امور داخلہ کی وزارت
تری پورہ کے گومتی ضلع میں ایک مسجد کو نقصان پہنچانے اور توڑپھوڑ کو لے کر سوشل میڈیا میں پھیلائی جارہی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، ان میں حقائق کو مکمل طور پر غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے
عوام کو امن برقرار رکھنا چاہئے اور ایسی خبروں سے گمراہ نہیں ہونا چاہئے
Posted On:
13 NOV 2021 9:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13 نومبر 2021:
تری پورہ کے گومتی ضلع کے کاکرابن علاقے میں ایک مسجد کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ سے متعلق کچھ خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ یہ خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں، ان میں حقائق کو مکمل طور پر غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ کاکرابن کے درگابازار علاقے میں مسجد کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہوا ہے اور گومتی ضلع میں تری پورہ پولیس امن قائم رکھنے کے لیے مستعدی سے کام کر رہی ہے۔
ماضی قریب میں، تری پورہ میں کسی مسجد کے ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے جیسا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی پوسٹ میں الزام لگایا گیا ہے، ان واقعات میں کسی بھی شخص کے معمولی یا سنگین طور پر زخمی ہونے یا عصمت دری یا موت جیسے کسی بھی واقعہ کی رپورٹ نہیں ہے۔
عوام کو پرسکون رہنا چاہئے اور ایسی فرضی خبروں سے گمراہ نہیں ہونا چاہئے۔ مثال کے طور پر تری پورہ کے بارے میں جھوٹی خبروں کو بنیاد بناکر مہاراشٹر میں تشدد اور قابل اعتراض بیانوں کی خبریں آئی ہیں جن کا مقصد امن اور ہم آہنگی کو بگاڑنا ہے۔ یہ باعث تشویش ہے اور لوگوں سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ ہر حال میں امن برقرار رکھیں۔
*********
ش ح۔اب ن ۔ م ف
U. NO. 12841
(Release ID: 1771643)
Visitor Counter : 200