وزارت دفاع
گوا بحری کنکلیو - 2021
‘سمندر سے متعلق سوچ پیدا کرنے کے لئے بھارتی بحریہ کا آوٹ ریچ اقدام’
Posted On:
10 NOV 2021 4:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی:10 نومبر،2021۔گوا میں 7 سے 9 نومبر 2021 تک کامیابی کے ساتھ منعقدہ گوا بحری کنکلیو کے تیسرے ایڈیشن نے بحر ہند خطے کے ساحلی ملکوں یعنی بنگلہ دیش، کوموروس، انڈونیشیا، مڈغاسکر، ملیشیا، مالدیپ، ماریشس، میانمار، سیشلز، سنگاپور، سری لنکا اور تھائی لینڈ کی بحریہ کے سربراہوں/بحری ایجنسیوں کے سربراہان کو اکٹھا کیا۔گوا بحری کنکلیو (جی ایم سی) 21 کا موضوع ‘‘بحری سیکورٹی اور ابھرتے ہوئے غیر روایتی خطرات: بحر ہند خطے کی بحریہ کے فعال کردار کے لئے ایک کیس’’ بحری ڈومین میں ‘روزمرہ کا امن حاصل کرنے’ کی ضرورت کو ذہن میں رکھتے ہوئے اخذ کیا گیا تھا۔
کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے دفاع کے سکریٹری جناب اجے کمار نے بحر ہند خطے میں ہندوستان کی تعمیری شراکت داری میں گوا بحری کنکلیو کی علامت پر روشنی ڈالی اور یہ کہ بحری سیکورٹی اور اقتصادی خوشحالی قدیم زمانے سے ایک دوسرے سے متعلق اور ایک دوسرے پر منحصر ہیں۔ انہوں نے بحری سکیورٹی کے لئے تکثیری تعاون کو فروغ دینے کے لیے تعمیری شراکتوں مثلاً آئی او این ایس، آئی او آر اے، بمسٹیک، کولمبو سیکورٹی کنکلیو وغیرہ کے ذریعے ادا کئے گئے کردار پر بھی زور دیا۔ خارجہ سکریٹری جناب ہرش وردھن شرنگلا نے اپنے کلیدی خطاب کے دوران سمندری نقل و حمل اور لاجسٹکس کو سمندری معیشت کے اہم اجزاء اور بحر ہند خطے کی ساحلوں کے لئے اس کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تعلقات اور طریقہ کار کی تعمیر جو سیکورٹی سے متعلق نتائج کو بہتر بنانے میں معاون ہوں، بحری سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ادارہ جاتی مکالمے پر زور دیا۔
پینل کے مختلف مباحثوں میں نامور اسکالرز، موضوع کے ماہرین اور تجربہ کار بحریہ کے افسران کی جانب سے بھرپور تعاون کو دیکھا گیا جس میں گوا بحری کنکلیو کے موضوع پر متعلقہ پرمغز، بصیرت افروز اور فکر انگیز خیالات اور ممکنہ حل پیش کئے گئے۔ بحریہ کے سربراہ نے ایک ‘میک ان انڈیا’ ڈیفنس اینڈ شپ یارڈ پویلین کا بھی افتتاح کیا، جس میں ڈی پی ایس یوز/ پرائیویٹ شپ یارڈز یعنی میسرز ایم ڈی ایل،جی ایس ایل، ایل اینڈ ٹی اورچوگلولے گلوبل ،گوا، نے اپنی جہاز سازی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ دورہ کرنے والے وفود کو آئی او آر کے لیے آبدوز بچاؤ میکانزم کو فروغ دینے کے لیے ہندوستانی بحریہ کی سمندر کی گہرائی میں ڈوبنے اور ریسکیو ویسل (ڈی ایس آر وی) کی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی فراہم کیا گیا، ساتھ ہی ہندوستان کی دیسی ساختہ جہاز سازی کی نمائش کے لیے آن بورڈ گائیڈڈ میزائل شکن آئی این ایس کوچی کا دورہ بھی کیا گیا۔
اپنے اختتامی کلمات میں بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے کہا کہ گوا بحری کنکلیو کو بات چیت سے آگے بڑھنا چاہئے اور ٹھوس نتائج پر توجہ دینی چاہئے۔ انھوں نے مستقبل کے ایڈیشنز کے لئے چار رہنما اصول تجویز کئے، مثلاً تکراری اور اضافی فوائد، تکمیلی چیزوں کا استعمال، ہم آہنگی اور فوکسڈ آپریشنز، اور آخر میں موجودہ صلاحیتوں کو ہنرمند بنانا اور بڑھانا۔
کنکلیو میں ‘مشترکہ بحری ترجیحات’ کا اعلان بھی کیا گیا، جس کی نشاندہی اس سال کے شروع میں گوا بحری سمپوزیم 21 کے دوران کی گئی تھی۔
گوا بحری کنکلیو 21 کے اختتام کے ساتھ تمام ملکوں نے ڈیلیوری ایبلز پر مل کر کام کرنے اور مستقبل کے ایڈیشنز میں مزید تعمیری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنے پر اتفاق کیا۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 12717
(Release ID: 1770745)