت سرکار میں  وزارت ثقافت کی جانب سے  پروگرام کی میزبانی  کر رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے  ترقی یافتہ ہندوستان کی 75  سالہ  یاد  کا  جشن منانے کی ایک پہل ہے

وارانسی یا کاشی  کا  میلے  کے لئے  اُس کے مالا مال ثقافت ورثے  اور شاندار تاریخ نیز  اس کی بے انتہا خوبصورتی کی وجہ سے  اس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی سب  سے بڑی دریا گنگا، جو کاشی  سے ہوکر بہتی ہے، اور  6 نامور شخصیات سمیت  شہر کے  فنکاروں، دانشوروں اور مصنفین کے لئے  تحریک کا ایک ذریعہ ہے، جن کو  تقریب کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ اس میلے سے  کاشی  کی شاندار  خوبصورتی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، جس  نے ہر دور میں   نامور شخصیات کو پیدا کیا ہے۔

میلے کے ہر دن  ایک موضوع کا انتخاب کیا گیا ہے، اور وہ موضوعات  ’کاشی کے ہستاکشر‘، کبیر، رائے داس کی بانی اور نیر گُن کاشی اور کویتا اور کہانی – کاشی کی زبانی  ہیں۔ میلے کے پہلے دن  نامور ادبی شخصیات  بھارتیندو ہریش چندر اور جناب جے شنکر پرساد پر توجہ  مرکوز کی جائے گی۔ میلے کے دوسرے دن نامور شعراء  سنت رائے داس اور سنت کبیر داس  پر روشنی ڈالی جائے گی اور میلے کے آخری دن گوسوامی تلسی داس  اور منشی پریم چندر پروگرام کا اہم پوائنٹ   ہوں گے۔

اس تقریب میں پینل ڈسکشن،  نمائش ،  فلم کی نمائش، موسیقی، ڈرامہ اور رقص کے  پروگراموں کے ذریعے کاشی کی شخصیات  پر توجہ دی جائے گی، ممتاز فنکار اس تقریب میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، 16  نومبر 2021  کو ڈاکٹر  کمار وشواس ’میں کاشی ہوں‘ پر  اپنی  پرفارمنس پیش  کریں گے، جب کہ بی جے  پی  رکن  پارلیمنٹ   منوج تیواری پروگرام کے آخری دن  ’تلسی کی کاشی ‘ پر ایک موسیقی پرنزنٹیشن دیں گے۔ اس میلے میں متعدد عقیدتی پرفارمنس کا بھی مظاہرہ کیا  جائے گا اور  اس عقیدتی  پرفارمنس کا مظاہرہ محترمہ کلپنی کومکلی، جناب بھوبنیش کومکلی، پدم شری  جناب بھارتی بندھو، محترمہ متھالی ٹھاکر جیسے  فنکار  کریں گے۔

ایک ڈرامہ  ’’خوب لڑی مردانی‘‘ جو رانی لکشی بائی پر مبنی ہے، نیشنل اسکول آف ڈرامہ (این ایس ڈی) کے فنکاروں کی طرف سے پیش کیا جائے گا، جس کی ہدایت کاری  این ایس ڈی  کی  محترمہ بھارتی  شرما  کر رہی ہیں، اور یہ  ڈرامہ  18  نومبر  2021  کو پیش کیا جائے گا۔اس کے علاوہ  تھیٹرس پروگرام پیش کیا جائے گا، جو  ’کمایانی، رقص ڈرامہ پر تیار ہو گا اور یہ  جناب  جے شنکر پرساد کی کلاسیکی شاعری پر مبنی ہوگا، جو 16  نومبر  2021 کو پیش کیا جائے گا۔ یہ ڈرامہ وارانسی کے  جناب  ویومیش شکلا کی ہدایت کاری میں پیش کیا جائے گا۔

آئی جی این سی اے  نے  میلے میں اُن فلموں کو  شامل کیا ہے، جو  وارانسی  میں  تیار کی گئی ہیں یا وارانسی  سے متعلق  بنائی گئی فلمیں ہیں۔ وہ فلمیں ’بنارس ایک سنسکرتک پریوگ شالہ ‘ہے جسے جناب ویریندر مشرا نے  ہدایت کاری کا کام انجام دیا ہے، ’میری نظر میں کاشی‘ کی ہدایت کاری  جناب پنکج پرساد  نے کی ہے، ’مان بھون کاشی‘ کی ہدایت کاری  جناب پنکج پراشر،  ’کاشی پوتر بھوگول‘ کی ہدایت کاری  جناب دیپک چترویدی، ’میڈ ان بنارس‘ کی ہدایت کاری  جناب ستیہ پرکاش  اپادھیائے،  ’کاشی گنگا وشویشوری‘  کی ہدایت کاری محترمہ رادھیکا چندر شیکھر،  ’مکتی دھام‘ کی ہدایت کاری محترمہ رادھیکا چندر شیکھر، ’کاشی کی اتیہاسکتا‘  کی ہدایت کاری  جناب ارجن پانڈے اور ’کاشی ہستیاں‘ فلم جناب ارجن پانڈے کی  ہدایت کاری میں  بنی ہیں۔

اس میلے میں  کتابوں اور 6 ادبی شخصیات کی ایک نمائش  کی جائے گی، جس کے موضوع کی منصوبہ بندی  اور  اس کی تیاری  آئی جی این سی اے اور نئی دہلی میں واقع ساہتیہ اکادمی  نے کی ہے۔

کاشی کی  6  درخشا ں شخصیات پر پینل ڈسکشن میں  نامور مقررین  شرکت کر رہے ہیں اور وہ  ڈاکٹر سچیدانند جوشی ، پروفیسر  ماروتی  نندن تیواری، جناب ویریندر مشرا، پروفیسر   نرنجن کمار ، جناب اننت وجے، پروفیسر  پونم کماری سنگھ، پروفیسر وشمبھر ناتھ مشرا، ڈاکٹر سدانند شاہی اور ڈاکٹر  اودھے پرتاپ سنگھ ہیں۔

زیادہ سے زیادہ جن بھاگیداری کو  یقینی بنانے کے لئے مقامی فنکاروں، شخصیات اور  ثقافتی اسکالرس کو  شرکت کے لئے مدعو کیا جائے گا اور  ان کے افکار وخیالات کو  میلے میں ویڈیوز  یا  ذاتی طور پر پیش کیا جائے گا۔ 150  فنکار اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ آئی جی این سی اے  اس میلے کو ہندوستان کے لوگوں کو وقف کرنا چاہتا ہے، کیونکہ  ملک کی ترقی میں  ہر ہندوستانی  کا  اہم کردار  ہے، چاہے وہ ثقافتی ، معاشی یا  سماجی طو رپر ہو۔ کاشی اتسو کے ذریعے  آئی جی این سی اے نہ صرف ملک کی شاندار  ماضی  کی نمائش کر رہا ہے بلکہ یہ بیداری بھی  پھیلا رہا ہے کہ  ہندوستان خود انحصار ملک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نامور شاعر   ڈاکٹر  کمار وشواس کی جانب سے ’میں ہوں کاشی‘ اور  رکن پارلیمنٹ جناب منوج تیواری کی جانب سے ’تلسی کی کاشی‘ نیز  ممتاز  فولک گلوکار کو سننے کے لئے محدود  ایڈیشن میں شرکت کی خاطر انٹری پاس رُدرکاش، انٹرنیشنل کنونشن سینٹر ، سیگارہ، وارانسی میں رجسٹرڈ کرکے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

( ش ح۔   ع ح۔  ق ر )

    U.NO. 12873



(Release ID: 1771905) Visitor Counter : 289