وزارت دفاع

دبئی ایئر شو 2021 کے لیے ہندوستانی فضائیہ کی ٹیم کو شامل کیا گیا

Posted On: 10 NOV 2021 5:20PM by PIB Delhi

انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کی ٹکڑی کو المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 14 سے 18 نومبر تک سال منعقد ہونے والے  دبئی ایئر شو میں حصہ لینے کے لیے شامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) حکومت کے ذریعے سارنگ اور سوریہ کرن ایرو بیٹکس ٹیموں کے ساتھ شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں دنیا کی کچھ بہترین ایروبیٹکس اور پرفارمنس ٹیموں کے ساتھ فنی مظاہرہ کریں گی، جن میں سعودی ہاکس، رشین نائٹس اور یو اے ای کے الفرسان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، انڈین ایئرفورس کا لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ (ایل سی اے) تیجس، شو کے دوران ایروبیٹکس اور اسٹیٹک ڈسپلے کا حصہ ہوگا۔

سارنگ ٹیم کے پانچ ایڈوانسڈ ہلکے ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) دھرو، سوریہ کرن ٹیم کے 10 بی اے ای ہاک 132 اور تین ایل سی اے تیجس کو شامل کرنے کا کام 09 نومبر 2021 تک پورا کر لیا گیا تھا۔  اس شمولیت کو آئی اے ایف کے سی-17 گلوب ماسٹر 3 اور سی-130 جے سپر ہرکیولس کے ذریعے مدد فراہم کی گئی تھی۔ ٹیم کی آمد پر، متحدہ عرب امارات مسلح افواج کے ایچ ای اسٹاف میجر جنرل اسٹاف پائلٹ اسحاق صالح محمد البلوشی اور متحدہ عرب امارات ایئر فورس کے دیگر افسران کے ذریعے گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ ٹیمیں اب 14 نومبر کو افتتاحی پروگرام کی تیاری کر رہی ہیں۔

سارنگ ٹیم نے اس سے پہلے 2005 میں متحدہ عرب امارات میں ال عین گرانڈ پرکس میں حصہ لیا تھا۔ دبئی ایئر شو میں سوریہ کرن اور تیجس کے لیے اپنے تیز طرار ہوائی جنگی مشق دکھانے کا پہلا موقع ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(6)KLE0.JPG

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(3)08DU.jpg

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12719

 

 



(Release ID: 1770711) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil