وزارت دفاع
انڈین آرمی نے ‘انڈین آرمی میک پروجیکٹس2021’ پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا
Posted On:
08 NOV 2021 5:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی:8 نومبر،2021۔انڈین آرمی نے فکی کے ساتھ مل کر 8 نومبر2021 کو ‘انڈین آرمی میک پروجیکٹس’ پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا۔ 2016 میں میک پروسیس کے آغاز کے بعد سے یہ چھٹا ایسا ویبینار تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے حکومت کے ‘آتم نربھر بھارت’ کی پہل اور اس کے نتیجے میں دفاعی شعبے میں خود کفالت کو فروغ دینے کے لیے شروع کی گئی اصلاحات پر زور دیا۔ انہوں نے فوج کی جدید کاری کی ضروریات کو مقامی طور پر پورا کرنے کے لئے ہندوستانی صنعت کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا اور یہ 36 میک-II منصوبوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوج اب صنعت کے ساتھ ترقی کر رہی ہے۔
آرمی چیف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ گزشتہ ایک سال میں کووڈ کے چیلنجوں کے باوجود انڈین آرمی نے غیر معمولی پیش رفت کی ہے۔ اس کے نتیجے میں 12 پروجیکٹ کی منظوری کے احکامات جاری ہوئے۔ ملک کے اندر اب بہت ہی عمدہ ٹیکنالوجیز ترقی کے مراحل میں ہیں۔ میک پروجیکٹس دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای کے کردار کو بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس میں ایم ایس ایم ای کو جاری کردہ 40 فیصد سے زیادہ پراجیکٹ سیکشن آرڈرز اور 1,000 کروڑ سے زیادہ کے پروجیکٹ ایم ایس ایم ای کے لیے مختص ہیں۔
افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے، ڈپٹی چیف آف آرمی اسٹاف (صلاحیت سازی)، لیفٹیننٹ جنرل شانتنو دیال نے ‘میک ان انڈیا’ کے تئیں انڈین آرمی کے عزم کا اعادہ کیا جس میں ڈیزائن اور ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ صنعت بلاشبہ حصول کا ترجیحی طریقہ ہے۔ خواہ وہ اندرون ملک مخصوص ٹیکنالوجیز کی ترقی ہو یا کلیدی سازوسامان کو بنانا، میک پروسیس نے مسلح افواج کے ساتھ ساتھ صنعت دونوں کو متعدد فوائد فراہم کیے ہیں۔
جناب ایس پی شکلا، چیئرمین، فکی، دفاع اور خلا سے متعلق کمیٹی نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا اور دیسی حلوں کو حاصل کرنے میں نجی صنعت کے ساتھ شراکت میں ہندوستانی فوج کی طرف سے ادا کیے جانے والے شاندار کردار کی تعریف کی۔ جناب سنجے جاجو، ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ دفاعی پیداوار نے اپنے خصوصی خطاب میں وزارت دفاع کی مقامی ترجیحات پر روشنی ڈالی۔
ویبینار کے دوران انڈین آرمی نے چھ نئے ‘میک-II پروجیکٹس’ کی نقاب کشائی کی۔ نئے منصوبوں میں بغیر پائلٹ کے سسٹمز، ایسے سسٹمز کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجیز اور فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ابھرتے ہوئے حل شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں کی تفصیلات نوڈل افسران کے ذریعہ ہندوستانی صنعت کے ساتھ شیئر کی گئیں اور ان نئے پروجیکٹوں کے بارے میں صنعت کے تمام سوالات پر ایک انٹریکٹو سیشن میں غور کیا گیا۔ فوج اب صنعت کے ساتھ مل کر ہر منصوبے کے ترقیاتی جہتوں کو تیار کرنے کے لیے کام کرے گی۔
اس موقع پر ‘آرمی میک پروجیکٹس2021’ پر ایک کتابچہ جاری کیا گیا جس میں جاری منصوبوں کی موجودہ پیشرفت، نئے پراجیکٹس شروع کیے جانے کے ساتھ ساتھ میک پروسیس سے متعلق متعلقہ معلومات بھی دی گئیں۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 12634
(Release ID: 1770096)
Visitor Counter : 336