وزارت دفاع

وائس ایڈمرل آر ہری کمار نیول اسٹاف (بحریہ) کے اگلے سربراہ ہوں گے

Posted On: 09 NOV 2021 10:30PM by PIB Delhi

حکومت نے  پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی  وائس ایڈمرل آر ہری کمار کو 30 نومبر 2021 کی سہ پہر سے بحریہ کا اگلا سربراہ مقرر کیا ہے۔ وہ اس وقت  ویسٹرن نیول کمانڈ کے فلیگ  آفیسر کمانڈنگ انچیف ہیں۔ وائس ایڈمرل ہری کمار  بحریہ کے موجودہ سربراہ ۔ پی وی  ایس ایم ، اے وی ایس ایم، اے ڈی  سی ایڈمرل کرم ویر سنگھ کی جگہ لیں گے جو 30 نومبر 2021 کو اپنی ملازمت سے سبکدوش ہورہے ہیں۔

12 اپریل 1962 میں پیدا ہوئے وائس  ایڈمرل آر ہری کمار کو بھارتی بحریہ کی ایگزیکٹو برانچ میں یکم جنوری 1983 کو کمیشن دیا گیا گھا۔

اپنی 29 سال کی طویل اور غیر معمولی خدمات کے دوران انہوں نے کئی عہدوں پر  ذمہ داریاں پوری کی ہیں، وہ کمانڈ،  اسٹاف اور انسٹرکشنل کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وائس ایڈمرل ہری کمار آئی این ایس نشنک، میزائل کارویٹ، آئی این ایس کورا اورگائڈیڈ میزائل  ڈسٹرائر ،آئی این ایس رنویرکی  کمانڈ کرچکے ہیں۔انہوں نے بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وراٹ کی بھی کمانڈ کی ہے۔وہ ویسٹرن بیڑے  کے فلیٹ آپریشنس آفیسر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ویسٹرن نول کمانڈم میں فلیگ ا ٓفیسر ان چیف کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے وہ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین کے لئے مربوط ڈیفنس اسٹاف کے سربراہ تھے۔

وائس ایڈمرل آر ہری کمار  نے نیول وار کالج امریکہ، آرمی وار کالج مہو، اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں  تربیت حاصل کی ہے۔

وائس ایڈمرل آر ہری کمار کو پرم وششٹھ سیوا میڈل (پی وی ا یس ا یم)اتی وششٹھ سیوا میڈل (اے وی ایس ایم ) اور وششٹھ سیوا میڈل (وی ایس ایم) سے سرفراز کیا جاچکا ہے۔

************

   ح ۔  ح ا ۔ ف ر

U. No.12680



(Release ID: 1770444) Visitor Counter : 211


Read this release in: English , Hindi