امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
گذشتہ سال کے مقابلے پیاز کی قیمتوں میں کمی آئی ہے
پیاز کی کل ہند خودہ قیمتیں 40.13کلوگرام اور تھوک قیمتیں 3215.92فی کوئنٹل ہوگئی ہیں
بفراسٹا ک آپریشنز کے ذریعہ پیاز کی قیمتوں کو مستحکم کیاجارہاہے
پیاز کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے مرکز کی کوششوں کا اثرنظرآ رہاہے
Posted On:
03 NOV 2021 6:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،05؍نومبر:گذشتہ سال کے مقابلے پیاز کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ، کل ہند خوردہ قیمتیں 40.13 روپئے فی کلوگرام اور تھوک قیمتیں 3215.92فی کوئنٹل ہوگئی ہیں ۔ پیاز کی قیمتوں کو کم کرنے میں مرکز کی کوششوں کا اثرنظرآ رہاہے ۔
خاص بات یہ ہے کہ اکتوبر 2021کے پہلے ہفتے سے قیمتوں میں اضافے کی شروعات ہوئی تھی اور بارش کی وجہ سے سپلائی چین متاثرہوئی تھی ۔ قیمتوں کو کم کرنے کے لئے امورصارفین کے محکمے نے کوششیں کی ہیں اور قیمتوں کو کم کرنے اور اسٹوریج کے نقصانات کو کم سے کم کرنے کو یقینی بنانے کے دوہرے مقاصد کے ذریعہ کی گئی رہنمائی کے مطابق ، جوپہلے آیا اسے پہلے نکالو(ایف آئی ایف او) کے اصول پربفراسٹاک سے پیازوں کی ٹارگیٹڈ ریلیز شروع کی ہے ۔
ان اقدامات کے نتیجے میں پیاز کی کل ہند خوردہ قیمتیں 3نومبر ، 2021کو 40.42فی کلو جب کہ پیاز کی کل ہند تھوک قیمت 3253.53فی کوئنٹل ہوگئی ہے ۔
2نومبر ، 2021تک دہلی ، کولکاتہ ، لکھنؤ ،پٹنہ ، رانچی ، گواہاٹی ، بھوبنیشور، حیدرآباد ، بینگلور ، چنئی ، ممبئی ، چنڈی گڑھ ، کوچی اوررائے پور جیسے بڑے بازاروں میں کل 111376.17میٹرک ٹن پیاز ریلیز کی گئی ہے ۔ مزید یہ کہ مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اورگجرات کے مقامی بازاروں میں پیا ز کا نمٹارا کیاجارہاہے ۔
امورصارفین کے محکمے نے بازارمیں جاری کرنے کے علاوہ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو اسٹوریج مقامات سے 21روپے فی کلوگرام پیاز اٹھانےکی پیش کش کی ہے ۔ یہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو قیمتوں کو کم کرنے کے لئے خوردہ صارفین کو خوردہ دکانوں یابڑے بازاروں میں کے ذریعہ براہ راست سپلائی کے توسط سے بازارو ں کے انٹروینشن میں اہل بنائے گا ۔ خوردہ مارکیٹنگ میں شامل مرکزی /ریاستی ایجنسیوں کو یا تو باہر کے اسٹوریج ریٹ 21 روپے فی کلوگرام یا نقل وحمل کی لاگت شامل ہونے کے بعد جائے مقام پر پہنچنے کے بعد کی قیمت پر سپلائی کے لئے بھی اسٹاک دستیاب ہے ۔ ایس اے ایف اے ایل کو 26روپے فی کلوگرام قیمت پر پیاز کو پہنچانے کی پیش کی گئی ہے اوراس نے 400ٹن پیاز اسٹاک سے اٹھالیاہے ۔بفراسٹوریج سے ناگالینڈ میں بھی پیاز کی سپلائی کی جارہی ہے ۔ امورصافین کے محکمے نے پیاز کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے موثر بازاری مداخلت کے مقاصد کے ساتھ پرائز اسٹیبلائزیشن فنڈ (پی ایس ایف ) کے تحت پیاز کے بفراسٹاک کو برقراررکھاہے ۔ 22-2021میں دولاکھ میٹرک ٹن پیاز بفراسٹاک بنانے کے ہدف کے مقابلے اپریل سے جولائی ، 2021کے دوران ربیع فصل 2021سے 2.08لاکھ میٹرک ٹن پیاز کی خریداری کی گئی تھی ۔
****************
ش ح۔ع ح ۔ ع آ
U. NO. 12537
(Release ID: 1769470)
Visitor Counter : 154