امور داخلہ کی وزارت

اُمور داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش 15 نومبر کو ‘جن جاتیہ گورو دیوس’ کے طور پر منانے کے کابینہ کے فیصلے کو انتہائی قابل ستائش قرار دیتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارکباد دی


‘‘ہمارے قبائلیوں کا بھارت کی آزادی اور ترقی میں بہت بڑا تعاون ہے، ملک کی ثقافت اور تاریخ کو انہوں نے بڑی محنت سے سینچا ہے لیکن بدقسمتی سے دہائیوں تک ہمارے قبائلی بھائیوں اور بہنوں کو نہ ان کے حقوق ملے اور نہ ہی کوئی عزت’’

‘‘وزیراعظم جناب نریندر مودی نے انہیں عزت بھی دی اور حقوق بھی دیے’’

قبائلی جانبازوں کی بہادری اور تاریخ کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کیلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بہت کوشش کی’’

آج کابینہ کی میٹنگ میں وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے ملک کے فخربھگوان برسا منڈا جی کے یوم پیدائش کو ‘جن جاتیہ گورو دیوس’ کے طور پر منانے کا بیحد قابل تعریف فیصلہ لیا ہے

اس فیصلےسے ہماری آئندہ نسلیں ہمارے عظیم قبائلی جانبازوں کی وراثت اور غیرمعمولی تعاون کو جان سکیں گی۔ میں اس فیصلے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو مبارکباد دیتا ہوں’’

Posted On: 10 NOV 2021 8:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:10  نومبر،2021۔اُمور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش 15 نومبر کو ‘جن جاتیہ گورو دیوس’ کے طور پر منانے کے کابینہ کے فیصلے کو انتہائی قابل تعریف قرار دیتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارکباد دی۔

 اپنے سلسلے وار ٹوئٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ہمارے قبائلیوں کا بھارت کی آزادی اور ترقی میں بہت بڑا تعاون ہے۔ ملک کی ثقافت اور تاریخ کو انہوں نے اپنی محنت سے سینچا ہے لیکن بدقسمتی سے دہائیوں تک ہمارے قبائلی بھائیوں- بہنوں کو نہ ان کے حقوق ملے نہ کوئی عزت۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے انہیں عزت بھی بخشی اور حقوق بھی دیے۔

اُمور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ‘‘قبائلی جانبازوں کی بہادری اور تاریخ کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بہت کوشش کی۔ آج کابینہ کی میٹنگ میں وزیراعظم جناب نریندر مودی جی نے ملک کے فخر، بھگوان برسا منڈا جی کے یوم پیدائش 15 نومبر کو ‘جن جاتیہ گورو دیوس’ کے طور پر منانے کا بیحد قابل ستائش فیصلہ لیا ہے۔ اس فیصلے سے ہم اپنے قبائلی بہادروں کے وسیع تعاون کو آنے والی نسلوں تک پہنچا سکیں گے۔ میں اس فیصلے کیلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو مبارکباد دیتا ہوں۔

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:



(Release ID: 1770813) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Gujarati