کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکز کے زیرِ انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ میں زرعی بر آمدات کی سرگرمیوں میں تیزی
اے پی ای ڈی اے نے زرعی پیداوار کی بر آمدات کی صلاحیت اور بر آمدات کے لئے آرگینک پیداوار کے لئے قومی پروگرام کے تحت ضرورتوں پر کاشت کاری کرنے والوں ، بر آمد کاروں ، ریاستی سرکار کے افسروں اور دیگر شراکت داروں کو بیدار کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے
Posted On:
08 OCT 2021 5:28PM by PIB Delhi
ئی دلّی ، 08اکتوبر / مرکز کے زیر ِ انتظام علاقے جموں و کشمیر اور لداخ کی زرعی پیداوار کو بڑھاوا دینے کے لئے اے پی ای ڈی اے نے زرعی برآمدات کی صلاحیت اور بر آمدات کے لئے قومی نامیاتی پیداوار پروگرام ( این پی او پی ) کے تحت ضرورتوں پر کاشت کاری کرنے والوں ، برآمد کاروں ، ریاستی سرکار کے افسروں اور دیگر شراکت داروں کو بیدار کرنے کے لئے کئی اقدامات کے ذریعے کامیابیوں کی کئی کہانیاں لکھی ہیں ، جس سے زرعی بر آمدات کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے ۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر نے اے پی ای ڈی اے کی مدد سے، جو کہ کامرس و صنعت کی وزارت کے تحت ایک قانونی ادارہ ہے، مارچ-اپریل 2021 ء کے دوران جغرافیائی اشارے (جی آئی ) مصدقہ پروڈکٹ کشمیری زعفران کو سری نگر سے دوبئی اور مشرق وسطیٰ کے دیگر بازاروں میں برآمد کیا۔
فروری 2021 ء میں جموں اور سری نگر میں اے پی ای ڈی اے کے دفاتر کے فعال ہونے کے چند ماہ بعد، کشمیر وادی چیری کی ایک ‘مشری ’ قسم ، پہلی مرتبہ سری نگر سے دوبئی لے جائی گئی ۔ اس کے بعد بھارتی چیریوں کو بار بار آڈر ملنے کے بعد جون سے جولائی ، 2021 ء کے مہینے کے دوران چیریوں کے لئے بین الاقوامی بازار میں بھیجا گیا ۔ ان برآمدات کو کشمیر کے مقامی کاروباریوں نے ممبئی کے برآمد کنندگان اور دوبئی میں ان کے ہم منصبوں کے ساتھ مل کر سنبھالا۔
ٍعالمی وباء کی صورت حال اور سفری پابندیوں کے باوجود، فروری 2021 ء میں جموں اور سری نگر میں اے پی ای ڈی اے کے دفاتر کے فعال ہونے کے فوراً بعد وادی کشمیر کی ایک 'مشری' قسم کی چیری پہلی بار سری نگر سے دوبئی برآمد کی گئی، اس کے بعد ہندوستانی چیری کے آرڈر بار بار آنے لگے۔
وادی کشمیر میں برآمداتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ، وادی کشمیر سے خوشبو دار چاول مشکبدجی اور ببول کے شہد کی برآمد کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور کشمیر ویلی اسٹارٹ اپس/نئے کاروباریوں کی طرف سے اگست 2021 ء کے دوران لولو گروپ ایف ایم سی جی دوبئی، عمان کو سیمپلس پہلے ہی بھیجے جا چکے ہیں اور یہ سیمپل مشرق وسطیٰ کے دیگر بازاروں میں بھی بھیجے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ، وادی کشمیر سے سیب کے نمونے بھی ستمبر 2021 ءکے دوران عمان، قطر، دوبئی اور مشرق وسطیٰ کی دیگر منڈیوں میں برآمد کرنے کا منصوبہ ہے۔
توقع ہے کہ ایک بار سڑک کے ذریعے اور پھر سمندری کنٹینر کے ذریعے ایکسپورٹ ویلیو چین قائم ہونے کے بعد وادی کشمیر سے مشرق وسطیٰ اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں تک باقاعدہ سپلائی شروع ہو جائے گی۔
اے پی ای ڈی اے کے تعاون سے لداخ کی خوبانی پہلی بار لیہہ سے دوبئی برآمد کی گئی ۔ اس کے بعد اگست-ستمبر 2021 ء کے دوران لداخ ہیلمن خوبانی کی تجارتی برآمدات ہوئیں۔ برآمد کو کرگل کے مقامی کاروباریوں نے ممبئی کے ایک قائم برآمد کنندہ اور دوبئی میں ان کے ہم منصب کے ساتھ مل کر سنبھالا۔
جوس ، گودا ، کشید ، تیل اور ہربل چائے جیسی سیبکتھورن کے پیداواری نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں اور گھریلو کے ساتھ ساتھ بیرون ملکوں کے بازاورں میں ، اِن مصنوعات کی فروخت کے لئے انڈین کارپوریٹ فوڈ پروسیس کے لئے ستمبر ، 2021 ء کے دوران فراہم کئے گئے ۔ ان مصنوعات کو بین الاقوامی فوڈ مارکیٹ میں لانچ ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
اے پی ای ڈی اے نے ، جولائی 2021 ء کے دوران این پی او پی کے تحت آرگینک سرٹیفیکیشن ایجنسی میں تال میل کے لئے سیڈ سرٹیفیکیشن، ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر، ہارٹیکلچر، اینیمل ہسبنڈری، سری نگر اور جموں خطوں کی شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( ایس کے یو اے ایس ٹی ) کے افسران کو بھی حساس بنایا ہے۔
اے پی ای ڈی اے نے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) کے ساتھ بھی تکنیکی مدد اور پروموشنل سرگرمیوں کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں تاکہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور خطے سے ممکنہ مصنوعات کو فروغ دیا جا سکے۔
خطے کے لئے برآمداتی بنیادی ڈھانچے کی ممکنہ اور آنے والی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اے پی ای ڈی اے نے جموں، سری نگر اور لیہہ ہوائی اڈوں پر آسان ایکسرے اور خراب ہونے والے آپریشنز اور فائیٹو سینیٹری سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے کسٹمز کلیئرنس سہولت مراکز قائم کئے ہیں۔ شہری ہوا بازی کی وزارت، سینٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں نے جولائی 2021 ء کے دوران مرکز کے زیرِ انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لئے ایک جامع برآمداتی لاجسٹکس ضرورتوں کے معاملے اٹھائے ہیں ۔
اگست 2021 ء کے دوران، ہندوستان سے 400 ارب امریکی ڈالر کی تجارتی بر آمدات بڑھانے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے خطاب کے بعد اے پی ای ڈی اے نے جموں و کشمیر میں خریدار اور فروخت کرنے والے لوگوں کی ورچوئل میٹنگ کا اہتمام کیا تاکہ کاروبار کی معلومات پیدا کی جا سکے اور اس میٹنگ میں جموں کے 25 شراکت داروں اور کشمیر کے 34 شراکت داروں نے شرکت کی ۔
اے پی ای ڈی اے نے وادی کشمیر اور جموں ڈویژن خطوں دونوں کے لئے ایک ڈرافٹ ایگریکلچر ایکسپورٹ اسکیم تیار کی ہے، جو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دونوں خطوں اور سیب، چیری، اخروٹ، شہد، زعفران، چاول اور گُچّی جیسی برآمدات کے لئے ممکنہ مصنوعات ہیں ، شناخت کیا گیا ہے ۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ ، جولائی 2021 ء کے دوران اے پی ای ڈی اے کے ذریعہ تیار کئے گئے زرعی ایکسپورٹ پلان کے مسودہ کے بعد سیبکتھورن ، خوبانی اور مصدقہ نامیاتی مصنوعات کی برآمدات کے لئے شناخت کی گئی امکانی مصنوعات کا احاطہ کرتے ہوئے ایک زرعی ایکسپورٹ کا منصوبہ تیار کرنے کے مرحلے میں ہے۔
اے پی ای ڈی اے نے ستمبر 2021 ء کے دوران شراکت داروں بشمول اسٹارٹ اپس، انٹرپرینیورز، کوآپریٹو فیڈریشنز، ایف پی اوز، ایف پی سیز، یو ٹی حکام، زرعی یونیورسٹی کے متعلقہ افسروں ، کے وی کے ، آئی سی اے آر اداروں کو شامل کرتے ہوئے زرعی شعبے کے ساتھ ایک مشاورتی میٹنگ کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کی ممکنہ مصنوعات کی برآمد کو فروغ دیا جا سکے۔
جموں و کشمیر میں کامرس ہفتے کے دوران 23 ستمبر 2021 ء کو شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( ایس کے یو اے ایس ٹی ) ، سری نگر میں کسانوں، کوآپریٹو یونینوں، اسٹارٹ اپ کمپنیوں اور کاروباری افراد کے لئے صلاحیت سازی کے ایک پروگرام کا اہتمام کیا ۔ اس پروگرام میں، مرکز کے زیر انتظام عالقے جموں و کشمیر کے سبھی کے وی کے سمیت 390 شرکاء نے فزیکلی اور 690 شرکاء نے ورچوئل موڈ میں حصہ لیا۔
اے پی ای ڈی اے نے 21 سے 22 ستمبر تک لیہہ میں منعقد ہونے والے کامرس فیسٹیول کا بھی مشترکہ اہتمام کیا ۔ اس تقریب کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ سے شناخت شدہ مصنوعات کو بین الاقوامی منڈی سے جوڑنے سے متعلق بھی شراکت داروں سے بات چیت ہوئی۔
کشمیر وادی کی چیری دوبئی کے لئے بر آمد کی گئی ۔
جموں اور سری نگر کے افسروں کے لئے این پی او پی اور آئی ایس او – 17056 پروگرام 14 – 15 جولائی ، 2021 ء کو منعقد ہوا ۔
کامرس ہفتہ – سری نگر میں 23 ستمبر ، 2021 ء کو کسان / کو اپریٹیوس / صنعت کار صلاحیت سازی پروگرام
دوبئی کو بر آمد کی لداخ کی خوبانی کی نمائش کی گئی ۔ بر آمد کے لئے لداخ کی خوبانی کی گریڈنگ اور پیکنگ ۔
لیہہ میں 22-2021 ء ستمبر ، 2021 ء کو کامرس ہفتے میں حصہ داری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ ح ا ۔ ع ا )
U. No. 12624
(Release ID: 1769996)
Visitor Counter : 208