جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اتر پردیش کی پینے کے پانی کی سپلائی کی 735 اسکیموں کو منظوری دی گئی


1882 کروڑ روپے مالیت کی اسکیموں سے اتر پردیش کے 1262 گاؤوں میں 39 لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا

اتر پردیش کا منصوبہ ہے کہ وہ مارچ 2022 تک 78 لاکھ گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کر دے گا

Posted On: 12 NOV 2021 1:40PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 نومبر، 2021/اتر پردیش کی ریاستی سطح کی اسکیم کو منظوری دینے والی کمیٹی (ایس ایل ایس ایس سی) نے 11 نومبر ، 2021 کو ریاست کی طرف سے داخل کی گئی  1882 کروڑ روپے مالیت کی تجاویز کو  منظوری دی ہے۔ یہ اسکیم دیہی علاقوں میں نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنے سے متعلق  ہے۔ ان اسکیموں سے 33 ضلعوں کے  1262 گاؤوں میں 29 لاکھ لوگوں کو شامل کیا جائے گا۔ مذکورہ میٹنگ میں  اس کمیٹی نے 753 اسکیموں کو منظوری دی۔ منظوری کے مطابق نل کے پانی کے کنکشن ریاست کے 4.03 لاکھ گھروں کو فراہم کیے جائیں گے۔

ابھی تک 2.46 کروڑ دیہی گھروں میں سے  34 لاکھ (12.9 فیصد)  گھروں کو  نل کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔  22-2021 میں ریاست کا منصوبہ ہے کہ وہ 78 لاکھ گھروں کو نل کے پانی کے کنکشن فراہم کر دے گی۔

جل جیون مشن (جے جے ایم)، کے تحت  ایک سہولت دی گئی ہے جس کے تحت ریاستی سطح کی اسکیم کو منظوری دینے والی کمیٹی (ایس ایل ایس ایس سی) کی تشکیل کی جاسکتی ہے ۔ جس میں دیہی گھروں کو نل کے پانی کی سپلائی کی سہولت مہیا کرنے کے لیے شروع کی گئی اسکیموں پر غور کیا جائے گا اور انہیں منظوری دی جائے گی۔ ایس ایل ایس ایس سی پانی کی سپلائی کی اسکیموں / پروجیکٹوں پر غور کرنے کے لیے ریاستی سطح کی کمیٹی کے طور پر کام کرتی ہے  اور قومی جل جیون مشن (این جے جے ایم) ، حکومت ہند کا ایک نامزد شخص  کمیٹی کا ایک رکن ہوتا ہے۔

ہر گھر کو نل کا صاف پانی فراہم کرنے اور دور دراز سے پانی لانے کی پریشانی سے خواتین اور بچیوں کو نجات دلانے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کو سمجھنے کے لیے جل شکتی وزارت کے قومی جل جیون مشن نے 22-2021 کے دوران اتر پردیش کو 2400 کروڑ روپے کی امدادی رقم جاری کی ہے۔ 20-2019 میں مرکزی حکومت نے جل جیون مشن پر عمل درآمد کے لیے اتر پردیش کو 1206 کروڑ روپے دیئے تھے۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے 22-2021 میں مختص اس رقم میں چار گنا اضافے کو منظوری دی تھی اور ریاست کو 2024 تک ہر دیہی گھر میں نل کا پانی فراہم کرنے کی سہولت مہیا کرنے کے لیے ریاست کو پوری مدد کا یقین دلایا تھا۔

اتر پردیش میں  97 ہزار سے زیادہ گاؤوں میں 2.64 کروڑ دیہی گھر ہیں جن میں سے اب 34 لاکھ (12.87 فیصد) گھروں میں پانی کی سپلائی دستیاب ہیں۔ صرف  5.16 لاکھ (2 فیصد) گھروں میں نل کے پانی کی سپلائی ہے۔ پچھلے 26 مہینوں میں کووڈ  - 19 وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران درپیش رکاوٹوں کے باوجود ریاست نے 28.85 لاکھ (10.92 فیصد) گھروں کو نل کے پانی کی کنکشن فراہم کیے ہیں۔ ریاست کا مقصد رواں مالی سال میں پانچ ضلعوں کو ’ہر گھر جل‘ فراہم کرنا ہے۔

جے جے ایم پر عمل درآمد کی رفتار میں اضافہ کرنے کے لیے قومی جل جیون مشن نے ریاست سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اس سال ریاست میں 78 لاکھ دیہی گھروں کو نل کا پانی فراہم کرائے۔ جس کے لیے ریاست کا منصوبہ ہے کہ وہ دسمبر 2021 تک 7 ہزار سے زیادہ گاؤوں میں پانی کی سپلائی کا کام شروع کر دے۔اس کے ساتھ ہیاس سال کی 10870 کروڑ روپے کی مرکزیتخصیص کے ساتھ اور ریاستی سرکار کے پاس دستیاب ابتدائی  466 کروڑ روپے کی ابتدائی رقم کے ساتھ  ریاست کا  22-2021 کا حصہ اور پچھلے برسوں کے ریاست کے حصے میں کمی اتر پردیش میں جے جے ایم پر عمل درآمد کے لیے دستیاب یقینی رقم 23500 کروڑ روپے سے زیادہ ہے ۔

وزیراعظم نے سات ضلعوں جھانسی، مہوبا ، للت پور ، جالون ، حمیر پور ، باندہ اور چتر کوٹ کے دیہی علاقوں کے لیے پائپ کے ذریعے پانی کی سپلائی کی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔  یہ سنگ بنیاد فروری 2019 میں بندیل کھنڈ خطے میں رکھا گیا تھا اور وندھیا چل خطے کے مرزا پور اور سون بھدر ضلعوں کے دیہی پینے کے پانی کی سپلائی کی پروجیکٹوں کے لیے نومبر 2020 میں رکھا گیا تھا۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں پانی کی کمی ہے۔ ان پروجیکٹوں سے خطے کے 6742 گاؤوں میں تقریباً 18 اعشاریہ آٹھ آٹھ لاکھ گھروں کو فائدہ ہوگا۔ ابھی تک ان اسکیموں میں تقریباً 50 فیصد پیش رفت ہوئی ہے۔

۔۔۔

 

                  

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –12791


(Release ID: 1771356) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Telugu