نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے پاس وہ طاقت ہے کہ وہ جن بھاگیداری کے ذریعہ ملک کو پلاسٹک کے کوڑے سے نجات دلاسکتے ہیں


شہریوں نے 30 دنوں میں ہندوستان کے تین لاکھ 41 ہزار گاؤوں سے 108 لاکھ کلو گرام سے زیادہ پلاسٹک کا کوڑا اکھٹا کرکے ایک ریکارڈقائم کیا:انوراگ ٹھاکر

جن بھاگیداری کلین انڈیا مہم کے دوران چھ لاکھ صفائی ستھرائی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 30 OCT 2021 8:42PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج ملک کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ صفائی ستھرائی کی مہم کا حصہ بنیں اور اسے آگے لے جانے کا وسیلہ بنیں۔ جناب انوراگ ٹھاکر آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت آج اودھ یونیورسٹی، ایودھیا میں ایک مہینے طویل سوچھ بھارت ابھیان کی اختتامی تقریب میں اظہار خیال کررہے تھے۔

ملک کے نوجوانوں کو صفائی کی مہم میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک مہینہ طویل اس مہم میں ملک کے مختلف حصوں سے 75 لاکھ کلوگرام پلاسٹک کباڑ اکھٹا کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا ، لیکن یہ نشانہ وقت سے بہت پہلے پورا کرلیا گیا۔ اب تک مختلف علاقوں سے تین لاکھ 41 ہزار گاؤوں سے 108 لاکھ کلو گرام پلاسٹک کباڑ اکھٹا کیا جاچکا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ یہ مہم پریاگ راج سے شروع ہوئی اور ایودھیا میں اختتام پزیر ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پلاسٹک جانوروں کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک کا ہر شہری اپنے ارد گرد صفائی رکھنے کی ذمہ داری قبول کرے تو کسی صفائی مہم کی ضرورت نہیں ہوگی۔

جناب ٹھاکر نے مطلع کیا کہ دو برس میں ملک بھر میں گیارہ کروڑ سے زیادہ بیت الخلاء تعمیر کرائے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ ملک وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہوگیا ہے۔

وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ مرکزی حکومت ‘‘ہر گھر نل اور ہر گھر جل’’ مہم کے تحت تمام لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرانے پر کام کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں ایک کروڑ کنبوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کووڈ-19 ٹیکہ کاری میں زبردست کام کیا جس کے نتیجے میں ملک میں سو کروڑ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ انھوں نے باقی لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنی باری آنے پر جلد ازجلد ٹیکہ لگوائیں۔ انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کورونا کے دوران پندرہ مہینے تک مفت راشن کا نظم کیا اور ملک کے 80 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اس سے فائدہ حاصل کیا۔ جناب انوراگ ٹھاکر نے ایک مہینہ طویل صفائی مہم میں نوجوانوں کے رول کا سراہا۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان ملک میں تبدیلی لاسکتے ہیں اور انھوں نے نوجوانوں کو ترغیب دی کہ وہ ملک کو ایک نئی سمت دینےکے لئے کام کریں۔

****

U.No:12586

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1769801) Visitor Counter : 190


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi