صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندستان میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 109.63 کروڑ کے نشانے کو پار گئی


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

شفایابی کی شرح اس وقت 98.25 فی صد ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11466 نئے معاملات سامنے آئے

ہندستان میں اس وقت مریضوں کی تعداد (1،39،683) ہے جو کہ  264 دنوں میں کم ترین ہے

یومیہ مثبت معاملات کی شرح (1.20 فی صد) ہے جو کہ گزشتہ 47 دنوں سے لگاتار 2 فی صد سے کم ہے

Posted On: 10 NOV 2021 9:42AM by PIB Delhi

نئی دہلی، 10نومبر 2021/آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  52،69،137 لوگوں کو کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندستان میں کووڈ کی ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 109.63 کروڑ  (1،09،63،59،208) کو پار گئی۔  یہ ٹیکہ کاری 1،1161،268 سیشنوں میں انجام دی گئی۔

آج صبح  سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق   ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد کی تفصیل درج ذیل ہے۔

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,79,823

دوسری خوراک

92,86,242

صف اول کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,73,172

دوسری خوراک

1,60,78,615

18 سے 44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

42,70,75,454

دوسری خوراک

15,71,37,333

44 سے 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,69,95,594

 

دوسری خوراک

10,09,75,416

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,09,59,534

 

دوسری خوراک

6,90,98,025

میزان

 

1,09,63,59,208

 

گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 11961 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وبا کی ابتدا کے بعد سے)33787047 ہوگئی۔

نتیجہ کے طور پر ہندستان میں شفایابیوں کی شرح اس وقت 98.25 فی صد ہے۔

مرکز اور ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پائیدار اور مشترکہ کوششوں کی بنا پر یومیہ نئے معاملات 50 ہزار سے نیچے رہنے کا رجحان پایا جاتا ہے اور یہ رجحان اس وقت  لگاتار 136 دنوں سے قائم ہے۔  

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11466 نئے معاملات سامنے آئے۔  

اس وقت مریضوں کی تعداد 139683 ہے جو کہ  264 دنوں میں سب سے کم سطح ہے۔ اس وقت مریضوں کی مجموعی تعدادملک میں   مثبت معاملات کی مجموعی تعداد کا 0.41 فی صد ہے۔ جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔  

ٹیسٹنگ کی صلاحیت نے ملک بھر میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1278728 ٹسٹ کئے گئے۔  ہندستان میں اب تک  مجموعی طور پر 61.85 کروڑ  سے زیادہ (618502659) ٹسٹ منعقد کئےگئے ہیں۔  

اس وقت جبکہ ملک بھر میں ٹیسٹنگ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیا جارہا ہے،ہفتہ وار مثبت معاملات کی شرح 1.20فی صد پر قائم ہے جو کہ اس وقت گزشتہ 47 دنوں سے 2 فی صد سے  نیچے رہی ہے۔

 

ش ح۔س ب  - ج

Uno12679



(Release ID: 1770449) Visitor Counter : 150