دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر ملک بھر میں مہا تما گاندھی نریگا کے تحت ’گاؤں کو صاف اور سرسبز بنانے کا ہفتہ‘ منایا گیا

Posted On: 09 NOV 2021 4:13PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کی 75 ہفتوں تک چلنے والی تقریبات کے حصہ کے طور پر، ملک بھر کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے 29 اکتوبر سے 4 نومبر 2021 کے درمیان مہاتما گاندھی نریگا کے تحت گاؤں کو صاف اور سرسبز بنانے کا ایک ہفتہ منایا۔ گاؤں کو صاف اور سرسبز بنانے کے ہفتہ کے دوران،  پوری توجہ سوک پٹس، ورمی کمپوسٹ/ ناڈیپ پٹ کی شناخت اور تعمیر اور فضلے سے دولت کی پہل جیسے کہ ورمی کپموسٹنگ، بیکار ہوچکے سامانوں کو دوبارہ استعمال کرنے، فضا میں محلول نہیں ہونے والے فضلے کی ری سائیکلنگ پر مرکوز کی گئی۔

پورے ملک میں گاؤوں کے لوگوں نے اس سرگرمی میں پرجوش طریقے سے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں گرام پنچایتوں میں متعدد میٹنگ، ورکشاپ اور جائے وقوعہ پر ڈیمو کا انعقاد کیا گیا۔  ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے 1970 تقریبوں کی رپورٹ کی گئی، جس میں 2597 فضلے سے دولت کی سرگرمیاں مکمل کی گئیں، اس کے علاوہ اس ہفتہ کے دوران 8887 سوک پٹس اور 2262 کمپوسٹ بنانے کی رپورٹ بھی موصول ہوئی۔

وزارت دیہی ترقی نے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا) کے تحت  گرام پنچایتوں کو بیدار کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے متعدد اقدام کیے ہیں، جس کے تحت انہیں اپنے گاؤوں کی صفائی کی اہمیت بتائی جاتی ہے، اور صفائی کے کام کرنے پر آمادہ کیا جاتا ہے، جس سے افراد کے ذریعہ معاش میں بہتری آ سکے۔ وزارت نے سوک پٹس کی تعمیر، ٹھوس فضلے کا انتظام (ورمی/ناڈیپ کمپوسٹ پٹ) اور ایل ایس ڈبلیو ایم  کے کام (نالے، سیال بائیو کھاد، رچارج پٹس، اسکول اور آنگن واڑی ٹوائلیٹ، سوکیج چینل، گاؤں کی نالی اور مستحکم تالاب) پر زور دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FRA2.jpg

آندھراپردیش، کوڈپہ ضلع

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IZK4.jpg

آسام، موری گاؤں ضلع

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TGU8.jpg

چھتیس گڑھ،بالود ضلع

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U:12666



(Release ID: 1770345) Visitor Counter : 188