صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد107.92 کروڑسے تجاوزکرگئی


شفایابی کی شرح سردست98.23 فیصد پر بنی ہوئی ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں10,929نئے معاملے درج ہوئے ہیں

بھارت میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد1,46,950 ہے جو 255 دنوں میں سب سے کم ہے

جانچ کے بعد متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح (1.27 فیصد) ہے، جو پچھلے 43 دنوں سے2 فیصد سے کم ہے

Posted On: 06 NOV 2021 9:48AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،06 نومبر، 2021/

گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران20,75,942 ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کیمجموعی تعداد107.92 کروڑ (1,07,92,19,546)تک پہنچ گئی ہے۔اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لئے ملک بھر میں1,09,36,027سیشنز منعقد کئے گئے۔

آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ کے درج ذیل کے مطابق ہے:

 

 

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,79,530

دوسری خوراک

92,56,225

 

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,72,402

دوسری خوراک

1,60,12,003

 

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

42,33,49,812

دوسری خوراک

14,89,38,412

 

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

17,60,88,375

دوسری خوراک

9,85,40,180

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,04,55,016

دوسری خوراک

6,78,27,591

مجموعی تعداد

1,07,92,19,546

پچھلے 24 گھنٹے میں12,509مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے )3,37,37,468ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 98.23 فیصد  ہوگئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027AG0.jpg

مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں،مسلسل132دنوں سے یومیہنئے کیس درج ہونے کا رجحان 50,000سے  بھی کم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن10,929 نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003JGZN.jpg

 

زیر علاج مریضوں کی تعدادفی الحال1,46,950ہے جو پچھلے 255 دنوں میں سب سے کم ہے۔ سر دست زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 0.43 فیصد ہیں، اور یہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004IO1Z.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر8,10,783نمونوں کی جانچ کی گئی ۔بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر تقریباً61.39 کروڑ(61,39,65,751) نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میںطبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست1.27 فیصد ہوگئی ہے،جو گذشتہ43 دنوں سے2 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔اسی طرح  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح فی الحال1.53فیصد ہے۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح پچھلے33 دنوں سے2فیصد سے بھی نیچے آگئی ہے اورلگاتار68 دنوں سے  یہ شرح3 فیصد سے نیچے درج ہورہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005OPP1.jpg

 

*****

 

ش ح۔ ن ر (06.11.2021)

U NO:12571




(Release ID: 1769684) Visitor Counter : 173