وزارت دفاع
آزادی کا امرت مہوتسو پر سرحدی سڑک تنظیم(BRO) کی موٹرسائیکل مہم نے دوسرا مرحلہ مکمل کیا
Posted On:
05 NOV 2021 6:41PM by PIB Delhi
اہم باتیں:
- دوسرا مرحلہ سری نگر سے سلی گوڑی
- پہلے مرحلے میں دس روز میں نئی دہلی سے سری نگر تک 3500 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ دوسرا مرحلہ مکمل کیا اور 3500 کلو میٹر فاصلہ طے کرکے چار نومبر 2021 کو سلی گوڑی پہنچے۔
- آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع پر BRO کے ذریعہ کل ہند موٹر سائیکل مہم کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے روانہ کیا۔
ہندوستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر BRO موٹر سائیکل مہم نے دوسرا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا اور چار نومبر 2021 کو یہ ٹیم سلی گوڑی پہنچ گئی۔ بی آر او اور انڈین آرمی کے 20 اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے 24 اکتوبر 2021 کو اپنا سفر شروع کیا تھا اور گیارہ دن میں جموں وکشمیر ، پنجاب، اتراکھنڈ، اترپردیش ، بہار اور آسام کا احاطہ کرتے ہوئے تقریبا تین سو کلر میٹر کا فاصلہ طے کیا۔
پہلے مرحلے میں یہ لوگ لیہہ اور لداخ، جموں وکشمیر اور ہماچل پردیش کے اوبڑکھابڑ اور پہاڑی علاقوں سے گزرے۔ دوسرے مرحلے کا سفر سری نگر، رام بن، جموں اور شی کیش کے پہاڑی راستوں میں طے ہوا۔ اپنے سفر کے آخری آدھے حصے میں ٹیم نے شمال، وسطی اور درمیانی گنگائی میدان کا راستہ طے کیا اور یوپی اور بہار کے مذہبی مقامات /شہروں رشی کیش، پریاگ راج، بودھ گیا اور وارانسی کا احاطہ کیا۔
ٹیم کے ارکان کا ہر جگہ عوام نے گرم جوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا اور گھل مل گئے۔ کشمیر کے اسکولی بچوں اور مقامی نوجوانوں سے ٹیم نے بات چیت کی اور انھیں قوم کی تعمیر میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ افزائی کی اور انھیں بی آر او /فوج میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔
جموں ، چنڈی گڑھ، رشی کیش اور سلی گوڑی میں ٹیم کے ارکان کو سابق فوجیوں اور شجاعت کے انعام یافتگان سے ملوانے کا نظم کیا گیا تھا۔ ٹیم ارکان پنچکولہ، جموں اور رشی کیش میں اولڈ ہوم بھی گئے اور بزرگوں کی خریت پوچھی۔ سری نگر جموں،رشی کیش اور اسّی گھاٹ، یوپی میں اسکولی بچوں اور این سی سی کیڈس کے ساتھ بات چیت ہوئی اور ٹیم نے انھیں اپنے تجربات سے آگاہ کیا اور انھیں بتایا کہ کس طرح تعلیم کے ذریعہ وہ بااختیار بن سکتے ہیں۔ ٹیم نے اسکولی بچوں میں کتابیں ، بیگ اور لکھنے پڑھنے کی چیزیں تقسیم کیں۔
سری نگر، رشی کیش اور اسّی گھاٹ، یوپی میں بی آر او پروجیکٹوں کے تحت مختلف مقامات پر 800 سے زیادہ افراد کے لئے مفت طبی کیمپ لگائے گئے۔ شرکاء کو معلوماتی لیکچرز بھی دیئے گئے اور بیماریوں سے بچنے اور کووڈ-19 پروٹوکول پر عمل کرنے کی جانکاری فراہم کی۔
ٹیم نے تنک پور،پریاگ راج، چندولی اورڈارجلنگ میں روڈ سیفٹی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا اور چار نومبر 2021 کو بالآخر سلی گوڑی میں اس کا اختتام ہوا جہاں انھوں نے سلی گوڑی میں بی آر او جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی،تیسرا مرحلہ پانچ نومبر کو شروع ہوا اور اب یہ ٹیم راجدھانیوں/اہم مقامات، ناتھولا، گنگٹاک، گوہاٹی، تیز پور، ایٹا نگر اور پاسی گھاٹ سے گزرے گی اور دوم دوما میں یہ مرحلہ مکمل ہوگا۔
****
U.No:12564
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1769588)
Visitor Counter : 249