سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اورتفویض  اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے  مرکزی شعبے  کی اسکیموں کے  تربیتی ماڈیولز  کا اجراء کیا


اسکیم میں ، قلیل مدتی  تربیتی پروگراموں کے ذریعہ، ہر سال تقریباََ  10000 کلیدی سرکاری   عہدیداران کو،  تربیت فراہم کرنے کی تجویز ہے

تربیتی ماڈیولزکو ، ٹارگیٹ گروپس  کی  مختلف سطحوں کے لئے، ہندوستان کی  باز آبادکاری کی کونسل  کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے

حکومت  نے عملدرآمد کرانے والی ایجنسیوں کو، امدادکے مزید اجراء  کے لئے ، آرسی آئی کو  762 لاکھ روپے کی مالیت  کی گرانٹ  نیزامداد کی منظوری دی  اور اسے جاری کردیا ہے

Posted On: 09 NOV 2021 8:43PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار نے  آج نئی دلی  کے انڈیا  انٹرنیشنل سینٹر میں ‘‘مرکزی اور ریاستی سرکاروں  نیز مقامی اداروں کے کلیدی عہدے داران کی  ملازمت کے دوران تربیت اور حساسیت  پیدا کرنے  کے لئے’’  مرکزی شعبے کی اسکیم   کے تربیتی ماڈیولز   کا اجر ا ء کیا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017SM9.jpg

خصوصی  ضروریات کے حامل  افراد کو  بااختیار  بنانے کے  محکمے کی سکریٹری محترمہ انجلی بھاورا   ، خصوصی  ضروریات کے حامل  افراد کو  بااختیار  بنانے میں  جوائنٹ سکریٹری محترمہ  تریکا  رائے  ،سابق –سی سی پی ڈی  ڈاکٹر اوما تلی اور آر سی آئی کے  رکن سکریٹری  سبودھ کمار   بھی اس اجراء کے دوران موجودتھے۔ اس تقریب میں  دلی  اور  قومی راجدھانی خطے  سے تربیتی اداروں    کے تقریباََ  100سربراہوں  اور فیکلٹی  اراکین نے  شرکت کی ۔

ہندوستان کی باز آبادکاری کی کونسل  (آر سی آئی ) نے یہ تربیتی ماڈیولز   ،  نشانہ  گروپوں  کی  مختلف سطحوں  کے لئے  تیار کئے ہیں، جن میں  صحت اور اس سے وابستہ   پیشہ ور افراد  ،  تعلیمی  عہدے داران ،  زمینی سطح  کے عملے کے افراد   ،  سینئیر  اور  درمیانی سطح کے عملے کے افسران  شامل ہیں ۔ ان میں  انگریزی اور ہندی زبانوںمیں   تعارفی  ماڈیولز شامل ہیں،  جن میں  تصاویر  اور گرافک کے ڈیزائن   شامل کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00256J2.jpg

 اپنے خطاب میں  مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے مطلع کیا کہ  6 نشانہ گروپوں   کے لئے  آرسی آئی کے ذریعہ تیار کردہ   تربیتی ماڈیولز   مختلف سطحوں  پر سرکاری  افسران   اور دیگر شراکت دارو  ں  کو  موثر طورپر  معذوری سے متاثر  افراد   کے ساتھ  نمٹنے   کے لئے  حساسیت  پیدا کرنے میں   کلیدی ثابت  ہوں  گے۔ انہوں  نے یہ بھی بتایا کہ  اس اسکیم کے ذریعہ ابھی تک  12000  سرکاری افسران کو   حساسیت  سے آگاہی کرائی جاچکی ہے۔  ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا ‘‘ یہ اسکیم   قلیل مدتی تربیتی پروگراموں کے ذریعہ ہرسال تقریباََ 10000 کلیدی  افسران کو  تربیت فراہم کرنے کی تجویز رکھی ہے۔  محکمے نے  آرسی آئی کو 762 لاکھ روپے کی   گرانٹ  نیز امداد کی منظوری دے کر اسے  جاری کردیا  گیا ہے  تاکہ  وہ  اس امدا دی  رقم کو   ،عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو    جاری کرسکے ۔

خصوصی  ضروریات کے حامل  افراد کو  بااختیار  بنانے کا محکمہ ، آئندہ  مہینے میں   اس اسکیم کو  ملک بھر میں  نافذ کرنے کے عمل   میں  مشغول ہے۔ مرکزی وزیر نے تمام شراکت داروں  سے اپیل کی کہ وہ اس سماجی  مقصدکے لئے مل کر کام کریں  اور  معذوری سے متاثر افراد کواس میں شامل کریں ۔

خصوصی  ضروریات کے حامل  افراد کو  بااختیار  بنانے کے محکمے کی سکریٹری  نے اپنے خطاب میں  آر سی آئی کے ذریعہ کئے گئے اس اقدام کی  ستائش کی  اور  اس امید کا اظہار کیا کہ  یہ تربیتی ماڈیولز   ہمارے ملک میں خصوصی ضروریات کے حامل افراد کو بااختیار بنانے کے لئے شراکت داروں کی معلومات  کی  اپگریڈیشن  کے لئے  ایک اہم کردار ادا کریں گے۔

*************

ش ح۔ اع۔رم

U-12683


(Release ID: 1770479) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Punjabi