کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل آئی آئی ٹی ایف کا 14 نومبر کو افتتاح کریں گے
میلہ ’آتم نربھر بھارت‘ کے موضوع پر مرکوز
Posted On:
10 NOV 2021 6:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 11/نومبر2021 ۔ انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2021 کا افتتاح صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل کے ذریعے 14 نومبر 2021 کو پرگتی میدان، نئی دہلی میں کیا جائے گا۔ آئی آئی ٹی ایف کا 40واں ایڈیشن، انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کا عظیم الشان میلہ، تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع کے لئے ایک مثالی منزل پر کلی طریقے سے بھارت کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس سال یہ میلہ ایک خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ – بھارت کی آزادی کے 75 سال کے جشن کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
میلے کا انعقاد پرگتی میدان میں نئے ایگزیبیشن کمپلیکس میں کیا جارہا ہے۔ یہ کمپلیکس باوقار بین الاقوامی نمائش نیز کنونشن سینٹر (آئی ای سی سی) کا لازمی جزو ہے۔ کیمپس میں چار ماڈرن ایگزیبیشن ہال شامل ہیں، جن کا افتتاح وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے 13 اکتوبر 2021 کو کیا گیا تھا۔
میلہ اپنے موضوع ’’آتم نربھر بھارت‘‘ پر مرکوز ہے، جس کا مقصد گھریلو مانگ کو پورا کرنے اور عالمی سپلائی چین ایکو- سسٹم کا حصہ بننے کے لئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور خود انحصاری کو فروغ دینا ہے۔
یہ میلہ ان بھارتی صنعت کاروں کی بہترین کارکردگی پر روشنی ڈالتا ہے، جنھوں نے کووڈ-19 کی وبا کے سبب پیدا شدہ ہر طرح کی بندشوں کے باوجود عمدگی کے حصول کے لئے قابل تقلید تندہی کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر آئی آئی ٹی ایف، ووکل فار لوکل مہم کے تحت بھارتی مصنوعات کی نمائش کے لئے ایک مناسب پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور بھارتی معیشت میں نئے سرے سے اعتماد اور جوش پیدا کرتا ہے۔
یہ پروگرام سبھی کووڈ پروٹوکول کے ساتھ محفوظ ماحول میں منعقد کیا جائے گا۔
بھارت اور بیرون ملک کے تقریباً 3000 نمائش کاروں کے ساتھ، آئی آئی ٹی ایف 2021 کل 70000 مربع میٹر کے رقبے میں منعقد کیا جارہا ہے، جو کہ گزشتہ ایڈیشن 2019 سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔ بہار شراکت دار ریاست ہے، جبکہ اترپردیش اور جھارکھنڈ فوکس اسٹیٹ ہیں۔
بیرونی شراکت داری افغانستان، بنگلہ دیش، بحرین، کرغزستان، نیپال، سری لنکا، یو اے ای، تیونس اور ترکی سے ہے۔
حسب سابق اسٹیٹ ڈے سلبریشن ، سمینار اور ثقافتی پروگرام ناظرین کی دلچسپی میں اضافہ کریں گے۔
سرس (ایس اے آر اے ایس)، جوٹ مینوفیکچررس ڈیولپمنٹ کونسل، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزیز، ہینڈلوم، ہینڈی کرافٹ، کوئیر بورڈ، اسمال اسکیل انڈسٹریز، کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز، کاٹیج انڈسٹریز وغیرہ کی حصے داری روایتی شعبوں کی حصول یابیوں کا مظاہرہ کرے گی، تاکہ ان کی مقامی طاقت اور عالمی دلچسپی کو مضبوط کیا جاسکے۔
آئی ٹی پی او نے نمائش کاروں اور ناظرین کے کلی احساس کو بہتر بنانے کے لئے وسیع کوششیں کی ہیں۔ مثال کے طور پر آئی ٹی پی او نے اسٹالوں اور دیگر خدمات کی بکنگ کے لئے شفاف آن لائن نظام، پہلے پانچ دنوں کے دوران معززین کے لئے آن لائن رجسٹریشن، میلے کے لئے موبائل اپلی کیشن اور اطلاعات کی نمائش کے لئے ایل ای ڈی اسکرین کا آغاز کیا ہے۔
مخصوص قسم کے ڈاک گھر، بینکوں اور اے ٹی ایم کے علاوہ دیگر سہولیات جیسے میڈیا سینٹر، پروٹوکول، کاروباری دنوں کے لئے رجسٹریشن (صرف پہلے پانچ دن) شامل ہیں۔ ناظرین کے لئے بھیروں مارگ پر فیس کی ادائیگی پر پارکنگ کی سہولت ہوگی۔
آئی ٹی پی او، آئی آئی ٹی ایف اور دیگر پروگراموں کے دوران کیمپس کو پلاسٹک سے پاک بنانے اور اسے ماحولیات دوست متبادل سے بدلنے کے لئے سرگرم پہل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.12723
(Release ID: 1770818)
Visitor Counter : 162