الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

بھارت کے قومی انٹرنیٹ ایکسچینج نے کسٹمر کیئر یونٹ  (24x7) قائم کیا

Posted On: 12 NOV 2021 3:46PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 نومبر، 2021/بھارت کے قومی انٹر نیٹ ایکسچینج (نیکسی) نے  صارفین پر توجہ دینے والے یونٹ ’’کسٹمر کیئر یونٹ‘‘ قائم کر کے ایک نئی پہل کی ہے۔ جس سے صارفین کو ربط ضبط رکھنے میں سہولت فراہم ہوگی۔  یہ ٹیم سبھی کاموں کے لیے صارفین کے سوالوں کا جواب دے گی (24x7

نکسی کے تین کام ہیں – انٹرنیٹ ایکسچینج ،  ڈی او ٹی ان رجسٹری  اور آئی آر آئی این این یہ تینوں ہی شاکھیں اپنے متعلقہ صارفین کے معاملات دیکھتی ہیں اور ان کے سوالوں کا جواب دیتی ہیں۔  ساتھ ہی ساتھ یہی صارف  نکسی کی دوشاکھوں کی خدمات بھی حصل کر سکتے ہیں اور مختلف ٹیموں کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں۔ بلارکاوٹ کام کاج کے لیے نکسی نے اپنے صارفین کے تئیں فوری کارروائی کے لیے صارفین کی دیکھ بھال کی شاکھ تشکیل دی ہے۔ 

کسٹمر کیئر یونٹ کے لیے اس نمبر 011-48202001 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ جس کا ای امیل  customercare@nixi.in ہے۔

نکسی کے سی ای او ، جناب انل کمار جین نے کہا کہ ہماری لگاتار کوشش بھارت کی انٹرنیٹ کمیونٹی برادری کو خدمات فراہم کرنے کی ہے لہذا نکسی نے کسٹمر کیئر یونٹ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔  اس قدم سے صارفین کے ساتھ  بلا رکاوٹ تال میل  مزید مستعدی کے ساتھ قائم کیا جا سکے گا۔

۔۔۔

 

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12792



(Release ID: 1771786) Visitor Counter : 163


Read this release in: Marathi , Tamil , English , Hindi