کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گویل نے کہا کہ پچھلے کچھ برسوں میں بھارت میں ایف ڈی آئی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے


کامرس کے وزیر نے دفاع اور خوردہ شعبے میں سرمایہ لگانے کے لیے جنوبی کوریا کو مدعو کیا

Posted On: 12 NOV 2021 4:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 نومبر، 2021/کامرس و صنعت، کپڑے کی صنعت ، صارفین کے امور  اور خوراک و تقسیم عامہ کے وزیر جناب پیوش گویل نے آج کہا ہے کہ بھارت میں ایف ڈی آئی میں پچھلے کچھ برسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

جناب پیوش گویل نے سی آئی آئی – کے آئی ٹی اے کی طرف سے منعقدہ بھارت – کوریا تجارتی شراکت داری تجارتی فورم کے چوتھے ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ’’ ہم آج سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش اور ترجیحی ملک بن گئے ہیں۔ ‘‘

جنوب گول نے  جنوبی کوریا کے صنعت کاروں کو مدعو کیاکہ وہ دفاع اور خوردہ جیسے نئے شعبوں میں سرمایہ لگائیں۔

جناب گویل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی میک ان انڈیا پہل کی تکمیل عزت مآب صدر مون کی نئی جنوبی پالیسی سے ہوتی ہے۔ بہت سی کوریائی کمپنیوں نے ان موقعوں سے فائدہ اٹھایا ہے کہ بھارت دنیا کے لیے میک ان انڈیا  کی پیش کش کرتا ہے جس کے لیے وہ ہنر مند افرادی قوت ، کم لاگت مینوفیکچرنگ اور سرکاری مدد کا استعمال کر رہا ہے۔

جناب گویل نے کہا کہ کووڈ – 19 عالمی وبا کے دوران بھارت نے  دنیا کو خدمات پیش کرنے کے لیے اپنی لچکداری  اور صلاحیت کا اظہار کیا۔

جناب گویل نے کہا کہ ہماری اکانمی بحال ہو رہی ہے اور یہ پوری دنیا میں سب سے تیز رفتار شرح ترقی والے ملکوں میں سے ایک بن جائے گی اس بات کا امکان ہے۔

جناب گویل نے کہا کہ حکومت نے صنعت اور خدمات کی مدد کے لیے بہت سے پالیسی اقدامات کیے ہیں۔

۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12793



(Release ID: 1771793) Visitor Counter : 154