بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جہاز رانی کے وزیرجواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ بندرگاہ پر روڈ کنکریٹائزیشن پروجیکٹ کا کل افتتاح کریں گے

Posted On: 12 NOV 2021 3:22PM by PIB Delhi

 

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے علاوہ آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال کل جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ میں روڈ کنکریٹائزیشن پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ وہ جے این پی اسپتال میں میڈیکل آکسیجن پلانٹ کا بھی آغاز کریں گے۔ وزیر موصوف بھارت ممبئی کنٹینر ٹرمینلز (بی ایم سی ٹی پی ایل) میں چھوٹی بندرگاہ کے اقدام کا بھی جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر  ای او ڈی بی، ڈوارف کنٹینر، وادھون پورٹس اور دوسرے زیر تعمیر پروجیکٹوں پر پریزنٹیشنز پیش کی جائیں گی۔ بندرگاہ پر وزیر  موصوف کئی اسٹیک ہولڈروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

 

نوی  ممبئی میں واقع جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ (جے این پی ٹی)ہندوستان میں کنٹینر ہینڈلنگ کی نمایاں بندرگاہ ہے۔ ملک کے کل کارگو کا تقریباً 50 فیصد اس بندرگاہ کے ذریعے ہینڈل کیا جاتا ہے۔ اس بندرگاہ پر 26 مئی 1989 سے سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ تین دہائیوں کی سرگرمی کے بعد جے این پی ٹی بلک- کارگو  ٹرمنل اب ملک کی ایک بڑی کنٹینر بندرگاہ بن گیا ہے۔ جے این پی ٹی بندرگاہ دنیا کی 200 سے زیادہ بندرگاہوں سے مربوط ہے۔ یہ بندرگاہ عالمی سطح پر چوٹی کی 100 کنٹینر بندرگاہوں کی فہرست میں 33ویں نمبر پر ہے۔

 

سر دست جے این پی ٹی بندرگاہ پانچ ٹرمنلوں سے کارگو ہینڈل کرتی ہے۔ ان میں جواہر لال نہرو پورٹ کنٹینر ٹرمینل (جے این پی سی ٹی)، نہواشیوا انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (این ایس آئی سی ٹی)، گیٹ وے ٹرمینلز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (جی ٹی آئی پی ایل)، نہواشیوا انٹرنیشنل گیٹ وے ٹرمینل (این ایس آئی جی ٹی) اور نئے شروع کئے گئے بھارت ممبئی کنٹینر ٹرمینلز پرائیویٹ لمیٹڈ (بی ایم سی ٹی) شامل ہیں۔  بندرگاہ میں نارمل کارگو کے لئے ایک اتھلے پانی کی برتھ کی سہولت ہے اور ایک مائع کارگو ٹرمینل ہے جس کا انتظام اے پی سی ایل-آئی او سی ایل  کرتا ہے۔ چوتھا کنٹینر ٹرمینل دو مرحلوں میں تیار کیا جا رہا ہے۔ پہلے مرحلے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور وہاں سے مال برداری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کی تکمیل کے ساتھ ہی اصل کام 2023-2022 میں شروع ہونے کی امید ہے۔ دوسرے مرحلے میں 2,000 میٹر لمبا پش اپ شامل ہوگا جس سے سالانہ صلاحیت میں 4.8 ملین ٹی ای یو ایس کا اضافہ ہوگا۔ جے این پی ٹی نے بین اقوامی سرمائے اور مینوفیکچرنگ کے میدان میں دنیا کے بڑے بڑے اداروں کو راغب کرنے کے لئے 277 ہیکٹر کے رقبے پر محیط کثیر پیداواری خصوصی اقصادی زون تیار کیا ہے۔ اس کے علاوہ، جے این پی ٹی وادھون میں ایک سیٹلائٹ پورٹ تیار کر رہا ہے۔ جے این پی ٹی بڑے شہروں سے کچھ دور علاقوں میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے چار خشک بندرگاہیں بھی تیار کر رہا ہے۔ یہ بندرگاہیں جالنا، وردھا، سانگلی اور ناسک میں ہوں گی۔ جے این پی ٹی نے ملک میں صنعت اور تجارت کے ایک بڑے جزو کے طور پر ایک مضبوط پوزیشن بنائی ہے اور پوری دنیا میں بلا خلل بہترین خدمات فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

*****

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

U-12788

 



(Release ID: 1771294) Visitor Counter : 205