وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی امور کی وزارت نے طالبات کو راشٹریہ انڈین ملیٹری کالج اور راشٹریہ ملیٹری اسکولوں میں داخلہ دیئے جانے کی اجازت کی تجویز پیش کی

Posted On: 07 OCT 2021 6:11PM by PIB Delhi

اہم خصوصیات:

  • مجوزہ منصوبے کو 2 مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔
  • پہلے مرحلے میں آر آئی ا یم سی کے لئے طلباء کی گنجائش کو 250 سے بڑھا کر 300 کیا جائے گا / لڑکیوں کو جون 2022 میں آر آئی ایم ای داخلہ امتحان میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
  • آر ایم ایس میں داخلہ لینے کے لئے ہر اسکول میں چھٹی کلاس میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبات کےلئے مجموعی خالی  اسامیوں کا 10 فیصد ریزرو کی گئی ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے وزارت دفاع ( ایم او ڈی) نے طالبات کو انڈین ملیٹری کالج (آر آئی ایم سی ) اور راشٹریہ ملٹری  اسکولوں (آرایم ایس) میں داخلہ دینے کی تجویز پیش کی ہے۔ سپریم کور ٹ میں پیش کئے گئے ایک حلف نامے کے مطابق دیگر منسلک ڈھانچے اورانتظامی مدد کے ساتھ ساتھ اضافی اسامیوں کو بھی بھرے جانے کی ضرورت ہے اسے دورمراحل میں مکمل کئے جانے کی تجویز ہے۔

پہلے مرحلے میں آر  آئی ایم سی میں داخلے کے لئے 6 مہینوں میں پانچ طالبات کوشامل کرتے ہوئے طلباء کی زیادہ سے زیادہ گنجائش کو 250 سے بڑھا کر 300 کیا جائے گا۔یہ اضافہ بنیادی ڈھانچے میں کچھ بہتری اور لڑکی کیڈٹوں کی مدد کرنے کے لئے اضافی اسٹاف کی وجہ سے متاثر ہوسکتی ہے۔ اس کے لئے   یہ داخل کیا گیا ہے کہ آر آئی ایم سی میں جنوری 2023 میں شروع ہونے و الے تعلیمی سال میں  رجسٹریشن کے لئے جون 2022 میں طے کئے گئے آر آئی ایم سی کےداخلہ امتحان میں طالبات کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میں ہر چھ مہینے میں دس لڑکیوں کو شامل کرتے ہوئے طلباء کی گنجائش کو 300 سے بڑھا کر 350 کیا جائے گا، اس اضافہ کے آخر میں  آر آئی ایم سی میں لڑکوں کی تعداد 250 اور لڑکیوں کی تعداد 100 ہوجائے گی۔ اس کے لئے یہ داخل کیا گیا ہے کہ آر آئی ایم سی میں  جنوری 2028 میں شروع ہونے والے تعلیمی سال کے لئے آر آئی ایم سی میں رجسٹریشن حاصل کرنے کے لئے جون 2027 میں  طے کئے آر آئی ایم سی داخلہ  امتحان میں  طالبات کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ آر آئی ایم سی دہرہ دون  (اتراکھنڈ) میں واقع ہے۔

اس حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ پرائیویسی، سلامتی اور سیکورٹی کے ساتھ لڑکیوں کے رہن سہن کو ا ٓسان بنانے کے لئے اسکول احاطہ میں ان کے مطابق بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ اہل کاروں کا ایک بورڈ ان امور کی جانچ کررہا ہے جس سے  مطلوبہ لڑکی کے مطابق مطلوبہ بنیادی ڈھانچہ اور مدد کرنے والے اسٹاف کو قائم کیا جاسکے۔ 

لڑکیوں کو آر  ایم ایس میں شامل کرنے کے  لئے درج ذیل تجاویز ہیں:

  1. پہلا مرحلہ : تعلیمی سال 23-2022 کے لئے آر ایم ایس میں داخلہ کے لئے ہر اسکول میں چھٹی کلاس میں داخلہ حاصل کرنےکی خواہشمند طالبات کے لئے  مجموعی اسامیوں کا 10 فیصد ریزر ہونا چاہئے۔
  2. دوسرا مرحلہ : تعلیمی سال 24-2023 کے لئے آر ایم ایس میں داخلہ کے لئے ہر اسکول میں چھٹی کلاس اور نویں کلاس میں داخلہ حاصل کرنے کی خواہش مند طالبات کے لئے مجموعی خالی اسامیوں کا 10 فیصد ریزروہونا چاہئے۔

راشٹریہ ملیٹری اسکول ،چیل (ہماچل پردیش) ، اجمیر (راجستھان)، بیلگام (کرناٹک)، بنگلورو (کرناٹک)، دھول پور (راجستھان) میں واقع ہیں۔دستیاب سیٹوں کا 30 فیصد عام لوگوں کے بچوں کےلئے  بھی مخصوص ہے۔ تقریبا 350 سیٹوں کے لئے دسمبر کے مہینے میں داخلہ امتحان منعقد کئے جاتے ہیں۔

 

****************

 

 

(ش ح۔ش  ر ۔ ف ر)

U NO. 12775


(Release ID: 1771137)
Read this release in: English , Hindi