ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لازمی پیکیجنگ کے اصولوں میں غذائی اجناس کے% 100 ریزرویشن اور% 20 چینی  کو لازمی طور پر جُوٹ کے تھیلوں میں پیک کرنے کے لیے التزام فراہم کرتا ہے


جےپی ایم ایکٹ، 1987 کے تحت جوٹ کےلئے سال 2021-22  میں جوٹ پیکجنگ میٹریل کے لیے ریزرویشن کا معیار

جوٹ سیکٹر میں 3.7 لاکھ کارکنوں اور 40 لاکھ کسانوں کو براہ راست روزگار فراہم کرتا ہے

اس فیصلے سے ہندوستان میں خام جوٹ اور جوٹ پیکیجنگ میٹریل کی گھریلو پیداوار میں دلچسپی بڑھے گی، اس طرح ہندوستان خود کفیل ہوگا

حکومت ہر سال  8,000 کروڑ روپے کے جوٹ کے تھیلے خریدتی ہے،جس سےجوٹ کے کاشتکاروں اور مزدوروں کی پیداوار کے لیے مارکیٹ کی ضمانت کو یقینی بنایا جاتا ہے

Posted On: 10 NOV 2021 5:15PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی  ،10 نومبر،2021

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے جوٹ سال 2021-22 (1 جولائی 2021 سے 30 جون 2022) کے لیے پیکنگ میں جوٹ کے لازمی استعمال کے لیے ریزرویشن کے اصولوں کو منظوری دے دی ہے۔ جوٹ سال 2021-22 کے لیے منظور شدہ لازمی پیکجنگ کے اصولوں میں%100 غذائی اجناس اور%20 چینی کو لازمی طور پر جوٹ کے تھیلوں میں پیک کرنے کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔

جوٹ کی صنعت ہندوستان کی قومی معیشت میں بالعموم اور مشرقی خطہ بالخصوص مغربی بنگال، بہار، اڈیشہ، آسام، تریپورہ، میگھالیہ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ خاص طور پر مغربی بنگال میں،یہ مشرقی خطے کی بڑی صنعتوں میں سے ایک ہے ۔

جوٹ پیکیجنگ میٹریل ایکٹ (جے پی ایم ایکٹ) کے تحت ریزرویشن کے اصول جوٹ سیکٹر میں 3.7 لاکھ کارکنوں اور 40 لاکھ کسانوں کو براہ راست روزگار فراہم کرتے ہیں۔ جے پی ایم ایکٹ، 1987 جوٹ کے کسانوں، مزدوروں اور جوٹ کے سامان کی پیداوار میں مصروف افراد کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ جوٹ کی بوری اور تھیلے جوٹ انڈسٹری کی کل پیداوار کا%75 بنتے ہیں، جن میں سے%90 فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی ) اور اسٹیٹ پروکیورمنٹ ایجنسیوں (ایس پی اے ) کو فراہم کیا جاتا ہے اور باقی براہ راست برآمدات /فروخت ہو جاتا ہے۔

 

حکومت  اناج کی پیکنگ کے لیے ہر سال 8,000 کروڑ روپے کے جوٹ کے تھیلے خریدتی ہے ، اس سے جوٹ کے کسانوں اور مزدوروں کی پیداوار کے لیے ایک ضمانتی منڈی کو یقینی بنایاجاتا ہے۔ جوٹ کی بوریوں کے تھیلوں کی اوسط پیداوار تقریباً 30 لاکھ گانٹھیں (9 لاکھ میٹرک ٹن) ہے اور حکومت جوٹ کے کسانوں، مزدوروں اور جوٹ سے وابستہ افراد کے مفادات کے تحفظ کے لیے جوٹ کی بوریوں کی پیداوار کو مکمل طور پر فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

 

موجودہ تجویز میں ریزرویشن کے اصول ہندوستان میں خام جوٹ اور جوٹ پیکیجنگ مواد کی گھریلو پیداوار کے مفاد کو آگے بڑھائیں گے، اس طرح ہندوستان کو آتم نربھر بھارت کے مطابق خود کفیل بنائیں گے۔ جوٹ کی پیکیجنگ میٹریل میں پیکنگ کے لیے ریزرویشن ملک میں پیدا ہونے والے کچے جوٹ کا تقریباً %66.57 (2020-21 میں) استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے ماحول کی حفاظت میں مدد ملے گی کیونکہ جوٹ ایک قدرتی، بایوڈیگریڈیبل، قابل تجدید اور دوبارہ قابل استعمال ریشہ ہے اور اس لیے پائیداری کے تمام معیارات پر پورا اترتا ہے۔

<><><><><>

 

ش ح-ا م-ج

U.No. : 12716


(Release ID: 1770769) Visitor Counter : 205


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil