نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
صدر جمہوریہ ہند کل قومی کھیل ایوارڈز 2021 دیں گے
Posted On:
12 NOV 2021 5:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12/نومبر 2021 ۔
اہم جھلکیاں:
- بارہ کھلاڑیوں کو میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2021 دیا جائے گا
- اسپورٹس اینڈ گیمز 2021 میں بہترین کارکردگی کے لئے 35 کھلاڑیوں کو ارجن ایوارڈز دیا جائے گا
صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کل 13 نومبر 2021 کو راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں قومی کھیل ایوارڈز 2021 دیں گے۔ کھیل کود اور نوجوانوں کے امور کی وزارت نے 2 نومبر 2021 کو قومی کھیل ایوارڈز کا اعلان کیا تھا۔ قومی کھیل ایوارڈز ہر سال کھیلوں میں شاندار کارکردگی کے مظاہرے کے لئے دیے جاتے ہیں۔
’میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ‘ گزشتہ چار برسوں کی مدت میں کسی کھلاڑی کے ذریعے کھیل کے شعبے میں شاندار اور انتہائی عمدہ کارکردگی کے لئے دیا جاتا ہے۔
’اسپورٹس اینڈ گیمز میں بہترین کارکردگی کے لئے ارجن ایوارڈ‘ گزشتہ چار برسوں کی مدت میں اچھی کارکردگی اور قائدانہ صلاحیت، کھیل کے جذبے اور نظم و ضبط کا جذبہ دکھانے کے لئے دیا جاتا ہے۔
’اسپورٹس اینڈ گیمز کے بہترین کوچوں کے لئے دروناچاریہ ایوارڈ‘ کھیل کی ٹریننگ کے شعبے میں مسلسل غیر معمولی اور قابل تحسین کام کرنے اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کھیل تقریبات میں اعلیٰ کارکردگی کے حصول کا اہل بنانے کے لئے کوچوں کو دیا جاتا ہے۔
’اسپورٹس اور گیمز میں تا عمر حصول یابی کے لئے دھیان چند ایوارڈ‘ ان کھلاڑیوں کو نوازنے کے لئے دیا جاتا ہے جنھوں نے اپنی کارکردگی سے کھیل کے شعبے میں تعاون دیا ہے اور سبکدوشی کے بعد بھی کھیل کو فروغ دینے میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔
’راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار‘ کارپوریٹ اداروں (نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں)، اسپورٹس کنٹرول بورڈس، غیر سرکاری اداروں بشمول ریاستی و قومی سطح کے اسپورٹس اداروں، کو دیا جاتا ہے جنھوں نے کھیل کے فروغ اور ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔
انٹر – یونیورسٹی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونیورسٹی کو مولانا ابوالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی دی جاتی ہے۔
اس سال ان ایوارڈز کے لئے بڑی تعداد میں نامزدگیاں موصول ہوئیں، جن پر جسٹس (سبکدوش) مکندکم شرما (سپریم کورٹ کے سابق جج) کی زیرصدارت سلیکشن کمیٹی کے ذریعے غور کیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی میں اہم کھلاڑی، اسپورٹس جرنلزم کا تجربہ رکھنے والے افراد اور کھیل منتظم وغیرہ شامل تھے۔
ایوارڈ یافتگان کی تفصیلات:
(i) میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ 2021
نمبرشمار
|
کھلاڑی کا نام
|
کھیل کا زمرہ
|
1.
|
نیرج چوپڑا
|
ایتھلیٹکس
|
2.
|
روی کمار
|
کشتی
|
3.
|
لولینا بورگوہین
|
مکے بازی
|
4.
|
سری جیش پی آر
|
ہاکی
|
5.
|
اوانی لیکھارا
|
پیرا شوٹنگ
|
6.
|
سمت انٹیل
|
پیرا ایتھلیٹکس
|
7.
|
پرمود بھگت
|
پیرا بیڈ منٹن
|
8.
|
کرشنا ناگر
|
پیرا بیڈمنٹن
|
9.
|
منیش ناروال
|
پیرا شوٹنگ
|
10.
|
متھالی راج
|
کرکٹ
|
11.
|
سنیل چھیتری
|
فٹ بال
|
12.
|
من پریت سنگھ
|
ہاکی
|
(ii) اسپورٹس اینڈ گیمز 2021 میں غیر معمولی کارکردگی کے لئے ارجن ایوارڈز
نمبر شمار
|
کھلاڑی کا نام
|
کھیل کا زمرہ
|
-
|
ارپندر سنگھ
|
ایتھلیٹکس
|
-
|
سمرن جیت کور
|
مکے بازی
|
-
|
شکھر دھون
|
کرکٹ
|
-
|
بھوانی دیوی چڈلاواڈا انندھا سندھرارمن
|
تلوار بازی
|
-
|
مونیکا
|
ہاکی
|
-
|
وندنا کٹاریا
|
ہاکی
|
-
|
سندیپ نروال
|
کبڈی
|
-
|
ہمانی اتم پرب
|
ملاکھمب
|
-
|
ابھیشیک ورما
|
نشانے بازی
|
-
|
انکت رینا
|
ٹینس
|
-
|
دیپک پنیا
|
کشتی
|
-
|
دلپریت سنگھ
|
ہاکی
|
-
|
ہرمن پریت سنگھ
|
ہاکی
|
-
|
روپندر پال سنگھ
|
ہاکی
|
-
|
سریندر کمار
|
ہاکی
|
-
|
امت روہی داس
|
ہاکی
|
-
|
بریندر لاکڑا
|
ہاکی
|
-
|
سمت
|
ہاکی
|
-
|
نیل کانت شرما
|
ہاکی
|
-
|
ہاردک سنگھ
|
ہاکی
|
-
|
وویک ساگر پرساد
|
ہاکی
|
-
|
گرجنت سنگھ
|
ہاکی
|
-
|
مندیپ سنگھ
|
ہاکی
|
-
|
شمشیر سنگھ
|
ہاکی
|
-
|
للت کمار اپادھیائے
|
ہاکی
|
-
|
ورون کمار
|
ہاکی
|
-
|
سمرن جیت سنگھ
|
ہاکی
|
-
|
یوگیش کٹھونیا
|
پیرا ایتھلیٹکس
|
-
|
نشاد کمار
|
پیرا ایتھلیٹکس
|
-
|
پروین کمار
|
پیرا ایتھلیٹکس
|
-
|
سوہاش یتی راج
|
پیرا بیڈ منٹن
|
-
|
سنگھ راج ادھانا
|
پیرا نشانے بازی
|
-
|
بھاوینا پٹیل
|
پیرا ٹیبل ٹینس
|
-
|
ہروندر سنگھ
|
پیرا تیر اندازی
|
-
|
شرد کمار
|
پیرا ایتھلیٹکس
|
(iii) اسپورٹس اینڈ گیمز 2021 میں ممتاز کوچوں کے لئے دروناچاریہ ایوارڈ
اے۔ لائف ٹائم زمرہ:
نمبر شمار
|
کوچ کا نام
|
کھیل کا زمرہ
|
-
|
ٹی پی اوسیف
|
ایتھلیٹکس
|
-
|
سرکار تلوار
|
کرکٹ
|
-
|
سرپال سنگھ
|
ہاکی
|
-
|
آشان کمار
|
کبڈی
|
-
|
تپن کمار پانی گرہی
|
تیراکی
|
بی۔ مستقل زمرہ
نمبر شمار
|
کوچ کا نام
|
کھیل کا زمرہ
|
|
رادھا کرشنن نائر پی
|
ایتھلیٹکس
|
-
|
سندھیا گورُنگ
|
مکے بازی
|
-
|
پریتم سیواچ
|
ہاکی
|
-
|
جے پرکاش نوٹیال
|
پیرا شوٹنگ
|
-
|
سبرامنیم رمن
|
ٹیبل ٹینس
|
(iv) اسپورٹس اینڈ گیمز 2021 میں لائف ٹائم اچیومنٹ کے لئے دھیان چند ایوارڈ
نمبر شمار
|
نام
|
کھیل کا زمرہ
|
-
|
لیکھا کے سی
|
مکے بازی
|
-
|
بھیجیت کنتے
|
شطرنج
|
-
|
دیوندر سنگھ گرچا
|
ہاکی
|
-
|
وکاس کمار
|
کبڈی
|
-
|
سجن سنگھ
|
کشتی
|
(v) راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار 2021
نمبر شمار
|
زمرہ
|
راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار 2021 کے لئے سفارش کردہ ادارہ
|
1.
|
ابھرتے ہوئے اور نوجوان صلاحیتوں کی نشان دہی اور اسے فروغ دینا
|
مانو رچنا ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن
|
2.
|
کارپوریٹ سماجی ذمے داری کے توسط سے کھیلوں کی حوصلہ افزائی
|
انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ
|
(vi) مولانا ابوالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی 2021 :
پنجاب یونیورسٹی – چنڈی گڑھ
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.12800
(Release ID: 1771364)
Visitor Counter : 180