وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارت اور تھائی لینڈ کی بحریہ کے مابین مربوط گشت (کارپیٹ) کا 32واں ایڈیشن

Posted On: 12 NOV 2021 6:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12 نومبر 2021:

بھارتی بحریہ اور رائل تھائی بحریہ کے مابین بھارت۔ تھائی لینڈ مربوط گشت  (انڈو۔ تھائی کارپیٹ) کا 32واں ایڈیشن 12 سے 14 نومبر 2021 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ بھارتی بحریہ کے جہاز (آئی این ایس) کرمک، جو ایک اندرونِ ملک تیار میزائل کارویٹ ہے اور تھائی لینڈ کا جہاز (ایچ ٹی ایم ایس) ٹاین چون، جو ایک کھامروسن کلاس اینٹیسب میرین پیٹرول کرافٹ ہے، دونوں ممالک کی بحریہ کے بحری گشتی طیاروں کے ساتھ اس کارپیٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان بحری تعلقات کو مضبوط کرنے کی سمت میں اور بحر ہند کے اس اہم حصہ کو بین الاقوامی تجارت کے لیے محفوظ بنانے کے مقصد سے دونوں ممالک کی بحریہ 2005 سے اپنی بین الاقوامی سمندری سرحدوں (آئی ایم بی ایل) کے ساتھ سال میں دومرتبہ کارپیٹ منعقد کر رہی ہیں۔ کارپیٹ دونوں ممالک کی بحریہ کے مابین تفہیم اور باہم ارتباط پیدا کرتا ہے اور غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ اور غیر منظم (آئی یو یو) طریقے سے ماہی گیری، منشیات کی اسمگلنگ، بحری دہشت گردی، مسلح ڈکیتی اور بحری ڈکیتی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور ان پر قابو پانے کے لیے ادارہ جاتی اقدامات کی سہولت فراہم  کرتی ہے۔

حکومت ہند کے ساگر (خطے میں سبھی کے لیے تحفظ اور ترقی) ویژن کے تحت بھارتی بحریہ علاقائی سمندری سلامتی کو بڑھانے کے لیے بحر ہند کے ممالک کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہی ہے۔ یہ کام دو فریقی اور کثیر جہتی مشقوں ، مربوط گشت، مشترکہ نگرانی، اور انسانی امدا د اور آفات سے راحت  کاری(ایچ اے ڈی آر)کی کاروائیوں کے توسط سے انجام دیا گیا ہے۔ بھارتی بحریہ اور رائل تھائی بحریہ قریبی اور دوستانہ تعلقات سے مستفیدی ہوئی ہیں اور اس طرح مختلف سرگرمیوں اور بات چیت پر احاطہ کیا گیا ہے ، جنہیں گذشتہ برسوں کے دوران مضبوطی حاصل ہوئی ہے۔

32ویں انڈو۔تھائی کارپیٹ باہم ارتباط کو مضبوط کرنے اور بھارت و تھائی لینڈ کے مابین دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے بھارتی بحریہ کی کوششوں میں تعاون فراہم کرے گا ۔

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12842


(Release ID: 1771650) Visitor Counter : 201


Read this release in: English , Hindi