امور داخلہ کی وزارت

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 14 نومبر 2021 کو تروپتی میں جنوبی زونل کونسل کی 29ویں میٹنگ کی صدارت کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چوطرفہ ترقی حاصل کرنے کے لیے باہمی تعاون اور مسابقتی وفاقیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے پالیسی فریم ورک میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان بہتر تفہیم کو فروغ دینے اور ریاستوں کو بااختیار بنانے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کے خواب کو تقویت بہم پہنچائی ہے

جناب امت شاہ نے تنازعات کے حل اور باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کے فروغ کے لیے زونل کونسل کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے پر زور دیا ہے

زونل کونسلز مرکز اور ریاستوں اور زون میں آنے والی ایک یا ایک سے زائد ریاستوں کے مسائل اٹھاتی ہیں اور مرکز و ریاستوں اور زون میں متعدد ریاستوں کے درمیان تنازعات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کراتی ہیں

Posted On: 12 NOV 2021 8:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 12 نومبر 2021:

داخلی امور اور امدادِ  باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 14 نومبر 2021 کو ترو پتی میں منعقد ہونے والی، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، کرناٹک، کیرالا، تلنگانہ جیسی ریاستوں اور پڈوچیری، لکشدویپ، انڈمان اور نکوبار جزائر جیسے مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر مشتمل جنوبی زونل کونسل کی 29ویں میٹنگ کی صدارت کے فرائض انجام دیں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چوطرفہ ترقی حاصل کرنے کے لیے امدادِ باہمی اور مسابقتی وفاقیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس جذبے کے ساتھ کہ مضبوط ریاستیں ملک کو مضبوط بناتی ہیں، یہ زونل کونسلز مرکز اور ریاستوں یا دو یا زائد ریاستوں کو متاثر کرنے والے مسائل کے حل کے سلسلے میں ایک منظم نظام کے ذریعہ اس طرح کے تعاون کو پروان چڑھانے کے لیے مسلسل بنیاد پر مکالمہ اور تبادلہ خیالات کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔

داخلی امور اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے پالیسی فریم ورک میں مرکز اور ریاستوں کے درمیان بہتر تفہیم کو فروغ دینے اور ریاستوں کو بااختیار بنانے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی وفاقیت کے خواب کو تقویت بہم پہنچائی ہے۔ انہوں نے تنازعات کے حل اور امدادِ باہمی پر مبنی وفاقیت کے فروغ کے لیے زونل کونسل کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے پر زور دیا۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی اس کونسل کے نائب چیئرمین اور میزبان ہیں۔ اس زون میں آنے والی دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور ہر ایک ریاست کے دو وزراء اس کے اراکین ہیں۔ مرکزی و ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹری حضرات اور سینئر افسران بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

زونل کونسلز مرکز اور ریاستوں اور زون میں آنے والی ایک یا ایک سے زائد ریاستوں کے مسائل اٹھاتی ہیں  اور اس طرح یہ مرکز اور ریاستوں، اور زون میں متعدد ریاستوں کے درمیان تنازعات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کراتی ہیں۔ یہ زونل کونسلز مختلف موضوعات پر تبادلہ خیالات کرتی ہیں جن میں سرحد سے متعلق تنازعات، سلامتی، سڑک، نقل و حمل، صنعت، پانی اور بجلی وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچہ سے متعلق مسائل، اور جنگلات و ماحولیات، ہاؤسنگ، تعلیم، خوراک سلامتی، سیاحت اور نقل و حمل وغیرہ سے متعلق موضوعات شامل ہیں۔

ریاستوں کی ازسر نو تنظیم کاری ایکٹ 1956 کے سیکشن 15-22 کے تحت سال 1957 میں پانچ زونل کونسلز کا قیام عمل میں آیا تھا۔ محترم وزیر داخلہ ان پانچوں زونل کونسلوں میں سے ہر ایک چیئرمین اور میزبان ریاست کے وزیر اعلیٰ (ہر سال باری باری منتخب کیا جائے گا)اس کے نائب چیئرمین ہیں۔ ہر ریاست میں دو وزراء کو گورنر کے ذریعہ بطور اراکین نامزد کیا جاتا ہے۔

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12812



(Release ID: 1771417) Visitor Counter : 161


Read this release in: Telugu , English , Tamil , Malayalam