الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

راجیو چندرشیکھر مرکزی وزیربننے کے بعد پہلی بار سرکاری دورے پر کیرالہ جائیں گے


اس دورے کا مقصد کیرالہ میں اسکلنگ (اسکل انڈیا) اور ٹکنالوجی انٹرپرینیوشپ (ڈجیٹل انڈیا) کو تقویت دینا ہے، وزیرموصوف نوجوان صنعت کاروں اور طلباء کے ساتھ میٹنگ کریں گے

مرکزی وزیر تھرواننتھاپورم میں سی ڈی اے سی ٹکنوپارک میں ٹیک اسٹارٹ اپس، انٹرپرینیور اور صنعت کے نمائندوں سےبات چیت کریں گے

مرکزی وزیر ارناکلم میں جن شکشا سنستھان اورتھرواننتھا پورم میں خواتین کے لئے نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں ریسورس افراد اور سابق ٹرینیز کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے

Posted On: 10 NOV 2021 6:15PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور آئی ٹی اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیرمملکت جناب راجیو چندرشیکھر 11، 12، 13 نومبر کو کیرالہ کا دورہ کریں گے۔ نریندرمودی حکومت میں وزیر بننے کے بعد کیرالہ کے لئے یہ انکا پہلا دورہ ہوگا۔

راجیو چندرشیکھر کا تعلق کیرالہ سے ہے اوران کاآبائی مکان کیرالہ میں تھریسور ضلع میں دیسا منگلم کے نزدیک کونڈایور میں ہے۔  وہ کامیاب ٹکنوکریٹ ، صنعت کار، مخیر، سیاست داں اور بی جے پی کے ایک قومی ترجمان ہیں۔  وہ کیرالہ میں   پہلی بار موبائل فون نیٹ ورک بنیادی ڈھانچے کو قائم کرنے کےلئےکیرالہ میں کافی مقبول ہیں۔ وہ وائر لیس ٹکنالوجی کے ذریعہ لوگوں سے  جڑے ہوئے ہیں اور  شہریوں اورماہی گیروں کی برادری کو فائدہ پہنچاکر خاص  مقبولیت حاصل کئے ہوئے ہیں۔ اس موبائل فون کی وجہ سے ماہی گیر گہرے سمندر میں  اپنی سرگرمیوں میں فعال طریقے سے  تال میل قائم کرتے ہیں اور اپنے جال سے پکڑی ہوئی مچھلیوں کے لئے بہتر قیمت حاصل کرنے کے لئے مناسب منڈیوں کے ساتھ جڑتے ہیں۔ ماہی گیروں کی برادری کے صارفین کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے موبائل فون ٹکنالوجی سے حقیقت میں ان کی زندگی بہتر ہوئی ہے اوران کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنے تین روزہ دورہ کے دوران جناب راجیو چندرشیکھر 75  ویں یوم آزادی  - آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لئے 11 نومبر کو کوچی میں ڈی آر ڈی او کی نول فزیکل اور اوشنوگرافک لیباریٹری کا دورہ کریں گے۔ انہیں تحقیق و ترقی کے شعبے میں اہم لیبریٹری کی جانب سے کئے گئے تازہ ترین اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

راجیو چندرشیکھر اسٹارٹ اپ کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں تاکہ بھارت میں دنیا کے سب سے درخشاں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم تیار کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی جی کے ویژن کے بارے میں  جانکاری فراہم کی جاسکے ۔ اس سلسلے میں وہ  12 تاریخ کو سہ پہرکو کوچی میں کن فرا ہائی ٹیک پارک میں میکرس گاؤں کا دورہ کریں گے اور لنچ پر اسٹارٹ اپس صنعت کاروں اور صنعت کے دیگر نمائندوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

وزیرموصوف کے پروگرام میں شام کو سینٹرل مرین فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ‘‘  آتم نربھر بھارت – اعتماد سے بھرے نئے بھارت کے لئے ایک ویژن’’ پر غور وفکر اور اگلی صبح 13 نومبر کو تھرو اننتا پورم میں سی ڈی اے سی ٹکنالوجی پارک کا  دورہ شامل ہے جہاں وہ  نئے سائبر فارینسک اور  سائبر سیکورٹی فیسلٹی کا افتتاح کریں گے اور ڈجیٹل فارینسک کیوسک اور  انڈرواٹرڈرون کا آغاز کریں گے۔

مرکزی وزیر تھرو اننتاپورم میں خواتین کے لئے نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اورارناکلم میں جن شکشا سنستھان کابھی دورہ کریں گے جہاں وہ انسٹی ٹیوٹ کے ریسورس افراد  اور سابق تربیت پانے والوں کے ساتھ گفتگو کریں گے اوران کے جاری تربیتی پروگراموں کاجائزہ بھی لیں گے ۔ مرکزی وزیر   استفادہ حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت اورفیڈ بیک لینے کے لئے سرگرم طور سے اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کررہے ہیں اور سبھی متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ سرگرم صلاح و مشورہ کررہے ہیں۔

 

 

******

 

 ( ش ح ۔ح ا۔ف ر)

U- 12741



(Release ID: 1770887) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam