زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

تغذیہ بخش 75 اسمارٹ ولیجز، نقص تغذیہ کے خلاف بھارت کی مہم کو مستحکم کریں گے


تغذیہ میں باجرے کے بارے میں بیداری بڑھانے کی ضرورت ہے،وزیرزراعت کا بیان

قدرتی بیج گاؤں کے لئے دستیاب کرائے جائیں گے:نریندرسنگھ تومر

Posted On: 10 NOV 2021 6:18PM by PIB Delhi

بھارت کی آزادی کے 75 سال منانے کی خاطر آزادی کاامرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر  نٹریشن اسمارٹ ولیج سے متعلق ایک پروگرام شروع کیا جائے گا تاکہ پوشن  ابھیان کو مضبوط کیا جاسکے۔ اس نئی پہل کا مقصد زراعت میں خواتین کے بارے میں کل ہند مربوط تحقیقی پروجیکٹ کے نٹ ورک کے ذریعہ بھارت کے 75 گاؤوں تک پہنچنا ہے، جو  بھونیشور میں واقع کوارڈینیٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے علاوہ بھارت کی 12 ریاستوں میں 13 سینٹروں میں چالو ہے۔  یہ بات مرکزی وزیرزراعت جناب نریندرسنگھ تومر نے آج نئی دہلی میں زرعی تحقیق کی  بھارتی کونسل کی جانب سے منعقد  ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

1.jpg

 

یہ پہل تمام ماہرین تعلیم، زرعی سائنسدانوں اور تمام اداروں کے لئے وزیراعظم کی اپیل کے مطابق شروع کی گئی ہے تاکہ 75 گاؤوں میں تبدیلی لائی جاسکے اورانہیں اپنایا جاسکے۔ اس پہل کے تحت اے آئی سی آر پی سینٹروں اور اے سی اے آر- سی آئی ڈبلیو اے کی جانب سے 75 گاؤوں کو اپنا یا جائے گا جس کے لئے اے آئی سی آر پی سینٹرس ہر پانچ گاؤ ں کو اپنائیں گے جبکہ  باقی گاؤں کو آئی سی اے آر – سی آئی ڈبلیو اے کی جانب سے اپنایا جائے گااس کا مقصد 75 نٹریشن  اسمارٹ ولیجز کو فروغ دینا ہے۔

اس پہل کا مقصد کھیتوں میں کام کرنے وا لی خواتین اوراسکولی  بچوں کوشامل کرکے دیہی علاقوں میں تغذیہ سے متعلق بیداری، تعلیم اور برتاؤ میں تبدیلی کو فروغ دینا ہے اور مقامی کھان پان کے ذریعہ روایتی معلومات سے استفادہ کیا جاسکے، جس سے کہ نقص تغذیہ پر قابو پایا جاسکے اور گھریلو زراعت اورنٹری گارڈن کے ذریعہ تغذیہ بخش حساس زراعت کونافذ کیا جاسکے ۔

نقص تغذیہ سے پاک  گاؤوں کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے زبردست بیداری مہم اور فیلڈ سرگرمیاں شروع کی جائیں گے جس سے کہ پوشن ابھیان کو مضبوط کرنے کے لئےنٹری-گاؤں / نٹری فوڈ / نٹری ڈائٹ (خوراک)/ نٹری تھالی وغیرہ کے تصور پر توجہ دی جاسکے ۔ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کے قانونی حقوق کے بارے میں خواتین کسانوں میں بیداری پیدا کی جائے گی۔ اے آئی سی آرپی سنٹروں کے ذریعہ مصنوعات، آلات اور ٹکنالوجیوں کو فروغ دیا جائے گا جس کی کثیر لوکیشن ٹرائلس کے ذریعہ تخمینہ کاری کی جائے گی۔

 

2.jpg

 

اس موقع پر منعقد ایک تقریب کے دوران جناب نریندرسنگھ تومر نے 3 پبلی کیشنز کااجرا کیا، یہ پبلی کیشنز  ہیں، ٹکنالوجی پروفائل اآف فوڈ پروڈکٹس، ورک پارٹیسیپیشن اینڈ وومن ان ایگریکلچر ان انڈیا اور جینڈر سینسٹو ایگری- ہورٹی کراپنگ سسٹم ماڈل فار ایڈریسنگ لایولی ہوڈ نیٹریشن اینڈ  انٹرپرینیورشپ۔

 زراعت اورکسانوں کی بھلائی کے مرکزی وزیرمملکت جناب کیلاش چودھری اور زراعت میں سکریٹری محترمہ شوبھا کرانڈلاجے، ڈی اے آر ای کے سکریٹری جناب سنجے اگروال اورڈاکٹرترلوچن مہاپاترا نے  بھی تقریب سے خطاب کیا۔

 

 

 

******

 

 ( ش ح ۔ح ا۔ف ر)

U- 12729



(Release ID: 1770877) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu