صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد112.34 کروڑسے تجاوزکرگئی ہے
گذشتہ 24 گھنٹے میں 30.20 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراک دی گئی ہیں
سردست شفایابی کی شرح 98.26 فیصد ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں میں10,229نئے معاملے درج ہوئے ہیں
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد فی الحال1,34,096 مریض زیر علاج ہیں، جوگذشتہ 523 دنوں میں سب سے کم تعداد ہے
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ وار شرح (0.99 فیصد) ہے، جو پچھلے52 دنوں میں2 فیصد سے بھی کم ہے
Posted On:
15 NOV 2021 9:32AM by PIB Delhi
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30,20,119 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد112.34 کروڑ (1,12,34,30,478) سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ حصولیابی ملک بھر میں 1,15,01,243 سیشنز میں حاصل کی گئی۔
درج ذیل رپورٹ آج صبح 7 بجے تک حاصل عبوری رپورٹ کی بنیاد پر ہے:
صحت کے دیکھ بھال کرنے والے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,03,80,497
|
دوسری خوراک
|
93,34,144
|
صف اوّل کے کارکنان
|
پہلی خوراک
|
1,83,74,094
|
دوسری خوراک
|
1,61,78,125
|
18 تا 44 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
43,26,35,344
|
دوسری خوراک
|
17,04,47,156
|
45 تا 59 سال کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
17,83,12,929
|
دوسری خوراک
|
10,49,30,515
|
60 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد
|
پہلی خوراک
|
11,17,34,885
|
دوسری خوراک
|
7,11,02,789
|
میزان
|
1,12,34,30,478
|
پچھلے 24 گھنٹے میں 11,926مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر(عالمی وبا کے پھوٹ پڑنے کے بعد)3,38,49,785 ہوگئی ہے۔
جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.26 فیصد ہوگئی ہے۔
مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل141دنوں میں یومیہ نئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے بھی کم ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 10,229 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,34,096ہے، جو523 دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد ملک بھرکے مجموعی متاثرہ معاملوں کا0.93 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔
ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 9,15,198 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ بھارت میں اب تک مجموعی طور پر تقریباً 62.46 کروڑ (62,46,66,542) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 0.99 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ52 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم ہے۔اسی طرح ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال 1.12فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے42 دنوں سے3فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار77 دنوں سے یہ شرح 3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔
************
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.12864
(Release ID: 1771840)
Visitor Counter : 242