عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

’’ریاستی اداروں کے پبلک ایڈمنسٹریشن کو مضبوط بنانے’’ کے موضوع پر دو روزہ علاقائی کانفرنس کل سے لکھنؤ میں منعقد ہوگی


مستقبل کے عوامی حل کے لیے گورننس میں ابھرتی ہوئی ضروریات کو بانٹنے کے لیے قومی اور ریاستی سطح کے تربیتی اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کے لیے کانفرنس

Posted On: 10 NOV 2021 4:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ،10 نومبر،2021

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آر پی جی ) حکومت اتر پردیش کے تعاون سے 11-12 نومبر 2021 کو لکھنؤ میں سیمی ورچوئل موڈ میں ‘‘ریاستی اداروں کے پبلک ایڈمنسٹریشن کو مضبوط بنانا’’ کے موضوع پر ایک علاقائی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔

 

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ،مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز،ایم او ایس پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا،ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کے ساتھ دو روزہ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔اتر پردیش   حکومت میں چیف سکریٹری جناب راجیندر کمار تیواری   اور ڈی اے آر پی جی ، سکریٹری، جناب سنجے سنگھ اور  چیئرمین کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن جناب عادل زین البھائی بھی افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

 

 ڈی جی، آئی آئی پی اے  ،جناب ایس این ترپاٹھی ‘‘فیکلٹی کیپسٹی بلڈنگ’’ کے موضوع پر افتتاحی سیشن-I کی صدارت کریں گے۔ جناب پروین پردیشی، ممبر (ایڈمن)، صلاحیت سازی کمیشن افتتاحی سیشن - II کی صدارت کریں گے،ان کا موضوع ہوگا ‘‘معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل کے عوامی حل کو تبدیل کرنا’’،کھانے کے بعد د کے سیشن کی صدارت ،ڈی اے آر پی جی ،سکریٹری جناب سنجے سنگھ   کریں گے جبکہ  ڈی اے آر پی جی ،خصوصی سکریٹری جناب وی  سرینواس بالترتیب ،‘ آئی – گوٹ’ ،‘ای - گورننس’   اور‘ اے ٹی آئیز میں سنٹر آف ایکسی لینس/گورننس کا قیام ’ پریزنٹیشنز پیش کریں گے۔

 

 دوسرے دن، پانچویں سیشن میں ‘مشن کرمیوگی اور تربیت کے مستقبل کے وژن’ پر پریزنٹیشنز پیش کی جائیں گی، جس کی صدارت کیپاسٹی بلڈنگ کمیشن  کے چیئرمین ،جناب عادل  زین البھائی،کریں گے۔چھٹے سیشن کے دوران، جناب پردیپ کے ترپاٹھی، سکریٹری ڈی او پی ٹی ، کی صدارت میں، ’’اے ٹی آئز کے درمیان گریٹر سائنرجی‘‘ کے موضوع پر پریزنٹیشنز پیش کی جائیں گی۔

 

کانفرنس کا بنیادی مقصد قومی اور ریاستی سطح کے تربیتی اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مستقبل کے عوامی حل کے لیے گورننس میں ابھرتی ہوئی ضروریات کو بانٹنا، مسلسل صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے انتظامی اداروں کے درمیان ہم آہنگی لانا اور لاجسٹکس ،جیسا کہ مشن  کرم یوگی کے تحت ہدف رکھا گیا تھا۔ تمام اے ٹی آئز/سی ٹی آئز  سیمی ورچوئل موڈ میں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس انتظامی تربیت میں بہترین طرز عمل کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد کے تجربات کو شیئر کرنے،شہریوں پر مبنی طرز حکمرانی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے صلاحیت کی تعمیر، ای گورننس کے ذریعے عوامی خدمات کی بہتر فراہمی، شفاف، جوابدہ اور شہریوں کے لیے موثر انتظامیہ  کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنانے کی کوشش ہے۔

<><><><><>

 

ش ح-ا م-ج

U.No. : 12714



(Release ID: 1770729) Visitor Counter : 163


Read this release in: Hindi , English , Bengali