وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او اور اسرائیل کے دفاعی تحقیق و ترقی کے ڈائریکٹوریٹ نے دوہرے استعمال والی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے دو فریقی اختراعی معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 09 NOV 2021 5:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  9 /نومبر 2021 ۔

اہم جھلکیاں:

  • دوہرے استعمال والی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے دونوں ملکوں کے اسٹارٹ اَپس اور ایم ایس ایم ای میں اختراعات کو فروغ دینے کے لئے معاہدہ
  • ڈرون، روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں اگلی نسل کی تکنیک اور مصنوعات کو لانے کے لئے اسٹارٹ اپس اور صنعتیں مل کر کام کریں گی۔
  • ڈی آر ڈی او اور اسرائیل کے ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے ذریعے ترقی کے لئے مشترکہ طور پر مالی امداد کی فراہمی کی کوشش

 

بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تکنیکی تعاون کے ایک ٹھوس ثبوت کے طور پر دوہرے استعمال والی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے دونوں ملکوں کے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ای میں اختراعات اور فوری تحقیق و ترقی کو فروغ دینے کے لئے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور اسرائیل کی وزارت دفاع کے دفاعی تحقیق و ترقی کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی ڈی آر اینڈ ڈی) نے ایک دو فریقی اختراعاتی معاہدہ (بی آئی اے) پر دستخط کئے ہیں۔ 9 نومبر 2021 کو نئی دہلی میں دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمہ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور اسرائیل کے ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سربراہ بی جی (ریٹائرڈ) ڈاکٹر ڈینیل گولڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے اسٹارٹ اپس اور صنعتیں اگلی نسل کی ٹیکنالوجی اور مصنوعات کو کئی شعبوں میں لانے کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ان شعبوں میں ڈرونس، روبوٹکس، مصنوعی ذہانت، کوانٹم ٹیکنالوجی، فوٹونکس، بایوسینسنگ، برین – مشین انٹرفیس، انرجی اسٹوریج، پہنے جاسکنے والے آلات، نیچرل لینگویج پروسیسنگ وغیرہ شامل ہیں۔ مصنوعات اور ٹیکنالوجی کو دونوں ملکوں کی غیرمعمولی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے موزوں بنایا جائے گا۔ ترقی کے لئے ان کوششوں کی مالی اعانت مشترکہ طور پر ڈی آر ڈی او اور اسرائیل کا ڈی ڈی آر اینڈ ڈی مل کر کریں گے۔ دوسری طرف بی آئی اے کے تحت فروغ دی گئی ٹیکنالوجی دونوں ملکوں کو ان کے گھریلو اپلی کیشنز کے لئے دستیاب ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PICV53X.JPG

 

******

 

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.12673



(Release ID: 1770381) Visitor Counter : 182


Read this release in: English , Malayalam , Hindi , Marathi