وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید  میں، آیوش شعبے میں اسٹارٹ اپس – امکانا ت اور مواقع کے موضوع پر منعقدہ قومی سیمینار اور آیوروید فوڈ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 30 OCT 2021 6:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 30 اکتوبر 2021:

’پوشن کے لیے آیوروید ‘ کے موضوع پر چھٹویں یوم آیوروید کی تقریبات کے سلسلے کے تحت آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید ، نئی دہلی میں 30 اکتوبر 2021 کو ایک قومی سیمینار اور آیوروید فوڈ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔وزارت آیوش ، تجارت و صنعت کی وزارت، خوراک ڈبہ بندی صنعت کی وزارت، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں  (ایم ایس ایم ای) کی وزارت، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، این سی آئی ایم اور این آئی ایف ٹی ای ایم کے سرکردہ ترجمان اور فوڈ ٹکنالوجسٹ اور صنعت کاروں نے اس ورک شاپ میں اپنی مہارتوں کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر حکومت ہند کے آیوش صلاح کار ڈاکٹر منوج نیساری ، وزارت آیوش میں اسپیشل سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک، آئی آئی ٹی دہلی کے فاؤنڈیشن فار انوویشن اینڈ ٹکنالوجی ٹرانسفر (ایف آئی ٹی ٹی) کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر انل والی اور اے آئی آئی اے کی ڈائرکٹر پروفیسر تنوجا منوج نیساری جیسے معززین بھی موجود تھے۔

وزارت آیوش کے صلاح کار ڈاکٹر منوج نیساری نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا، ’’چنوتیوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جانی چاہئے۔ ہمہ گیریت کے ماڈل پر عمل کرتے ہوئے آیوش کے شعبے میں اسٹارٹ اپ کے رواج کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ حکومت ہند کی قومی صحتی پالیسی تغذیہ پر زور  دیتی ہے اور فوڈ اسٹارٹ اپ پر سرگرم اِن پٹ اور آئیڈیاز کے ساتھ اے آئی آئی اے کی پوشن آہار پہل قدمی اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

وزارت آیوش میں اسپیشل سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ بھارت کی ہر ریاست سے آیوروید شعبے کے نمائندوں نے اس ورکشاپ میں شرکت کی اور 400 سے زائد آیوش اداروں نے ورچووَل طریقے سے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ اے آئی آئی اے صنعتی شراکت داروں، ماہرین تعلیم، پالیسی تھنک ٹینکس کو ایک ساتھ لانے میں چیمپئن ثابت ہوا ہے اور آیوروید فوڈ ایکسپوآیوش کے شعبے میں جس طرح کی ترغیب کی ضرورت ہے، اس کے مظاہرے کے لئے ایک زبردست مثال کے طور پر کام کرے گا۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ فوڈ اسٹارٹ اپ انکیوبیشن سینٹر نئے اختراعی خیالات کو پروان چڑھانے، اسے اسٹارٹ اپ کے طور پر ترقی دینے، رہنما خطوط، مینٹی اور مینٹور اسائنمنٹ کو جاننے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اگر ایم ایس ایم ای سے آئیڈیاز کو منظوری حاصل ہوتی ہے تو 15 لاکھ تک کی شروعاتی فنڈنگ دی جا سکتی ہے۔

آئی آئی ٹی دہلی کے فاؤنڈیشن فاراِنوویشن اینڈ ٹکنالوجی ٹرانسفر (ایف آئی ٹی ٹی) کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر انل والی نے دوسرے سیشن میں ’رول آف انکیو بیٹر ان نرچرنگ انکیوبیٹیز‘ کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک سازگار ایکو نظام فراہم کرانا اسٹارٹ اپ پہل قدمی کا سب سے اہم عنصر ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اے آئی آئی اے اپنے دائرے کے تحت دستیاب ماہرین کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ مؤثر طریقے سے اسکیم تیار کرنے میں کامیاب ہوگا۔

پروگام میں آیوروید کے شعبے میں غیر معمولی کام کرنے والے آیوروید معالجین کی بھی عزت افزائی کی گئی۔ ورکشاپ کے دیگر سرکردہ اسپیکروں میں آل انڈیا خوراک ڈبہ بندی ایسو سی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر پربودھ ہلدے، ڈائرکٹر (تکنالوجی اور اختراع) جناب آنند راج کمار چورڈیا، پروین مسالہ والے (سہانا)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹکنالوجی اینٹر پرنیورشپ اینڈ مینجمنٹ (این آئی ایف ٹی ای ایم) کے ایسو سی ایٹ پروفیسر (بینکنگ اور خزانہ) ڈاکٹر ومل پنت، منیجر انویسٹ انڈیا اندرانی مہتو، ہیلتھ سیکٹر اسکل کونسل  کے سی ای او جناب آشیش جین، اے آئی آئی اے کی ڈین ایم ڈی اسٹڈیز پروفیسر سجاتا کدم، اے آئی آئی اے کے ڈین پی ایچ ڈی اسٹڈیز پروفیسر مہیش ویاس اور اے آئی آئی اے کے رس شاستر شعبے  اور بھیشجیا کلپنا شعبے  کے پروفیسر پی کے پرجاپتی شامل تھے۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے سواستھ ورتّی شعبہ نے بھی امراض سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ صحتی دیکھ بھال کے لئے آیوروید نیوٹروسیوٹیکلس کے ضابطے کے ساتھ مریضوں کی مستند اور سائنٹفک نشو و نما سے متعلق ضرورتوں کے لئے ایک اسٹارٹ اپ ’’مہابھاشجیا‘‘پتھیہ ہار اکائی شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

*********

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. NO. 12589


(Release ID: 1769798) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Hindi