ارضیاتی سائنس کی وزارت
19 نومبر 2021 کو جزوی چاند گرہن بھارت میں دیکھا جا سکے گا
Posted On:
11 NOV 2021 5:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی،11 نومبر، 2021/ 19 نومبر ، 2021 (28 کارتک، 1943 ساکا ارا) کو جزوی چاند گرہن نمودار ہوگا۔ بھارت سے، چاند طلوع ہوتے ہی جزوی چاند گرہن ختم ہوتا ہوا نظر آئے گا۔ یہ جزوی چاند گرہن اروناچل پردیش اور آسام کے انتہائی شمال مشرقی حصوں سے بہت ہی مختصر وقت کے لیے نظر آئے گا۔
بھارت کے محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق یہ چاند گرہن خطے کے جن حصوں میں نظر آئے گا ان میں مغربی افریقہ، مغربی یوروپ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، ایشیا، آسٹریلیا، بحر اقیانوس اور بحرالکاہل شامل ہیں۔
چاند گرہن کا جزوی مرحلہ بھارتی وقت کے مطابق 12 بج کر 48 منٹ سے شروع ہوگا۔ یہ جزوی مرحلہ بھارتی وقت کے مطابق چار بج کر 17 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔
اگلا چاند گرہن بھارت سے 8 نومبر 2022 کو نظر آئے گا۔ یہ مکمل چاند گرہن ہوگا۔
چاند گرہن پورے چاند والے دن نظر آتا ہے جب قرہ ارض سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور جب یہ تینوں ہی اجرام فلکی ایک ہی قطار میں آجاتے ہیں۔ ایک پورا چاند گرہن اس وقت نمودار ہوتا ہے جب پورا چاند زمین کی پرچھائی کے زیر تلے آجاتا ہے اور جزوی چاند گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند کا صرف ایک حصہ زمین کی پرچھائی کے زیر تلے آجاتے ہے۔
********
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –12753
(Release ID: 1771035)
Visitor Counter : 490