قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جن جاتیہ گورو دِوس کے موقع پر وزیر اعظم 15 نومبر کو مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم جن جاتیہ گورو دِوس مہاسمیلن کے موقع پر جن جاتیہ برادری کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد کلیدی اقدامات کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں ‘راشن آپ کے گرام’ اسکیم کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم مدھیہ پردیش، سِکل سیل مشن کا بھی آغاز کریں گے

وزیر اعظم ملک بھر میں 50 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 14 NOV 2021 4:46PM by PIB Delhi

 

 بھارت سرکار امر شہید بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش 15 نومبر کو جن جاتیہ گورو دِوس کے طور پر منارہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھوپال کے جمبوری میدان میں منعقد کئے جانے والے جن جاتیہ گورو دِوس مہا سمیلن میں شرکت کے لئے مدھیہ پردیش کا دورہ کریں گے، جہاں وہ سہ پہر تقریباً ایک بجے جن جاتیہ برادری کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد کلیدی اقدامات کا آغاز کریں گے۔

جن جاتیہ گورو دِوس مہاسمیلن میں وزیر اعظم مدھیہ پردیش میں ‘راشن آپ کے گرام’ اسکیم کا بھی آغاز کریں گے۔ اس کا مقصد جن جاتیہ برادری کے مستفیدین کو پی ڈی ایس راشن کا ماہانہ کوٹہ ہر ماہ ان کے گاؤں تک پہنچانا ہے تاکہ انھیں راشن لینے کے لئے سستی قیمت کی دکان پر نہ جانا پڑے۔

مہاسمیلن کے دوران وزیر اعظم مدھیہ پردیش سِکل سیل (ہیمو گلوبینو پیتھی)مشن کے آغاز کی مناسبت سے جینیٹک کاؤنسلنگ کارڈس بھی مستفیدین کے حوالے کریں گے۔ اس مشن کو سِکل سیل اینیمیا، تھیلیسیمیا اور دیگر ہیموگلوبینو پیتھیز سے متاثرہ مریضوں کا معائنہ اور بندوبست کرنے اور ان بیماریوں کے بارے میں عوام کے اندر بیداری میں اضافہ کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔جن بیماریوں  کا اثر مدھیہ پردیش کی جن جاتیوں میں زیادہ دیکھا جاتا ہے۔

وزیر اعظم اس موقع پر ملک بھر میں 50 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ جن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان اسکولوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، تری پورہ، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی جن جاتیہ اپنی مدد آپ گروپوں کے ذریعہ تیار کردہ مصنوعات کی نمائش اور مدھیہ پردیش کی جن جاتیہ برادری سے تعلق رکھنے والے جنگ آزادی کے شہیدوں اور ہیروز پر مشتمل تصویری نمائش کا دورہ بھی کریں گے۔وہ خاص طور پر پسماندہ ترین قبائلی آبادی تعلق رکھنے والے ان اساتذہ کو تقرری نامے بھی سونپیں گے جن کا حال ہی میں تقرر کیا گیا ہے۔

تقریب کے دوران مدھیہ پردیش کے گورنراور وزیر اعلیٰ، ڈاکٹر وریندر کمار، جناب نریندر سنگھ تومر، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا، مرکزی وزرائے مملکت جناب پرہلاد ایس پٹیل، جناب پھگن سنگھ کلاستے اور ڈاکٹر ایل مروگن بھی موجود ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم دوبارہ تعمیر کئے گئے رانی کملاپتی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح بھی کریں گے اور مدھیہ پردیش میں ریلوے سے متعلق متعدد اقدامات کا آغاز بھی کریں گے۔

 

************

 

ش ح ۔ ش ر۔ م ش

U. No.12877


(Release ID: 1771869) Visitor Counter : 135