وزارت دفاع
ہندوستانی کوسٹ گارڈ نے ماہی گیروں کو بچایا
Posted On:
07 NOV 2021 8:38PM by PIB Delhi
ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے جہاز آروش نے بین الاقوامی سمندر کی قومی حدود (آئی ایم بی ایل) میں گشت کے دوران 07 نومبر 21 کو جلتی ہوئی کشتی کیلاش راج سے سات ماہی گیروں کو علاقے میں موجود ماہی گیری کی دوسری کشتیوں کے اشتراک سے بچایا۔ کشتی میں مبینہ طور پر انجن سے ایندھن کے رساؤ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔
آئی سی جی جہاز آروش کمانڈنٹ (جے جی) اشونی کمار کی سربراہی میں انتہائی تیز رفتار کے ساتھ آگ لگنے کے مقام پر پہنچی اور تیزی سے آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ آگ کے تیزی سے پھیل جانے کی وجہ سے بہر حال کشتی کو بچایا نہیں جا سکا جو بالآخر ڈوب گئی۔ بچا لئے جانے والے عملے کے اراکین کو جو بظاہر تھکے ہوئے تھے جہاز پر لے جایا گیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ چونکہ آئی سی جی جہاز فارورڈ ایریا گشت پر تھا اس لئے بچا لئے جانے والے ماہی گیروں کو اوکھا کے رُخ پر قریبی علاقے میں چلنے والی ماہی گیری کی ایک دوسری کشتی کے حوالے کر دیا گیا۔ امید ہے یہ کشتی 08 نومبر 2021 تک اوکھا پہنچ جائے گی۔
****
U.No:12610
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1769932)
Visitor Counter : 132