وزارات ثقافت
محترمہ میناکشی لیکھی نے آزادی کا امرت مہوتسو کےحصہ کے طور پر ایک ملک گیر رقص مقابلہ ’ وندے بھارتم-نرتیہ اتسو ‘ کا افتتاح کیا
اعلی سطح پر منتخب ڈانسرز راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ 2022 میں ثقافتی پروگرام کے دوران رقص پیش کریں گے
Posted On:
12 NOV 2021 6:37PM by PIB Delhi
نئی دہلی :12 ؍نومبر2021:
اہم خصوصیات :
- محترمہ لیکھی نے وندے بھارتم کی ویب سائٹ اور موبائیل ایپ کا بھی افتتاح کیا ۔
- یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ثقافتی مظاہرے کے دوران حتمی طور پر منتخب 480 ڈانسر رقص پیش کریں گے
وزارت ثقافت آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر ایک آل انڈیا ڈانس مقابلہ ’ وندے بھارتم – نرتیہ اتسو‘ منعقد کرے گی۔ اس مقابلے کا مقصد ان ڈانسرس کا انتخاب کرنا ہے ، جو 2022 یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ثقافتی پروگرام کے دوران رقص پیش کریں گے۔ رقص کا آخری مظاہرہ 26 جنوری 2022 کو راج پتھ پر انڈیا گیٹ پر ہوگا۔ ثقافت کی وزیرمملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے آج نئی دہلی میں ایک پریس بریفننگ کے دوران اس کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محترمہ میناکشی لیکھی نے آزادی کا امرت مہوتسو ایپ کا ابھی افتتاح کیا۔
محترمہ میناکشی لیکھی نے میڈیا کو بتایا کہ وندے بھارتم گروپ ڈانس مقابلہ 17 نومبر 2021 سے ضلع سطح پر شروع ہوگا۔ یہ مقابلہ ضلع، ریاست، زون اور انٹرزون /قومی سطح پر منعقد کیا جائے گا اور قومی سطح پر فائنل مقابلہ 19 دسمبر 2021 کو نئی دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا ۔ مقابلے میں حصہ لینے والے شرکاء رقص کے چار زمروں – کلاسیکی، لوک ، قبائلی اور فیوژن/کنٹیمپریری - میں اپنے فن کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ آخرمیں480 ڈانسرس کو قومی سطح کے فاتحین کی شکل میں منتخب کیا جائے گا۔ یہ 480 رقاص یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ثقافتی مظاہرے کے دوران رقص پیش کریں گے۔
ثقافت کی مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے جن بھاگیداری کے جذبہ کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو کا تصور پیش کیا ہے۔ ملک بھر کے لوگوں کو شامل کرتے ہوئے ان تقریبات اور پروگراموں کو زمینی سطح تک لے جانا اہم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ہماری وراثت اور ثقافت سے جوڑنا آزادی کے امرت مہوتسو کا ایک لازمی جزو ہے۔
محترمہ میناکشی لیکھی نے جنگ آزادی کے گمنام ہیروز کی خدمات کو سامنے لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پورے ملک کو 'ایک بھارت، شریشٹھ بھارت' کے جذبے کے ساتھ آگے لے جانا ہے۔
محترمہ لیکھی نے یہ بھی بتایا کہ وزارت ثقافت نے خاص طور پر اس پروگرام کے لیے ایک ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے، جو کہ اس کے سبھی پہلوؤں کا احاطہ کرے گی اور لوگوں کو اس مقابلے کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا، ’’ضلع سطح کی شرکت اس ویب سائٹ اور/یا موبائل ایپلیکیشن کے توسط سے منظور کی جائے گی۔ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن کا یہ نظام اس مقابلہ سے متعلق رہنما خطوط اور دیگر کارآمد معلومات کونمایاں کرے گا۔
اس مقابلےکے بارےمیں تفصیلی معلومات کےلئےبراہ مہربانی یہاں کلک کریں
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:12822)
(Release ID: 1771494)
Visitor Counter : 183