صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 اپ ڈیٹ

Posted On: 07 NOV 2021 8:58AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،07 نومبر، 2021/

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک108.21 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں  10,853  نئے معاملے سامنے آئے ہیں

شفایابی کی شرح فی الحال98.24  فیصد بنی ہوئی ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12,432مریض رو بہ صحت ہوئے ہیں،جس سے  صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر  3,37,49,900 ہوگئی ہے

زیر علاج مریض مجموعی معاملوں کے ایک فیصد سے  بھی کم ہیں، فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح0.42 فیصد ہے، جو مارچ 2020 کےبعد سے سب سے کم ہیں

سردست بھارت میں زیر علاج مریضوں کی  تعداد  1,44,845ہے؛ گذشتہ 260 دنوں میں یہ سب سے کم تعداد ہے

ٹیسٹ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (1.18 فیصد) ہے،  جو پچھلے 34 دنوں سے 2 فیصد کم ہے

اسی طرح متاثرہ مریضوں کی ہفتہ واری شرح  (1.28 فیصد)ہے جو گذشتہ44دنوں سے 2 فیصد سےکم ہے

مجموعی طور پر اب تک61.48 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں

*****

ش ح۔ ن ر (07.11.2021)

U NO:12595



(Release ID: 1769817) Visitor Counter : 167