سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اب تک محکمہ بائیوٹیکنالوجی-ڈی بی ٹی کی طرف سے کووڈ-19 کے لیے ایک لاکھ جینوم ڈی این اے کی ترتیب کی گئی ہے اور تحقیق و ترقی اور مصنوعات کے فروغ کے لیے اکیڈمی اور صنعت کو 57,000 نمونوں کے ساتھ 5 کووڈ-19 بایوریپازیٹری دستیاب کرائی گئی ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


مرکزی وزیر نے نئی دہلی میں کووڈ-19 وبا سے لڑنے اور ویکسینز اور دیگر پروٹوکول کی ترقی کے لیے تحقیق کی سمت میں ڈی بی ٹی کے خود مختار اداروں کے تعاون کا جائزہ لیا

جنوبی ہندوستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ویکسین کی جانچ اور تحقیق کی سہولت راجیو گاندھی سنٹر فار بایو ٹکنالوجی (آر جی سی بی) میں دستیاب ہوگی جو کووڈ-19 جیسے ہوا سے پھیلنے والے وائرس کا انتظام کرنے کے قابل ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 12 NOV 2021 5:55PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ارضیاتی سائنس، وزیر اعظم کے، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ بایو ٹیکنالوجی-ڈی بی ٹی اور تحقیق و ترقی کے محکمے کے ذریعے اب تک کووڈ-19 کے لیے ایک لاکھ جینوم ڈی این اے کی ترتیب کی گئی ہے اور تحقیق و ترقی اور مصنوعات کے فروغ کے لیے اکیڈمی اور صنعت کو 57,000 نمونوں کے ساتھ 5 کووڈ-19 بایوریپازیٹری دستیاب کرائی گئی ہیں۔

مرکزی وزیر کووڈ-19 کی تحقیق کی موجودہ صورتحال، ویکسین کی ترقی اور دیگر پروٹوکول کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف حصوں میں واقع بایو ٹکنالوجی کے محکمے کے خود مختار اداروں میں سے ہر ایک کی طرف سے دیے گئے تعاون کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔

 

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اعلان کیا کہ ”راجیو گاندھی سنٹر فار بایو ٹیکنالوجی (آر جی سی بی) کے دوسرے کیمپس میں ایک ویکسین کی جانچ اور تحقیق کی سہولت دستیاب کرائی جائے گی اور اس مرکز میں ایک بی ایس ایل 3 سہولت بھی ہو گی جو کووڈ-19 جیسے ہوا سے پھیلنے والے وائرس کے انتظام میں اہل ہے۔ یہ جنوبی ہندوستان میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہوگی۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آر جی سی بی کو کینسر کی ویکسین اور کووڈ-19 سمیت متعدی امراض جیسی متعدد ویکسین کی تحقیق اور جانچ کے ایک مرکز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ یہ ویکسین کی تحقیق اور ترقی کے مخصوص شعبے میں آر جی سی بی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوگی۔

ڈاکٹر راجیش گوکھلے، سکریٹری،  محکمہ بایو ٹکنالوجی نے بتایا کہ کووڈ-19وبا کے بے مثال منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے، ڈی بی ٹی نے تشخیص، علاج اور سب سے اہم روک تھام پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے۔ مشن کووڈ تحفظ کے تحت، ڈی بی ٹی نے ویکسین کے 5 امیدواروں، 19 کلینیکل ٹرائل سائٹس، امیونوجنیسیٹی ٹیسٹس اور بائیو چیلنج ماڈلز کے لیے 6 سہولیات، اور کوویکسین کی تیاری کے لیے سہولت بڑھانے کی بھی حمایت کی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ آف لائف سائنسز (آئی ایل ایس) بھونیشور نے جانکاری دی کہ یہ ملک کے ان تین اداروں میں سے ایک ہے جس نے ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس سمیت 22 وائرس کلسٹروں کی تصدیق اور شناخت کی ہے۔ آئی ایل ایس نے تعلیمی اور اسٹارٹ اپس کی پیشہ ورانہ ترقی کے کام کے لیے قومی وسائل کے مرکز کے طور پر یرم، پلازما، تھوک، خون، پیشاب اور پاخانہ سمیت 3000 کووڈ-19 کلینکل نمونوں کے لیے ایک بایو ریپوزٹری بھی قائم کی ہے۔

اس کے علاوہ، آئی ایل ایس نے کووڈ-19 کے لیے وائرس کے کلسٹرز کی بھی نشاندہی کی ہے اور کووڈ کی تحقیق میں مدد کے لیے بایو سیفٹی لیول کا پلیٹ فارم، منشیات کی دریافت کا پلیٹ فارم اور امیونوجنیسیٹی پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ان پلیٹ فارمز کو تعلیمی اداروں، نجی صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کے ذریعے استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نہ صرف ریاست منی پور میں بلکہ سکم، میگھالیہ اور میزورم سمیت دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں کی گئی کووڈ-19 سے متعلق تمام سرگرمیوں کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف بایو ریسورسز اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ (آئی بی ایس ڈی) امفال کی تعریف کی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آئی بی ایس ڈی وبائی بیماری کے پھیلنے کے بعد سے ریاستی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے میں بہت مددگار رہا ہے۔ منی پور میں کووڈ ٹیسٹنگ سنٹر قائم کرنے کے علاوہ، انسٹی ٹیوٹ نے میزورم اور میگھالیہ کو جانچ کی سہولیات اور جینوم کی ترتیب کے منصوبوں میں بھی مدد کی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پلانٹ جینوم ریسرچ (NIPGR) نئی دہلی نے ملک میں 4 ٹرانسپلانٹیشن مراکز قائم کرنے اور کووڈ سے متعلق پلانٹ جینوم پروجیکٹ کو دریافت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- ف ک   

U: 12848


(Release ID: 1771798) Visitor Counter : 188


Read this release in: English , Hindi , Telugu