مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے حصار کے ایک کالج میں مہارانی لکشمی بائی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی


لکشمی بائی کی زندگی کئی نسلوں سے خواتین کو تحریک دیتی رہی ہے : جناب پوری

Posted On: 11 NOV 2021 5:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11؍نومبر2021:

 

ہاوسنگ اور شہری امور  اور پیٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حصار (ہریانہ) میں مہارانی لکشمی بائی  کالج فار وومن ، بھیوانی روہیلا میں رانی لکشمی بائی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی ۔

 

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے مجسمہ کی نقاب کشائی  کرتے ہوئے کہا کہ اس 21 ویں صدی میں خواتین کو بااختیار بنانے اورصنفی مساوات کے موضوع پر کافی بحث ہوتی ہے، لیکن ہم یہ بھول گئے ہیں کہ بھارت کی تاریخ خواتین کی بہادری ، قربانی اور حصولیابیوں کی کہانیوں سے بھری ہوئی ہے اور رانی لکشمی بائی کی کہانی ان میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ رانی لکشمی بائی کا یہ مجسمہ اس کالج کی  طالبات  کو تحریک دیتا رہے گا۔

مرکزی وزیر نے رانی لکشمی بائی کو برٹش راج کے مظالم کے خلاف ایک اہم علامت بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی قوم پرستی  اور بھارت کی خواتین کو نسلوں سے تحریک دینے والی رہی ہے۔ انہوں نے برٹش حکومت کے خلاف انتہائی بہادری ، مہارت اور طاقت کے ساتھ بھارت کی آزادی کے انقلاب کی قیادت کی۔

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ رانی لکشمی بائی کو فلموں اور کہانیوں میں صرف  آزادی کے لئے ایک انقلابی کی شکل میں پیش کیا گیا ہے لیکن کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ وہ  دانشورانہ طور پر ممتاز تھیں جنہیں انگریزی زبان  پر بھی مہارت حاصل تھی۔

جناب ہردیپ پوری نے کالج کے کامرس بلاک کو عظیم ماہر تعلیم ، استاد اور کالج کے بانی جناب اشوک متّل کے نام پر وقف کیا۔

 

 

************

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

(U:12756)

 




(Release ID: 1771040) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil