وزارات ثقافت

آج نئی دہلی کے نیشنل میوزیم "ڈسٹی نیشن نارتھ ایسٹ" کے جشن کے طور پرمنعقدہ ثقافتی پیشکش نے سامعین کو مسحور کر دیا

Posted On: 06 NOV 2021 8:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 06  نومبر      نیشنل میوزیم، نئی دہلی ترقی پسند ہندوستان نیز یہاں کے لوگوں کی ثقافت اور حصولیابیوں کی عظمت کے 75 سال کی یاد میں 'آزادی کا امرت مہوتسو' کی تقریبات کے طورپر وزارت  برائے شمال مشرقی خطے کی ترقی ( ڈونر)  اور این ای سی ای سی کی پہل کے تحت "ڈسٹی نیشن نارتھ ایسٹ" کے عنوان سے شمال مشرقی ہندوستان کے شاندار ورثے کا جشن منا رہا ہے۔ اس جشن کا افتتاح یکم نومبر 2021 کو نیشنل میوزیم میں ہوا اور 7 نومبر 2021 تک جاری رہے گا۔

شمال مشرقی ہندوستان کی مختلف ریاستوں جیسے آسام، منی پور، میزورم، ناگالینڈ اور سکم سے متعلق ثقافتی  پیشکش (عوامی  رقص اور موسیقی) نیشنل میوزیم میں جشن کے پہلے دن سے تیسرے دن (یکم نومبر سے 3 نومبر 2021) تک پیش کی گئیں۔  رنگا رنگ پیشکش سے سامعین خوب محظوظ ہوئے اور ان کی ستائش کی۔ تہواروں کی وجہ سے 4 اور 5 نومبر 2021 کو نیشنل میوزیم  کے ذریعہ جشن کے ایک حصے کے طور پر آن لائن سرگرمیاں انجام دی گئیں۔

ثقافتی پیشکش دو دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوئی۔ صبح کے سیشن کا آغاز اگراگامی ڈانس اور سنے ٹیم  کے گولپڑیا عوامی گیت اور پنتھوبی جاگوئی مارپ کے منی پوری اسٹک ڈانس (پنگ چلوم) سے  کیا گیا اورظہرانہ کے بعد کے سیشن میں (2.00 بجے سہ پہر سے 5.00شام تک) اگراگامی ڈانس اور سنے ٹیم  کے فنکاروں کے ذریعہ  براہ راست  بیہو رقص پیش کیا گیا ۔ اس کے بعد پنتھوبی جاگوئی مارپ کے ذریعہ اسٹک ڈانس پیش کیا گیا۔ (پروگرام کی تصاویرنیچے ملاحظہ کریں)

7 نومبر 2021 کو بھی دو نشستوں ثقافتی پروگرام پیش کیے جائیں گے (پروگرام کا شیڈول منسلک ہے)۔ نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل جناب پارتھا سارتھی سین شرما اور نیشنل میوزیم کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جناب سبرت ناتھ 7 نومبر 2021 (اتوار) کو شام 5.00 بجے سے شام 6.00 بجے تک اعزازی تقریب میں شرکت کریں گے۔ فنکاروں اور سہولت کاروں کو یادگاری نشانات  اور توصیفی اسناد دیئے جائیں گے۔

ثقافتی پروگرام کو نیشنل میوزیم کے سوشل میڈیا ہینڈلزکے ذریعہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔

(https://twitter.com/NMnewdelhi; https://www.facebook.com/Nationalmuseumnewdelhi;

https://www.instagram.com/nmnewdelhi/; https://www.youtube.com/channel/UCNkKt0hp9OL1G0o1XMX1ncw)

 

DSC_6927.JPG

اگراگامی ڈانس اور سنے ٹیم  کے فنکاروں کے ذریعہ  گولپڑیا عوامی گیت پیش کیا گیا

DSC_6937.JPG

پنتھوبی جاگوئی مارپ کے ذریعہ منی پوری اسٹک ڈانس (پنگ چلوم)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-12592



(Release ID: 1769839) Visitor Counter : 141


Read this release in: Hindi , English , Telugu